شعب الایمان — حدیث نمبر 9796
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعْدٍ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ : كُنَّا نَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَتْلُو عَلَيْنَا مَا يُوحَى إِلَيْهِ ، فَأَتَيْنَاهُ فِي ذَاتِ يَوْمٍ فَقَرَأَ عَلَيْنَا : "إِنَّا أَنْزَلْنَا هَذَا الْمَالَ لِإِقَامِ الصَّلَاةِ ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ، وَلَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِيًا مِنْ ذَهَبٍ لَأَحَبَّ أَنْ يَكُونَ لَهُ ثَانِيًا ، وَلَوْ أُعْطِيَ ثَانِيًا لَأَحَبَّ أَنْ يَكُونَ لَهُ ثَالِثًا ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ " .سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے تو آپ ﷺ ہمیں وہ کلام پڑھ کر سناتے جو آپ ﷺ پر وحی کیا جاتا۔ چنانچہ ایک دن ہم آپ ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے ہمیں پڑھ کر سنایا: ”ہم نے یہ مال نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے اتارا ہے، اور اگر ابنِ آدم کے پاس سونے کی ایک وادی ہو تو وہ چاہے گا کہ اس کے پاس دوسری بھی ہو، اور اگر اسے دوسری بھی دے دی جائے تو چاہے گا کہ تیسری بھی ہو، اور ابنِ آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی، اور اللہ اس پر رجوع فرماتا ہے جو توبہ کر لے۔“
• ابن بكير هو يحيى بن عبد الله بن بكير المخزومي المصري.
• هشام بن سعد هو المدني أبوعبادة صدوق.