السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: ذكر الروايات في كيفية التيمم عن عمار بن ياسر رضي الله عنه باب: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے تیمم کی کیفیت کے بارے میں مروی روایات کا ذکر
حدیث نمبر: 1008
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ، ثنا حَجَّاجُ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: " ثُمَّ نَفَخَ فِيهِمَا وَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ أَوِ الذِّرَاعَيْنِ ". قَالَ شُعْبَةُ: كَانَ سَلَمَةُ يَقُولُ: الْكَفَّيْنِ وَالْوَجْهِ وَالذِّرَاعَيْنِ، فَقَالَ لَهُ مَنْصُورٌ ذَاتَ يَوْمٍ: انْظُرْ مَا تَقُولُ فَإِنَّهُ لَا يَذْكُرُ الذِّرَاعَيْنِ غَيْرُكَ. رَوَاهُ سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ حَبِيبِ بْنِ صُهْبَانَ الْكَاهِلِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.حافظ ثناء اللہ
شعبہ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو اسی سند سے بیان کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ پھر اس میں پھونک ماری اور اپنے چہرے اور ہتھیلیوں کا کہنیوں یا بازوؤں تک مسح کیا۔ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سلمہ رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ ہتھیلیاں، چہرہ اور بازو (مسح میں شامل ہیں)۔ ایک دن ان کو منصور رحمہ اللہ نے کہا: ”دیکھ تو کیا کہہ رہا ہے؟ تیرے علاوہ کوئی بھی بازو کا ذکر نہیں کرتا۔“