باب: فصل: جنت اور جہنم کے ذکر پر ٹھہرنا، (جنت کا) سوال کرنا اور (جہنم سے) پناہ مانگنا۔
فصل في الوقوف عند ذكر الجنة والنار والمسألة والاستعاذة
فَصْلٌ "فِي الْوُقُوفِ عِنْدَ ذِكْرِ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالْمَسْأَلَةِ وَالِاسْتِعَاذَةِ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ :
"صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَافْتَتَحَ الْبَقَرَةَ فَقُلْتُ يُصَلِّي بِهَا فِي رَكْعَةٍ ثُمَّ مَضَى ، فَقُلْتُ يَرْكَعُ بِهَا ، ثُمَّ افْتَتَحَ النِّسَاءَ فَقَرَأَهَا ، ثُمَّ افْتَتَحَ آلَ عِمْرَانَ فَقَرَأَهَا ، يَقْرَأُ مُتَرَسِّلًا ، فَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ فِيهَا تَسْبِيحٌ سَبَّحَ ، وَإِذَا مَرَّ بِسُؤَالٍ سَأَلَ ، وَإِذَا مَرَّ بِتَعْوِيذٍ تَعَوَّذَ ، ثُمَّ رَكَعَ ، فَقَالَ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ فَكَانَ رُكُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ ، ثُمَّ قَالَ : سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، ثُمَّ قَامَ قَرِيبًا مِمَّا رَكَعَ ، ثُمَّ سَجَدَ فَقَالَ : سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى فَكَانَ سُجُودُهُ قَرِيبًا مِنْ قِيَامِهِ .
وَرُوِّينَا عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ : قُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَقَامَ فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ ، لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ وَسَأَلَ ، وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ وَتَعَوَّذَ .

ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ ﷺ نے سورۃ البقرہ شروع کی تو میں نے (دل میں) کہا کہ آپ ﷺ اسے ایک رکعت میں پڑھیں گے، پھر آپ ﷺ آگے بڑھتے گئے تو میں نے کہا کہ شاید اس پر رکوع کریں گے، پھر آپ ﷺ نے سورۃ النساء شروع کی اور اسے پڑھا، پھر سورۂ آل عمران شروع کی اور اسے بھی پڑھا۔ آپ ﷺ ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے تھے، چنانچہ جب کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں تسبیح ہوتی تو تسبیح کرتے، جب کسی سوال (دعا) والی آیت سے گزرتے تو سوال کرتے اور جب کسی پناہ مانگنے کے مقام سے گزرتے تو پناہ مانگتے۔ پھر آپ ﷺ نے رکوع کیا اور «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ”میرا عظمت والا رب پاک ہے“ کہا، اور آپ ﷺ کا رکوع تقریباً آپ ﷺ کے قیام کے برابر تھا، پھر آپ ﷺ نے «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد کی“ کہا، پھر رکوع کے قریب قریب دیر تک کھڑے رہے، پھر سجدہ کیا اور «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ”میرا سب سے بلند رب پاک ہے“ کہا، اور آپ ﷺ کا سجدہ بھی آپ ﷺ کے قیام کے قریب قریب تھا۔“
اور ہم تک سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے یہ روایت پہنچی ہے کہ انھوں نے کہا: ”میں ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (نماز کے لیے) کھڑا ہوا، تو آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر سورۃ البقرہ پڑھی، آپ ﷺ رحمت والی جس آیت سے بھی گزرتے تو رک کر سوال کرتے اور عذاب والی جس آیت سے بھی گزرتے تو رک کر پناہ مانگتے۔“

أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُنِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي تَطَوُّعًا فَمَرَّ بِآيَةٍ فَقَالَ : " وَيْلٌ لِأَهْلِ النَّارِ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ " .
ترجمہ
سیدنا ابو لیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نفل نماز پڑھ رہے تھے، آپ ﷺ ایک آیت سے گزرے تو فرمایا: ”«وَيْلٌ لِأَهْلِ النَّارِ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ» جہنمیوں کے لیے ہلاکت ہے، میں آگ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ - حَ .
قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا قَرَأَتْ ( فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ ) .
قَالَتِ : اللَّهُمَّ مُنَّ عَلَيَّ وَقِنِي عَذَابَ السَّمُومِ .

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب وہ ﴿فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ﴾ پڑھتیں تو کہتیں: ”«اللَّهُمَّ مُنَّ عَلَيَّ وَقِنِي عَذَابَ السَّمُومِ» اے اللہ! مجھ پر احسان فرما اور مجھے جھلسا دینے والی لو کے عذاب سے بچا لے۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ مِخْرَاقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ : إِنَّ رِجَالًا يَقْرَأُ أَحَدُهُمُ الْقُرْآنَ فِي لَيْلَةٍ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً . قَالَتْ : أُولَئِكَ قَرَؤُوا وَلَمْ يَقْرَؤُوا . كُنْتُ أَقُومُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي اللَّيْلِ التَّامِّ ، فَيَقْرَأُ بِالْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ وَالنِّسَاءِ ، فَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ (فِيهَا اسْتِبْشَارٌ دَعَا وَرَغِبَ ، وَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ) فِيهَا تَخْوِيفٌ دَعَا وَاسْتَعَاذَ .
ترجمہ
مسلم بن مخراق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: ”کچھ لوگ ایسے ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک رات میں دو دو، تین تین بار قرآن پڑھ لیتا ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”انہوں نے پڑھا بھی اور نہیں بھی پڑھا۔ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پوری رات قیام کرتی تو آپ ﷺ سورۃ البقرہ، سورۃ آل عمران اور سورۃ النساء پڑھتے، پھر جب آپ ﷺ کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں خوشخبری ہوتی تو دعا کرتے اور (اللہ سے) رغبت کا اظہار کرتے، اور جب کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں ڈرانا اور تخویف ہوتی تو دعا کرتے اور اللہ کی پناہ مانگتے۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، (عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ) قَالَ : إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَقْرَأَ أَحَدُهُمُ هَذِهِ الْآيَاتِ ثُمَّ يَسْتَغْفِرَ اللَّهَ يَجِدُ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ .
( وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ )
( وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ ) .
( وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ ) .

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ ان میں سے جو شخص ان آیات کو پڑھے، پھر اللہ سے مغفرت طلب کرے اور اللہ کو بخشنے والا، نہایت مہربان پائے، تو اللہ اسے ضرور بخش دے گا۔“
﴿وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ﴾
﴿وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ﴾
﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ﴾

أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : إِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَأَفْهِمْهُ قَلْبَكَ وَأَسْمِعْهُ أُذُنَيْكَ ، وَإِنَّ الْأُذُنَيْنِ عَدْلٌ بَيْنَ الْقَلْبِ وَاللِّسَانِ ، فَإِنْ مَرَرْتَ بِذِكْرِ اللَّهِ فَاذْكُرِ اللَّهَ ، وَإِنْ مَرَرْتَ بِذِكْرِ النَّارِ ، فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْهَا ، وَإِنْ مَرَرْتَ بِذِكْرِ الْجَنَّةِ فَسَلْهَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ .
ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب تم قرآن پڑھو تو اسے اپنے دل کو سمجھاؤ اور اپنے کانوں کو سناؤ، کیونکہ دونوں کان دل اور زبان کے درمیان عادل (و منصف) ہیں۔ پھر اگر تم اللہ کے ذکر والی آیت سے گزرو تو اللہ کا ذکر کرو، اور اگر جہنم کے ذکر سے گزرو تو اس سے اللہ کی پناہ مانگو، اور اگر جنت کے ذکر سے گزرو تو اللہ عزوجل سے اس کا سوال کرو۔“