شعب الایمان — حدیث نمبر 9897

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 9897
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْحَسَنِ الصُّوفِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَنْبَارِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّائِغُ ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَدْخُلُ الْفُقَرَاءُ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْأَغْنِيَاءِ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ نِصْفَ يَوْمٍ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فقیر لوگ مال داروں سے پانچ سو سال، یعنی آدھے دن، پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 9897
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10382
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح، ابن ماجة (4122) (سنن الترمذي 2353) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, (سنن الترمذي 2353) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 23) . »
«أخرجه أبو نعيم فى (الحلية) 7/ 91، 8/ 307، والترمذي فى (الزهد) 4/ 578 رقم 2353، 4/ 578 رقم 2354، وأبو يعلى فى (مسنده) 10/ 411 رقم 6018، والخطيب فى (تاريخ بغداد) 5/ 34، وأحمد فى (مسنده) 2/ 296، 451، وو 2/ 343، وأبو نعيم فى (ذكر أخبار أصبهان) 2/ 59»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2353 | سنن ترمذي: 2355 | سنن ابن ماجه: 4122 | رياض الصالحين: 486
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• قبيصة هو ابن عقبة السوائي أبو عامر الكوفي، صدوق ربما خالف.
• سفيان هو الثوري.
• محمد بن عمرو بن علقمة هو الليثي المدني، صدوق له أوهام.
• أبو سلمة هو ابن عبد الرحمن بن عوف الزهري المدني.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2355 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مہاجر فقراء جنت میں مالدار مہاجر سے پہلے جائیں گے۔`
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " فقیر و محتاج مسلمان جنت میں مالداروں سے چالیس سال پہلے داخل ہوں گے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2355]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(فقراء المہاجرین کے لفظ سے صحیح ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2355 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2353 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مہاجر فقراء جنت میں مالدار مہاجر سے پہلے جائیں گے۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " فقراء جنت میں مالداروں سے پانچ سو برس پہلے داخل ہوں گے اور یہ قیامت کے آدھا دن کے برابر ہو گا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2353]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں پانچ سوسال کا ذکرہے، جب کہ اس سے پہلے والی حدیث میں چالیس سال کا ذکرہے، مدت میں فرق فقراء کے درجات ومراتب میں فرق کے لحاظ سے ہے، معلوم ہوا کہ کچھ فقراء اپنے مراتب ودرجات کے لحاظ سے پانچ سوسال پہلے جنت میں جائیں گے جب کہ کچھ فقراء چالیس سال پہلے جائیں گے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2353 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4122 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´فقراء کا مقام و مرتبہ۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومنوں میں سے محتاج اور غریب لوگ مالداروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، آخرت کا آدھا دن (دنیا کے) پانچ سو سال کے برابر ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4122]
اردو حاشہ:
فوائد و  مسائل: (1)
اللہ کے ہاں ہزار سال کی مدت ایک دن کے برابر ہے۔ (سورہ حج: 47)
اس لیے دولت مندوں سے آدھا دن پہلے جنت میں جانے کا مطلب دنیا کے حساب سے پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہونا ہے۔

(2)
پہلے جنت میں جانا ان کے بلند درجات کوظاہر کرتا ہےاور انھیں محشر کی مشکلات بھی کم برداشت کرنی پڑیں گی۔

(3)
اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ دولت مندوں کو اپنی زیادہ دولت کی آمد وخرچ کا حساب دینا پڑے گا جس میں کافی وقت صرف ہوگا جب کہ غریب لوگ اپنی تھوڑی کمائی کے حساب سے تھوڑی دیر میں فارغ ہوجائیں گے۔

(4)
دنیا میں دولت کم ملنا یا نہ ملنا بھی اللہ کی ایک نعمت ہے لیکن اس کے ساتھ صبر ضروری ہے جس طرح زیادہ دولت کے ساتھ شکر ضروری ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4122 سے ماخوذ ہے۔