شعب الایمان — حدیث نمبر 1925
باب: فصل: جنت اور جہنم کے ذکر پر ٹھہرنا، (جنت کا) سوال کرنا اور (جہنم سے) پناہ مانگنا۔
فصل في الوقوف عند ذكر الجنة والنار والمسألة والاستعاذة
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ مِخْرَاقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ : إِنَّ رِجَالًا يَقْرَأُ أَحَدُهُمُ الْقُرْآنَ فِي لَيْلَةٍ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً . قَالَتْ : أُولَئِكَ قَرَؤُوا وَلَمْ يَقْرَؤُوا . كُنْتُ أَقُومُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي اللَّيْلِ التَّامِّ ، فَيَقْرَأُ بِالْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ وَالنِّسَاءِ ، فَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ (فِيهَا اسْتِبْشَارٌ دَعَا وَرَغِبَ ، وَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ) فِيهَا تَخْوِيفٌ دَعَا وَاسْتَعَاذَ .مسلم بن مخراق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: ”کچھ لوگ ایسے ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک رات میں دو دو، تین تین بار قرآن پڑھ لیتا ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”انہوں نے پڑھا بھی اور نہیں بھی پڑھا۔ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پوری رات قیام کرتی تو آپ ﷺ سورۃ البقرہ، سورۃ آل عمران اور سورۃ النساء پڑھتے، پھر جب آپ ﷺ کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں خوشخبری ہوتی تو دعا کرتے اور (اللہ سے) رغبت کا اظہار کرتے، اور جب کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں ڈرانا اور تخویف ہوتی تو دعا کرتے اور اللہ کی پناہ مانگتے۔“
• زياد بن نعيم الحضرمي هو زياد بن ربيعة بن نعيم، قد ينسب إلى جده (م ٩٥ هـ). ثقة. من الثالثة (د ت ق).
• مسلم بن مخراق مولى عائشة. حجازي، نزيل مصر. مقبول. من الثالثة. وفي (ن) "عن زياد ابن مسلم عن مخراق" وهو خطأ.