شعب الایمان — حدیث نمبر 9898
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ الْأَعْرَابِيُّ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَعْبِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَيُّوبَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا فُقَرَاءَ " .
- وَفِي رِوَايَةِ عَوْفٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْفُقَرَاءُ " ، ثُمَّ اتَّفَقَا قَالَ : وَ " اطَّلَعْتُ فِي النَّارِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْهَيْثَمِ عَنْ عَوْفٍ .
وَكَذَا قَالَهُ عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ عَنْ عِمْرَانَ .
قَالَ الْبُخَارِيُّ وَقَالَ صَخْرٌ وَحَمَّادُ بْنُ نَجِيحٍ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے جنت میں جھانک کر دیکھا تو اس کے اکثر باشندے فقراء تھے۔“
اور عوف کی روایت میں ہے: سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے جنت میں جھانک کر دیکھا تو اس کے اکثر باشندے فقراء تھے۔“ پھر دونوں راوی اس بات پر متفق ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور میں نے جہنم میں جھانک کر دیکھا تو اس کے اکثر باشندے عورتیں تھیں۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ابو الولید سے، انہوں نے عثمان بن ہیثم سے، انہوں نے عوف سے روایت کیا ہے۔
اور اسی طرح عبدالوارث نے ایوب سے، انہوں نے ابو رجاء سے، انہوں نے عمران رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: صخر اور حماد بن نجیح نے ابو رجاء سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔
• عوف الأعرابي هو ابن أبي جميلة العبدي البصري.
• أبو رجاء هو عمران بن ملحان بن تيم العطاردي.
• محمد بن أيوب هو ابن يحيى بن الضريس البجلي الرازي. . أبو الوليد هو هشام بن عبد الملك الطيالسي.
• سلم بن زرير هو العطاردي أبو بشر البصري.
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
حدیث میں فقراء سے مراد موحد اورمتبع سنت غریب ہیں جو دیندار اغنیاء سے کتنے ہی برس پہلے جنت میں داخل کردیے جائیں گے۔
اس کی وجہ یہ ہوگی کہ دنیا میں انھیں اتنا مال میسر نہیں آیا جس کے سبب وہ بد اعمالیوں کی طرف مائل ہوتے کیونکہ کثرت مال گناہوں کا ذریعہ بنتے ہیں، نیز مال کی بہتات سے انسان کا دل سخت ہوجاتا ہے جو اسے ظلم وستم پر آمادہ کرتا ہے۔
اس بنا پر نادار لوگ ان آلائشوں سے محفوظ رہیں گے۔
اور جہنم میں عورتوں کی اکثریت اس لیے ہوگی کہ وہ عام طور پر لعن طعن کرنے والی اور ناشکرگزار ہوتی ہیں نیز آپس میں حسد و بغض رکھنا ان کی عادت ہے جو جہنم میں جانے کا باعث ہوگا۔
اس کے علاوہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ عورتیں جلدی بے دین لوگوں کے جھانسے میں آجاتی ہیں کیونکہ زیب و زینت کی طرف ان کا میلان زیادہ ہوتا ہے۔
اگرانھیں آخرت کی طرف توجہ دلائی جائے تو کان نہیں دھرتیں۔
2۔
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ جنت موجود ہے تبھی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے دیکھا۔
ممکن ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے معراج کی رات یہ مشاہدہ کیا ہو۔
عورتوں کی اکثریت کا دوزخ میں ہونا ان کے داخل ہونے کے وقت ہے اور اس کا سبب خاوند کی ناشکری اور احسان فراموشی ہے۔
آخر کار مختلف سفارشوں سے انھیں دوزخ سے نکال لیا جائے گا۔
عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے رویے پر نظر ثانی کریں اور اپنے خاوندوں کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی نہ بلکہ ان کی خدمت گزاری اور اطاعت شعاری کو اپنا نصب العین بنائیں۔
والله المستعان