شعب الایمان — حدیث نمبر 1923
باب: فصل: جنت اور جہنم کے ذکر پر ٹھہرنا، (جنت کا) سوال کرنا اور (جہنم سے) پناہ مانگنا۔
فصل في الوقوف عند ذكر الجنة والنار والمسألة والاستعاذة
حدیث نمبر: 1923
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُنِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي تَطَوُّعًا فَمَرَّ بِآيَةٍ فَقَالَ : " وَيْلٌ لِأَهْلِ النَّارِ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ " .ترجمہ
سیدنا ابو لیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نفل نماز پڑھ رہے تھے، آپ ﷺ ایک آیت سے گزرے تو فرمایا: ”«وَيْلٌ لِأَهْلِ النَّارِ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ» جہنمیوں کے لیے ہلاکت ہے، میں آگ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ابن أبي ليلى هو محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى. ضعف من قبل حفظه.
• ثابت هو البناني.
• ابن أبي ليلى هو محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى. ضعف من قبل حفظه.
• ثابت هو البناني.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 881 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´نماز میں دعا مانگنے کا بیان۔`
ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بغل میں ایک نفل نماز پڑھی تو میں نے آپ کو «أعوذ بالله من النار ويل لأهل النار» "میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اور جہنم والوں کے لیے خرابی ہے" کہتے سنا۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 881]

881۔ اردو حاشیہ:
اس حدیث کی سند ضعیف ہے، البتہ حضرت حذیفہ اور عوف بن مالک رضی اللہ عنہما کی حدیثوں سے اس کی تائید ہوتی ہے، لہٰذا اثنائے تلاوت میں حسب مضمون تعوذ جائز ہے۔
اس حدیث کی سند ضعیف ہے، البتہ حضرت حذیفہ اور عوف بن مالک رضی اللہ عنہما کی حدیثوں سے اس کی تائید ہوتی ہے، لہٰذا اثنائے تلاوت میں حسب مضمون تعوذ جائز ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 881 سے ماخوذ ہے۔