- " مثل المؤمن مثل السنبلة، تميل أحيانا وتقوم أحيانا ".
حافظ محفوظ احمد
نبى کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن کى مثال اس بالى کى طرح ہے جو کبھی جھکتى ہے اور کبھی سیدھی کھڑی ہو جاتی ہے .“ یہ حدیث سیدنا انس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے مروى ہے ۔
- " مثل المؤمن كمثل الخامة من الزرع تميلها الريح مرة هكذا ومرة هكذا ومثل المنافق كمثل الأرزة المجذية (¬1) على الأرض حتى يكون انجعافها مرة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن کی مثال اس تروتازہ کھیتی کی مانند ہے جسے ہوائیں ادھر ادھر جھکاتی رہتی ہیں اور منافق کی مثال صنوبر کے درخت کی طرح ہے جو زمین پر سیدھا کھڑا رہتا ہے ، حتی کہ ایک ہی دفعہ اچانک اکھاڑ لیا جاتا ہے ۔“