شعب الایمان — حدیث نمبر 9794

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 9794
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِي ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عِمْرَانَ الْحَمَّامِيُّ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، قَالَ : قُرِئَ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ مُكْرَمٍ وَأَنَا أَسْمَعُ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجُ ، سَمِعْتُ عَطَاءً يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "لَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ مِلْءُ وَادً مَالًا أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ لَهُ مِثْلُهُ ، وَلَا يَمْلَأُ نَفْسَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ " .
قَالَ : فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَلَا أَدْرِي فِي الْقُرْآنِ هُوَ أَمْ لَا ؟
لَفْظُ حَدِيثِ الْمُقْرِئِ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ ، وَغَيْرِهِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں نے اللہ کے نبی ﷺ کو فرماتے سنا: ”اگر ابن آدم کے پاس مال سے بھری ہوئی ایک وادی ہو تو وہ پسند کرے گا کہ اس کے پاس اتنی ہی (ایک اور) ہو، اور ابن آدم کے نفس کو مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھرتی، اور جو توبہ کرے اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“
راوی کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”مجھے معلوم نہیں کہ یہ قرآن میں ہے یا نہیں۔“
یہ مقرئی کی حدیث کے الفاظ ہیں۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے الصحیح میں زہیر بن حرب رحمہ اللہ اور دوسرے راویوں سے، انہوں نے حجاج بن محمد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 9794
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10275
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 494) . »
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) 11/ 180 رقم 11423، وأحمد فى (مسنده) 1/ 370، وأبو نعيم فى (ذكر أخبار أصبهان) 2/ 283، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 3/ 368، وكل رواه فى (الآداب) رقم 1133، وأبو نعيم فى (الحلية) 3/ 316»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6436 | صحيح البخاري: 6437 | صحيح مسلم: 1049 | معجم صغير للطبراني: 1000 | رياض الصالحين: 23 | شعب الإيمان: 9793
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عطاء هو ابن أبي رباح.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6437 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
6437. حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’اگر ابن آدم کے پاس مال کی بھری ہوئی وادی ہو تو وہ خواہش کرے گا کہ اتنا ہی مال اس کے پاس مزید ہو۔ انسان کی آنکھ مٹی کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔ اور جو اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اللہ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: مجھے معلوم نہیں کہ یہ ارشادات قرآن سے ہیں یا نہیں۔ انھوں نے بیان کیا کہ میں نے ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ ارشادات منبر پر کہتے سنا تھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6437]
حدیث حاشیہ: سورۃ تکاثر کے نزول سے پہلے اس عبارت کو قرآن کی طرح تلاوت کیا جاتا رہا۔
پھر سورۃ تکاثر کے نزول کے بعد اس کی تلاوت منسوخ ہوگئی۔
مضمون ایک ہی ہے انسان کے حرص اور طمع کا بیان ہے۔
احادیث ذیل میں مزید وضاحت موجود ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6437 سے ماخوذ ہے۔