شعب الایمان — حدیث نمبر 9758
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حدیث نمبر: 9758
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةً إِلَى مُغَيْرِبَاتِ الشَّمْسِ ، وَقَالَ : "الْآنَ مَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا فِيمَا مَضَى مِنْهُ كَمَثَلِ مَا بَقِيَ مِنْ يَوْمِكُمْ هَذَا فِيمَا مَضَى مِنْهُ " .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں غروبِ آفتاب کے قریب تک خطبہ دیا، اور فرمایا: ”اب دنیا کا جو حصہ باقی رہ گیا ہے، اس کی نسبت اس حصے سے جو گزر چکا، ایسی ہی ہے جیسے تمہارے آج کے اس دن کا جو حصہ باقی ہے اس کی نسبت اس حصے سے ہے جو گزر چکا۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• علي بن زيد هو ابن جدعان ضعيف.
• أبو نضرة هو المنذر بن مالك العبدي العوقي.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1738 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن اس کی سرین پر جھنڈا ہو گا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4537]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: عزت و شرف کی علامت و نشانی سامنے پیشانی پر ہوتی ہے، یہاں رسوائی اور ذلت کے لیے جھنڈا اس کی سرین کے پاس ہو گا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4537 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2191 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´قیامت تک واقع ہونے والی چیزوں کے بارے میں نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی پیش گوئی۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کچھ پہلے پڑھائی پھر خطبہ دینے کھڑے ہوئے، اور آپ نے قیامت تک ہونے والی تمام چیزوں کے بارے میں ہمیں خبر دی، یاد رکھنے والوں نے اسے یاد رکھا اور بھولنے والے بھول گئے، آپ نے جو باتیں بیان فرمائیں اس میں سے ایک بات یہ بھی تھی: " دنیا میٹھی اور سرسبز ہے، اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں خلیفہ بنائے گا ۱؎، پھر دیکھے گا کہ تم کیسا عمل کرتے ہو؟ خبردار! دنیا سے اور عورتوں سے بچ کے رہو " ۲؎، آپ نے یہ بھی فرمایا: " خبردار! حق جان۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2191]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی تم کو پچھلی قوموں کا وارث ونائب بنائے گا، یہ نہیں کہ انسان اللہ کا خلفیہ ونائب ہے یہ غلط بات ہے، بلکہ اللہ خود انسان کا خلیفہ ہے جیساکہ خضرکی دعامیں ہے (والخلیفةبعد)
2؎:
یعنی تمہارے دین کے کاموں کے لیے دنیا جس قدر مفید اور معاون ہو اسی قدر اس کی چاہت کرو، اور عورتوں کی مکاری اور ان کی چالبازی سے ہوشیار رہو۔
3؎:
اس حدیث سے بہت سارے فوائد حاصل ہوئے: (1)
کھڑے ہوکر وعظ و نصیحت کرنا مسنون ہے۔
(2)
انسان بھول چوک کا شکار ہوتاہے، یہاں تک کہ صحابہ کرام بھی اس سے محفوظ نہ رہے۔
(3)
اظہار حق کے لیے لوگوں کا ڈر و خوف مانع نہ ہو۔
(4) دنیا اورعورتوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
(5) عہد توڑنا قیامت کے دن رسوائی کا باعث ہوگی۔
(6) انسان پیدائش سے لے کر مرنے تک ایمان و کفر کی آزمائش سے گزر تاہے۔
(7) غصہ کے مختلف مراحل ہیں۔
(8) قرض کا لین دین، کس انداز سے ہو۔
(9) غصہ کی حالت میں انسان کیا کرے؟
(10) دنیا سے اس کا کس قدر حصہ باقی رہ گیا ہے۔
(سند میں (علی بن زید بن جدعان) ضعیف ہیں، اس لیے یہ حدیث اس سیاق سے ضعیف ہے، لیکن اس حدیث کے کئی ٹکڑوں کے صحیح شواہد موجود ہیں، دیکھیے: (الصحیحة: 486، و 911)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2191 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4007 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´امر بالمعروف اور نہی عن المنکر (یعنی بھلی باتوں کا حکم دینے اور بری باتوں سے روکنے) کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو جو باتیں کہیں، ان میں یہ بات بھی تھی: " آگاہ رہو! کسی شخص کو لوگوں کا خوف حق بات کہنے سے نہ روکے، جب وہ حق کو جانتا ہو "، یہ حدیث بیان کر کے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ رونے لگے اور فرمایا: اللہ کی قسم! ہم نے بہت سی باتیں (خلاف شرع) دیکھیں، لیکن ہم ڈر اور ہیبت کا شکار ہو گئے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4007]

فوائد و مسائل:
(1)
جب معلوم ہو کہ فلاں کام ناجائز ہورہا ہے اور شریعت کا حکم یہ ہے تو حق بیان کرنا چاہیے شاید غلط کام کرنے والوں کو ہدایت نصیب ہوجائے یا کم از کم دوسرے لوگوں کو شرعی حکم معلوم ہوجائے اور وہ باطل کو حق نہ سمجھ لیں۔
(2)
جب جان چلے جانے کا یا سخت نقصان کا اندیشہ ہو تو خاموش رہنا جائز ہوتا ہے۔
تاہم ایسے موقع پر بھی افضل یہی ہے کہ عزیمت کا راستہ اختیار کرکے حق بیان کیا جائے اور اس راہ میں آنے والی مشکلات اور تکلیفوں کو برداشت کیا جائے۔
جیسے امام مالک، امام احمد بن حنبل اور امام ابن تیمیہ رحمہم اللہ وغیرہ نے کیا۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4007 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2742 کی شرح از الشیخ مبشر احمد ربانی ✍️
´کیا انسان اس دنیا میں اللہ کا خلیفہ اور نائب ہے`
«. . . عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَيَنْظُرُ كَيْفَ تَعْمَلُونَ . . .»
". . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا (ظاہر میں) شیریں اور سبز ہے (جیسے تازہ میوہ) اللہ تعالیٰ تم کو حاکم کرنے والا ہے دنیا میں، پھر دیکھے گا تم کیسے عمل کرتے ہو . . ." [صحيح مسلم/كِتَاب الرِّقَاقِ: 6948]

فوائد و مسائل
سوال: کیا یہ کہا جا سکتا کہ انسان اس دنیا میں اللہ کا خلیفہ اور نائب ہے؟
جواب: خلیفہ عربی زبان کا لفظ ہے اور یہ «فعيلة» کے وزن پر ہے، جب ایک کے بعد دوسرا اس کے قائم قام ہو تو عرب کہتے ہیں «خلف فلان فلانا» فلاں شخص فلان کا خلیفہ و نائب ہوا۔
✿ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں آدم علیہ السلام کے بارے میں فرمایا: «﴿وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً﴾»
’’ اور جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا: ’’ میں بلاشبہ زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔" [2-البقرة:30]
↰ اس سے مراد پوری ذریت آدم ہے یعنی ایسی قوم پیدا کرنے والا ہوں جو ایک دوسرے کے جانشین ہوں گے نہ کہ اللہ کے جانشین ہوں گے (معاذ اللہ)
◈ امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «اي قوما يخلف بعضهم بعض قرنا بعد قرن وجيلا بعد جيل»
’’ خلیفہ سے مراد یہ ہے کہ ان کے یکے بعد دیگرے بعض کے بعض جانشین ہوں گے اور ایک زمانے کے بعد دوسرے زمانے میں یونہی صدیوں تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔"
✿ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں ایک اور مقام پر فرمایا: «﴿وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ الْأَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ إِنَّ رَبَّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَحِيمٌ﴾»
’’ اللہ کی ہستی تو وہی ہے جس نے تمھیں زمین میں خلیفہ بنایا اور بعض کے بعض پر درجات بلند کیے تاکہ جو کچھ اس نے تمھیں دے رکھا ہے اس میں تمھیں آزمائش کرے۔ یقیناً آپ کا رب جلد سزا دینے والا ہے اور یقیناً وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے۔" [6-الأنعام:165]
✿ ایک اور جگہ فرمایا: «﴿أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ أَإِلَـهٌ مَعَ اللَّـهِ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ﴾»
’’ کون ہے وہ جو بے قرار شخص کی دعا کو قبول کرے جب وہ بےقرار اس سے فریاد کرے اور اس کی مصیبت کو ٹال دے اور کون ہے جو زمین میں تمہیں خلیفہ بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود بھی ہے؟ تم لوگ غور و فکر بہت کم کرتے ہو۔" [27-النمل:62]
✿ ایک مقام پر فرمایا: «﴿وَلَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَلَائِكَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ﴾»
’’ قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کرے اور تمہیں زمین میں جانشین بنا دے، پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔" [43-الزخرف:60]
❀ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إن الدنيا حلوة خضرة وإن الله مستخلفكم فيها فينظر كيف تعملون .»
’’ بےشک دنیا میٹھا سبزہ ہے اور بےشک اللہ تعالیٰ تمہیں اس دنیا میں خلیفہ بنانے والا ہے تاکہ وہ دیکھے تم کیسے عمل کر تے ہو۔" [صحيح مسلم، كتاب الرقاق: باب اكثر اهل الحنة الفقراء 6948، مسند احمد 3/ 22]
◈ اس حدیث کی شرح میں شیخ مسلم بن محمود السلفی فرماتے ہیں: «اي جاعلكم خلفاء من القرون الذين قبلكم فينظر هل تعلمون بطاعة ام بمعصية وشهواتكم .»
’’ یعنی وہ تمہیں پہلے لوگوں کے خلیفہ بنانے والا ہے تاکہ وہ دیکھے کہ تم اس کی اطاعت کرتے ہو یا اس کی نافرمانی اور اپنی خواہشات پر عمل کرتے ہے۔" [تعليق على صحيح مسلم 4/ 501]
↰ مذکورہ بالا آیات و احادیث سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ «إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً» میں خاص آ دم علیہ السلام مراد نہیں ہیں بلکہ ان کی تمام اولاد مراد ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ یکے بعد دیگرے اس زمین پر حکومت و خلافت عطا کرتا ہے۔
◈ امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «والظاهر أنه لم يرد آدم عينا، إذ لو كان ذلك، لما حسن قول الملائكة: ﴿أَتَجْعَلُ فِيها مَنْ يُفْسِدُ فِيها وَيَسْفِكُ الدِّماءَ﴾ فإنهم أرادوا: أن من هذا الجنس من يفعل ذلك .»
’’ ظاہر بات ہے کہ صرف آدم علیہ السلام کی ذات یہاں مراد نہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو فرشتوں کا یہ قول بہتر نہیں تھا۔ ’’ تو زمین میں ایسے کو خلیفہ بنائے گا جو اس میں فساد اور خون ریزی کرے گا۔" فرشتوں نے اس بات کا ارادہ کیا تھا کہ جنس آ دم میں سے ایسے لوگ ہیں جو فساد اور خونریزی کر یں گے۔" [تفسير ابن كثير: ص 49]
◈ علامہ ابوحفص عمر بن علی المعروف ابن عادل الدمشقی فرماتے ہیں: ’’ مفسرین نے اس بات میں دو وجہوں پر اختلاف کیا ہے کہ آدم علیہ السلام کو خلیفہ کیوں کہا گیا۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت بیان کی گئی ہے کہ جب اللہ نے زمین سے جنوں کو نکالا اور آدم علیہ السلام کو آباد کیا تو آدم علیہ السلام ان جنوں کے خلیفہ ہو گئے جو پہلے ہو گزرے، اس لیے کہ آدم علیہ السلام ان کے بعد میں آئے۔"
◈ اور دوسری وجہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں خلیفہ اس لیے قرار دیا: «لأنه يخلف الله في الحكم بين خلقه، وهو المروي عن ابن مسعود وابن عباس والسدي، وهذا الرأي متأكد بقوله: ﴿إنا جعلناك خليفة في الأرض فاحكم بين الناس بالحق﴾» [ص: 26]
’’ وہ اللہ کی مخلوق کے درمیان اللہ کا حکم نافذ کرے گا اور یہ بات عبداللہ بن مسعود، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم اور مفسر سدی سے روایت کی گئی ہے اور یہ رائے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے موکد ہوتی ہے: ’’ بے شک ہم نے آپ کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے آپ لوگوں کے درمیان حق سے فیصلہ کریں گے۔" [اللباب فى علوم الكتاب 1/ 501، 500]
↰ مفسرین کی ان توجیہات سے معلوم ہو ا کہ انسان اللہ تعالیٰ کا نائب نہیں ہے۔ اسے خلیفہ یا تو اس لیے کہا گیا کہ یکے بعد دیگرے بعض افراد بعض کے جانشین ہیں اور ایک زمانے کے بعد دوسرے زمانے میں یہ سلسلہ جاری و ساری ہے یا پھر اس لیے کہ انسان اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون لوگوں کے درمیان نافذ کرتا ہے اور اسے عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
◈ حافظ صلاح الدین یوسف حفظ اللہ «إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً» کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ’’ خلیفہ سے مراد ایسی قوم ہے جو ایک دوسرے کے بعد آئے گی اور یہ کہنا کہ انسان اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کا خلیفہ ہے اور نائب ہے، غلط ہے۔" [تفسير احسن الكلام: ص 17]
↰ بعض علماء نے جو انسان کو اللہ کا نائب و خلیفہ قرار دیا ہے تو اس سے مراد اللہ کے احکامات کا نفاذ کرنے والا ہے۔
◈ مولانا عبدالرحمان کیلانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’ یہاں علی الاطلاق خلیفہ (نائب، قائم مقام) کا لفظ استعمال ہو ا ہے، صراحتاً یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ آدم اللہ تعالیٰ کا خلیفہ ہے یا کسی دوسری مخلوق کا۔ بعض علماء کا یہ خیال ہے کہ خلیفہ چونکہ وہ شخص ہوتا ہے جو کسی کے مرنے یا عدم موجودگی کی صورت میں اس کے اختیارات سنبھالتا ہے اور اللہ تو «حي لا يموت» اور ہمہ وقت حاضر ہے۔ لہذٰا آدم اللہ کے خلیفہ نہیں تھے بلکہ جنوں کے خلیفہ تھے۔ پھر ایک ایسی روایت بھی ملتی ہے کہ انسان کی پیدائش سے پیشتر اس زمین پر جن آباد تھے جو فتنہ و فساد اور قتل و غارت کرتے رہتے تھے تو اللہ نے فرشتوں کا لشکر بھیج کر ان جنوں کو سمندروں کی طرف دھکیل دیا اور آدم علیہ السلام ان کے خلیفہ ہوئے اور بعض علماء کا یہ خیال ہے کہ خلافت یا نیابت کے لیے موت یا عدم موجوگی ضروری نہیں، بلکہ کوئی بااختیار ہستی اپنی موجوگی میں بھی کسی کو کچھ اختیارات تفویض کر کے اسے اپنا خلیفہ یا نائب بنا سکتی ہے کہ وہ اس کی منشا کے مطابق ان اختیارات کو استعمال کرے۔ ہمارے خیال میں دوسری رائے راجح ہے کیونکہ اس کی تائید ایک آیت سے بھی ہو جاتی ہے اور دنیا میں موجود سفارتی نظام سے بھی محولہ آیت کا ترجمہ یوں ہے: ’’ ہم نے امانت آسمانوں، زمین اور پہاڑوں پر پیش کی اور انہوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا اور اس بار عظیم کے اٹھانے سے ڈر گئے مگر انسان نے اسے اٹھا لیا کیونکہ انسان تو انہی جیسا ظالم واقع ہو ا ہے۔" [الاحزاب: 72] اور تمام مفسرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہاں امانت سے مراد اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اس کے فرائض و احکام کی تعمیل اور ان کے نفاذ کا بار ہے اور اس کا دوسرا نظام، نظام خلافت ہے۔" [تيسير القرآن: 1/ 389]
↰ مفسرین کی اس توضیح سے معلوم ہو ا کہ انسان کے خلیفہ ہونے کا یا تو یہ مفہوم ہے کہ یہ زمین پر اللہ تعالیٰ کے احکامات کی تعمیل، اطاعت و فرماں برداری اور شرعی قواعد و ضوابط کا نفاذ کرتا ہے یا پھر یہ ایک دوسرے کے بعد اس زمین پر وارد ہوتے ہیں اور صدیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیام قیامت جاری رہے گا۔ جیسا کہ امام ابن کثیر کے حوالے سے اور کئی ایک آیات قرآنیہ کے حوالے سے اوپر گزر چکا ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص انسان کو اللہ کا نائب یا خلیفہ اس معنوں میں لے کہ اللہ تعالیٰ کے کام انسان کرتا ہے اور اس کے افعال میں نائب ہے تو یہ معنی غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ صحیح فہم نصیب فرمائے اور سلف صالحین کے منہج پر قائم و دائم رکھے۔ «آمين!»

درج بالا اقتباس احکام و مسائل، حدیث/صفحہ نمبر: 13 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2742 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ نے فرمایا:"دنیا شیریں اور سر سبز و شاداب ہے اور اللہ تعالیٰ تمھیں اس میں ایک دوسرے کا جانشین بنانے والا ہے تاکہ وہ جائزہ لے تم کیسے عمل کرتے ہو۔ چنانچہ دنیا سے بچو اور عورتوں سے بچ کر رہو۔ کیونکہ بنو اسرائیل کا پہلا امتحان عورتوں کے ذریعہ ہوا تھا:"ابن بشار کی حدیث میں ہے:"تاکہ وہ دیکھے تم کس طرح عمل کرتے ہو۔" یعنی "فَيَنظُر" کی جگہ "لِيَنظُرَ"ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:6948]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: دنیا میں اللہ تعالیٰ نے دو خصوصیتیں رکھی ہیں، وہ قلب و جگر کو شیریں ہو کر متاثر کرتی ہے اور سر سبزوشاداب ہو کر نظروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، اس طرح قلب و نظر دونوں اس سے متاثر ہوتے ہیں، حالانکہ اس کی مٹھاس اور سر سبزی جلد ہی فنا کا شکار ہوجاتی ہے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور میں دشمنوں نے للبعام کے مشورہ سے اسرائیلی لشکر میں حسین وجمیل نوجوان عورتیں بھیجی تھیں، جن سے بعض فوجیوں نے بد کاری کر لی تھی، جس کی بنا پر ان پر طاعون کا عذاب آیاتھا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6948 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3129 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
3129. حضرت عبداللہ بن زبیر ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ جنگ جمل کے دن جب حضرت زبیر ؓ (میدان جنگ میں) کھڑے ہوئے تو انھوں نے مجھے بلایا۔ میں ان کے پہلو میں کھڑا ہوگیا انھوں نے فرمایا: اے میرے پیارے بیٹے! آج کے دن ظالم یا مظلوم ہی قتل ہوگا اورمیں سمجھتا ہوں کہ آج میں مظلوم ہی قتل کیا جاؤں گا اور مجھے زیادہ فکر میرے قرض کی (ادائیگی کی) ہے۔ کیا تمھیں کچھ اندازہ ہے کہ قرض ادا کرنے کے بعد ہمارا کچھ مال بچ سکے گا؟ پھر انھوں نے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! ہمارا مال فروخت کرکے اس سے قرض ادا کردینا۔ انھوں نے اس مال سے ایک تہائی کی وصیت کی اور اس تہائی کے تیسرے حصے کی وصیت اپنے، یعنی عبداللہ بن زبیر کے بیٹوں کے لیے کی۔ انھوں نے فرمایا کہ وصیت کی تہائی کے تین حصے کرلینا۔ اگر قرض کی ادائیگی کے بعد ہمارے اموال میں سے کچھ بچ جائے تو اس کاایک تہائی (تہائی کا تیسرا حصہ) تیرے بچوں کے لیے ہوگا۔ راوی حدیث ہشام نے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:3129]
حدیث حاشیہ: یہ حضرت زبیر بن عوام ؓ ہیں‘ کنیت ابو عبداللہ قریشی ہے۔
ان کی والدہ حضرت صفیہ ؓ عبدالمطلب کی بیٹی اور آنحضرت ﷺ کی پھوپھی ہیں۔
یہ اور ان کی والدہ شروع ہی میں اسلام لے آئے تھے۔
جبکہ ان کی عمر سولہ سال کی تھی۔
یہ تمام غزوات میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ رہے۔
عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔
جنگ جمل میں شہید ہوئے‘ یہ جنگ حضرت عائشہ ؓ اور حضرت علی ؓ کے درمیان ماہ جمادی الاول 36ھ میں باب البصرہ میں ہوئی تھی۔
حضرت عائشہ ؓ اونٹ پر سوار تھیں اس لئے اس کا نام جنگ جمل رکھا گیا۔
لڑائی کی وجہ حضرت عثمان ؓ کا خون ناحق تھا۔
حضرت عائشہ قاتلین عثمان ؓ سے قصاص کی طلبگار تھیں۔
یہ جنگ اسی بنا پر ہوئی۔
اس حدیث کے ذیل مولانا وحیدالزماں مرحوم فرماتے ہیں۔
: جنگ جمل36ھ میں ہوئی ‘ جو مسلمانوں کی خانہ جنگی کی بدترین مثال ہے‘ فریقین میں ایک طرف سربراہ حضرت علی ؓ تھے اور دوسری طرف حضرت عائشہ ؓ تھیں۔
حضرت زبیر ؓحضرت عائشہ ؓ کے ساتھ تھے۔
ہوایہ تھا کہ حضرت عثمان ؓ کے قاتل حضرت علی ؓ کے لشکر میں شریک ہوگئے تھے‘ حضرت عائشہ اور ان کے ساتھی یہ چاہتے تھے کہ وہ قاتلین عثمان فوراً ان کے حوالہ کردیئے جائیں تاکہ ان سے قصاص لیا جائے۔
حضرت علی یہ فرماتے تھے کہ جب تک اچھی طرح دریافت اورتحقیق نہ ہو میں کس طرح کسی کو تمہارے حوالہ کر سکتا ہوں کہ تم ان کا خون ناحق کرو۔
یہی جھگڑا تھا جو سمجھنے اورسمجھانے سے طے نہ ہوا۔
دونوں طرف والوں کو جوش تھا۔
آخر نوبت جنگ تک پہنچی‘ باقی خلافت کی کوئی تکرار نہ تھی۔
حضرت عائشہ ؓ کے ساتھ جو صحابہ رضی اللہ عنہ تھے وہ سب حضرت علی ؓ کی خلافت تسلیم کرچکے تھے۔
جب لڑائی شروع ہوئی تو حضرت علی ؓ نے حضرت زبیر ؓ کو بلا کر آنحضرت ﷺ کی حدیث یاد دلائی کہ زبیر ایک دن ایسا ہوگا‘ تم علی ؓ سے لڑوگے اور تم ظالم ہوگے۔
حضرت زبیر ؓ یہ حدیث سنتے ہی میدان جنگ سے لوٹ گئے۔
راستے میں یہ ایک مقام پر سوگئے۔
عمروبن جرموز مردود نے وادی السباع میں سوتے ہوئے ان کو قتل کردیا اور ان کا سر حضر ت علی ؓ کے پاس لایا۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا میں نے آنحضرت ﷺ سے سنا ہے کہ زبیر ؓ کا قاتل دوزخی ہے۔

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3129 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3129 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3129. حضرت عبداللہ بن زبیر ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ جنگ جمل کے دن جب حضرت زبیر ؓ (میدان جنگ میں) کھڑے ہوئے تو انھوں نے مجھے بلایا۔ میں ان کے پہلو میں کھڑا ہوگیا انھوں نے فرمایا: اے میرے پیارے بیٹے! آج کے دن ظالم یا مظلوم ہی قتل ہوگا اورمیں سمجھتا ہوں کہ آج میں مظلوم ہی قتل کیا جاؤں گا اور مجھے زیادہ فکر میرے قرض کی (ادائیگی کی) ہے۔ کیا تمھیں کچھ اندازہ ہے کہ قرض ادا کرنے کے بعد ہمارا کچھ مال بچ سکے گا؟ پھر انھوں نے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! ہمارا مال فروخت کرکے اس سے قرض ادا کردینا۔ انھوں نے اس مال سے ایک تہائی کی وصیت کی اور اس تہائی کے تیسرے حصے کی وصیت اپنے، یعنی عبداللہ بن زبیر کے بیٹوں کے لیے کی۔ انھوں نے فرمایا کہ وصیت کی تہائی کے تین حصے کرلینا۔ اگر قرض کی ادائیگی کے بعد ہمارے اموال میں سے کچھ بچ جائے تو اس کاایک تہائی (تہائی کا تیسرا حصہ) تیرے بچوں کے لیے ہوگا۔ راوی حدیث ہشام نے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:3129]
حدیث حاشیہ:
1۔
جنگ جمل حضرت علی ؓ اور حضرت عائشہ ؓ کے درمیان 36ہجری میں ہوئی۔
چونکہ سیدہ عائشہ ؓ اونٹ پر سوارتھیں، اس لیے اس کا نام "جمل" رکھاگیا۔
لڑائی کی وجہ حضرت عثمان ؓ کا خون ناحق تھا۔
حضرت عائشہ ؓ قاتلین عثمان جو حضرت علی ؓ کے کیمپ میں تھے، ان سے قصاص کی طلب گار تھیں جبکہ حضرت علی ؓ حالات کے سازگار ہونے تک اس معاملے کو ملتوی کیے جارہے تھے۔
یہی تنازع تھا جو افہام وتفہیم سے حل نہ ہوسکا، بالآخر نوبت جنگ تک پہنچی۔
امام بخاری ؒ اس حدیث سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ غازی اسلام کے لیے زندگی اور موت کے بعد اس کے مال میں برکت پیدا ہوتی ہے، چنانچہ حضرت زبیر ؓکسی سرکاری عہدے پر تعینات نہ تھے، صرف جہاد میں شرکت کرتے تھے، مال غنیمت میں سے انھیں جو کچھ ملا اس میں اللہ تعالیٰ نے جہاد کی برکت سے اس قدر اضافہ فرمایا کہ قرض اور وصیت کی ادائیگی کے بعد چار بیویوں میں سے ہر بیوی کو بارہ بارہ لاکھ ملا۔
امام بخاری ؒ کا مدعا تو اسی قدر ہےلیکن اس جائیداد کی مالیت میں کچھ اشکال ہے جسے ہم بیان کرتے ہیں: اشکال یہ ہے کہ جب ہم ایک بیوی کو ملنے والے حصے کو بنیاد بناتےہیں تو ادائیگی قرض اور نفاذ وصیت کے بعد آپ کے ترکے کی مالیت پانچ کروڑ اٹھانوے لاکھ بنتی ہے جبکہ امام بخاری ؒ نے حدیث کے آخر میں مجموعی جائیداد کی مالیت پانچ کروڑ دولاکھ بنائی ہے، یعنی اصل حساب سے چھیانوے لاکھ کم ہے۔
اس اشکال کو حل کرنے سے پہلے ہم ایک بنیادی بات عرض کرتے ہیں کہ عرب کے ہاں گنتی کے بنیادی طور پر تین قطعات ہیں: پہلا قطعہ چار اجزاء پر مشتمل ہے: آحاد (اکائیاں)
عشرات (دہائیاں)
مئات (سیکڑے)
اور اُلوف (ہزار)
۔
دوسرا قطعہ تین اجزا پر مشتمل ہے: عشرۃ آلاف (دس ہزار)
، مائۃ الف (ایک لاکھ)
اور الف الف (دس لاکھ)
۔
اس قطعے کے مطابق الفا الف (بیس لاکھ)
اور ثلاثة آلاف ألف (تیس لاکھ)
وغیرہ تیسرا قطعہ بھی تین اجزاء پر مشتمل ہے۔
عشرة آلاف ألف (کروڑ)
مائة ألف ألف (دس کروڑ)
اورالف، الف الف (ارب)
اس طرح عشرون الف الف (دوکروڑ)
ثلاثون الف الف (تین کروڑ)
جائیداد کا تفصیلی حساب کچھ اس طرح ہے: واضح رہے کہ حضرت زبیر ؓ کے ورثاء نے نوبیٹے، نوبیٹیاں اور چار بیویاں تھیں۔
آپ کا کل سرمایہ یہ تھا: غابہ میں کچھ زمین اورگیارہ عدد مکانات تھے۔
اورآپ کے ذمے کل قرض بائیس لاکھ تھا۔
حضرت زبیر ؓ نے اپنے لخت جگر عبداللہ کو وصیت کی کہ پہلے قرض ادا کرنا پھر باقی ماندہ ترکے کے تین حصے کرنا۔
ایک حصہ میرے پوتوں، فقراء اورمساکین کے لیے اور باقی دوحصے تمام ورثاء میں تقسیم کردینا۔
چونکہ ان کے ذمے بائیس لاکھ قرض تھا جن میں سے چار لاکھ تو عبداللہ بن جعفر ؓ کے تھے۔
انھیں غابہ کی کچھ زمین چار لاکھ کے عوض دے دی اور باقی زمین بھی فروخت ہوگئی۔
غابہ کی کل زمین سولہ لاکھ میں فروخت ہوئی جو انھوں نے ایک لاکھ سترہزارمیں خریدی تھی۔
اس طرح انھیں چودہ لاکھ تیس ہزار نفع ہوا۔
حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ نے قرض اداکرنے کے لیے باقی جائیداد بھی فروخت کی اور کل قرض ادا ہوا۔
اس کے بعد باقی ماندہ حال میں سے وصیت کا ایک تہائی الگ کیا۔
باقی دوتہائی تقسیم کیا تو ہر بیوی کو بارہ لاکھ ملا۔
بیویاں چارتھیں۔
اولاد کی موجودگی میں بیویوں کو ترکے کا آٹھواں حصہ ملتا ہے۔
بارہ لاکھ کو چار سے ضرب دیں تو کل آٹھواں حصہ اڑتالیس لاکھ بنتا ہے۔
اس آٹھویں حصے کو آٹھ سے ضرب دی تو قابل تقسیم جائیداد تین کروڑ چوراسی لاکھ بنتی ہے۔
یہ کل ترکے کے دوحصے ہیں کیونکہ ایک حصہ بطور وصیت پہلے ہی الگ کرلیاگیا تھا۔
اب کل ترکہ معلوم کرنے کے لیے وصیت والا ایک تہائی جو باقی ماندہ تعرکے کا نصف ہے، یعنی ایک کروڑ بانوے لاکھ، اس رقم میں جمع کیا تو مجموعہ پانچ کروڑچھہتر لاکھ ہوگیا۔
یہ ترکہ فرض کے علاوہ ہے۔
اس میں بائیس لاکھ قرض والا جمع کریں توکل ترکہ پانچ کروڑ اٹھانوے لاکھ بنتا ہے۔
صورت حساب کچھ اس طرح ہے: (الف)
ثمن ایک بٹا آٹھ کا چوتھا حصہ بارہ لاکھ جو چار بیویوں میں سے ہر ایک بیوی کو ملا۔
(ب)
۔
اسے چار سے ضرب دی تو اڑتالیس لاکھ ہوا جو کامل ثمن ایک بٹا آٹھ ہے۔
(ج)
۔
بیویوں کے حصے کو آٹھ سے ضرب دی تو تین کروڑ چوراسی لاکھ ہوا۔
یہ کل جائیداد کے دوحصے ہیں۔
(د)
۔
وصیت کا ایک تہائی ایک کروڑ بانوے لاکھ ہے۔
اس حصے کو جمع کریں تو میزان پانچ کروڑچھہتر لاکھ بنتی ہے۔
(ر)
قرضے کی رقم بائیس لاکھ ہے اسے مذکورہ بالارقم میں جمع کریں تو کل مالیت پانچ کروڑ اٹھانوے لاکھ بنتی ہے جبکہ امام بخاری ؒ نے حدیث کے آخرمیں میراث، وصیت اور قرض ملا کر کل جائیداد صرف پانچ کروڑ دولاکھ ظاہر کی ہے۔
امام بخاری کے حساب میں اور ہمارے تفصیلی حساب میں چھیانوے لاکھ کافرق ہے۔
اس فرق کا کیا حل ہے؟ اشکال کی یہی صورت ہے۔
اسے حل کرنے کے لیے حافظ ابن حجر ؒ نے درج ذیل صورت پیش کی ہے جو قرین قیاس معلوم ہوتی ہے: ہمارے رجحان کے مطابق اس فرق کا یہ معقول حل ہے جسے ہم بیان کرتے ہیں۔
حضرت زبیر ؓ کی وفات کے وقت متروکہ جائیداد کی مالیت پانچ کروڑ دو لاکھ تھی، لیکن حضرت ابن زبیر ؓ عرصہ چار سال تک احتیاط کے پیش نظر موسم حج میں قرضہ جات کااعلان کرتے رہے۔
اس دوران میں مالیت میں اراضی اور مکانات کی آمدنی اور پیداوار سے اضافہ ہوتا رہا حتی کہ چار سال کے بعد چھیانوے لاکھ کا اضافہ ہوکر کل جائیداد کی مجموعی قیمت پانچ کروڑ اٹھانوے لاکھ ہوگئی۔
ہمارے نزدیک یہ توجیہ راجح اور عمدہ ہے کیونکہ اس سے تمام الفاظ حدیث اپنے اپنے ظاہر اور حقیقی مفہوم پر باقی رہتے ہیں، نیز امام بخاری ؒ کے قائم کردہ عنوان کے بھی عین مطابق ہے کہ غازی اسلام کے لیے زندگی اور موت کے بعد اس کے مال میں برکت پیداہوتی ہے۔
واللہ المستعان۔
(فتح الباري: 281/6)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3129 سے ماخوذ ہے۔