شعب الایمان — حدیث نمبر 9795

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 9795
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِيمٍ الْقَنْطَرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ ، عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى مِنْبَرِ مَكَّةَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "لَوْ أَنَّ ابْنَ آدَمَ أُعْطِيَ وَادِيًا مُلِئَ مِنْ ذَهَبٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ ثَانِيًا ، وَلَوْ أُعْطِيَ ثَانِيًا أَحَبَّ إِلَيْهِ ثَالِثًا ، وَإِنَّهُ لَا يَسُدُّ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ .
وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ .
ترجمہ

عباس بن سہل بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو مکہ کے منبر پر اپنے خطبے میں یہ فرماتے سنا: ”لوگو! رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”اگر ابن آدم کو سونے سے بھری ہوئی ایک وادی دے دی جائے تو وہ دوسری کو پسند کرے گا، اور اگر اسے دوسری دے دی جائے تو وہ تیسری کو پسند کرے گا، اور ابن آدم کے پیٹ کو مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھرتی، اور جو توبہ کرے اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے الصحیح میں ابو نعیم رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور ان دونوں (امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ) نے اسے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 9795
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10276
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، وجملة ابن آدم صحيحة تخريج المشكلة (14) (سنن الترمذي 3898) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, (سنن الترمذي 3898) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 495) . »
«أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) 5/ 96، وأبو الشيخ فى (الأمثال) رقم 77، وأبو نعيم فى (ذكر أخبار أصبهان) 2/ 191، والبخاري فى (صحيحه) 7/ 175، ومسلم فى (صحيحه) 1/ 725 رقم 117، والترمذي فى (الزهد) 4/ 569 رقم 2337، وأحمد فى (مسنده) 3/ 168، 236، 247، وأبو يعلى فى (مسنده) 6/ 280 رقم 3591، والخطيب فى (تاريخه) 4/ 245، والطبراني فى (الأوسط) 2/ 158 رقم 1293»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6438 | سنن ترمذي: 3792 | سنن ترمذي: 3793 | سنن ترمذي: 3898
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو نعيم هو الفضل بن دكين الملائي.
• عبد الرحمن بن الغسيل هو عبد الرحمن بن سليمان بن عبد الله بن حنظلة الأنصاري صدوق فيه لين.
• عباس بن سهل هو ابن سعد الساعدي. ثقة، من الرابعة (خ م د ت ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3792 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´معاذ بن جبل، زید بن ثابت، ابی بن کعب اور ابوعبیدہ بن جراح رضی الله عنہم کے مناقب کا بیان`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب رضی الله عنہ سے فرمایا: " اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں «لم يكن الذين كفروا» ۱؎ پڑھ کر سناؤں، انہوں نے عرض کیا: کیا اس نے میرا نام لیا ہے، آپ نے فرمایا: " ہاں (یہ سن کر) وہ رو پڑے " ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3792]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
(سورۃ البینة: 1)

2؎:
یہ بات اللہ کے نزدیک ابی بن کعب کے مقام و مرتبہ کی دلیل ہے، اور وہ بھی خاص قراء ت قرآن میں ﴿ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاء﴾ (الجمعة:4)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3792 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3793 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´معاذ بن جبل، زید بن ثابت، ابی بن کعب اور ابوعبیدہ بن جراح رضی الله عنہم کے مناقب کا بیان`
ابی بن کعب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: " اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں پڑھ کر سناؤں "، پھر آپ نے انہیں «لم يكن الذين كفروا من أهل الكتاب» پڑھ کر سنایا، اور اس میں یہ بھی پڑھا ۱؎ «إن ذات الدين عند الله الحنيفية المسلمة لا اليهودية ولا النصرانية من يعمل خيرا فلن يكفره» " بیشک دین والی ۲؎ اللہ کے نزدیک تمام ادیان و ملل سے رشتہ کاٹ کر اللہ کی جانب یکسو ہو جانے والی مسلمان عورت ہے نہ کہ یہودی اور نصرانی عورت جو کوئی نیکی کا کام کرے تو وہ ہرگز اس کی ن۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3793]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی یہ حدیث ارشاد فرمائی، نہ کہ مذکورہ آیت کی طرح تلاوت کی۔

2؎:
یعنی: شادی کے لیے عورتوں کے انتخاب میں جو (فَاظْفِرْبِذَاتِ الدِّیْنِ) کا حکم نبویﷺ آیا ہے اس (ذَاتَ الدِّیْنِ) سے مراد ایسی ہی عورت ہے۔

3؎:
یعنی: یہ حدیث ارشاد فرمائی، نہ کہ مذکورہ آیت کی طرح تلاوت کی۔

4؎:
یعنی: موت کے بعد مٹی میں دفن ہو جانے پر ہی یہ خواہش ختم ہو پائیگی۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3793 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3898 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´ابی بن کعب رضی الله عنہ کے فضائل کا بیان`
ابی بن کعب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: " اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں، چنانچہ آپ نے انہیں «لم يكن الذين كفروا» پڑھ کر سنایا، اس میں یہ بات بھی کہ بیشک دین والی، اللہ کے نزدیک تمام ادیان وملل سے کٹ کر اللہ کی جانب یکسو ہو جانے والی مسلمان عورت ہے، نہ یہودی، نصرانی اور مجوسی عورت، جو کوئی نیکی کرے گا تو اس کی ناقدری ہرگز نہیں کی جائے گی اور آپ نے انہیں یہ بھی بتایا کہ انسان کے پاس مال سے بھری ہوئی ایک وادی ہو تو وہ دوسری بھی چاہے گا، اور اگر اسے دوسری مل جائے تو تیسری چ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3898]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
حقیقت میں انسان ایسا حریص ہے کہ وہ دنیا کے مال و متاع سے کسی بھی طرح سیر نہیں ہوتا اسے قبر کی مٹی ہی آسودہ کر سکتی ہے۔
(دیکھئے حدیث رقم:3793 کا اوراس کے حواشی) یہ حدیث پیچھے معاذ بن جبل، زیدبن ثابت، اُبی بن کعب اور ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہم کے اکٹھے باب میں بھی آ چکی ہے اور امام ترمذی نے اس حدیث پر ابی بن کعب کا باب قائم کر کے ان کی فضیلت مزید بیان کی ہے، اس لیے کہ وہ بہت بڑے عالم بھی تھے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3898 سے ماخوذ ہے۔