السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: ما للمحرم قتله من دواب البر في الحل والحرم باب: خشکی کے جانوروں میں سے جنہیں حل اور حرم میں مارنا محرم کے لیے جائز ہے ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 10036
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ؟، قَالَ: " الْفَأْرَةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْغُرَابُ، وَالْحِدَأَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ " قُلْتُ لِنَافِعٍ: الْحَيَّةُ، قَالَ: الْحَيَّةُ لَا يُخْتَلَفُ فِيهَا، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كَامِلٍ، عَنْ حَمَّادٍ.حافظ ثناء اللہ
نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ کون سے چوپائے محرم قتل کر سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چوہیا، بچھو، کوا، چیل اور کاٹنے والا کتا۔“ میں نے نافع سے کہا: کیا سانپ بھی؟ انہوں نے فرمایا کہ سانپ کے بارے میں تو کوئی اختلاف ہی نہیں ہے۔