ریاض الصالحین — حدیث نمبر 202

باب: امانت ادا کرنے کا حکم

باب الأمر بأداء الأمانة

حدیث نمبر: 202
وعن أَبي خُبيب - بضم الخاء المعجمة - عبد الله بن الزبير رضي الله عنهم، قَالَ: لَمَّا وَقفَ الزُّبَيْرُ يَوْمَ الجَمَل دَعَانِي فَقُمْتُ إِلَى جَنْبه، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، إنَّهُ لاَ يُقْتَلُ اليَومَ إلاَّ ظَالِمٌ أَوْ مَظْلُومٌ، وَإنِّي لاَ أراني إلاَّ سَأُقْتَلُ اليومَ مظلومًا، وإنَّ مِنْ أكبرَ هَمِّي لَدَيْنِي، أفَتَرَى دَيْننا يُبقي من مالِنا شَيئًا؟ ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، بِعْ مَا لَنَا وَاقْضِ دَيْنِي، وَأَوْصَى بِالثُّلُثِ وَثُلُثِهِ لِبَنِيهِ، يعني لبني عبد الله بن الزبير ثُلُثُ الثُّلُث. قَالَ: فَإنْ فَضَلَ مِنْ مَالِنَا بَعْدَ قَضَاءِ الدَّينِ شَيء فَثُلُثُه لِبَنِيكَ. قَالَ هِشَام: وَكَانَ بَعْضُ وَلَدِ عَبْدِ اللهِ قَدْ وَازى بَعْضَ بَنِي الزُّبَيْرِ خُبيبٍ وَعَبَّادٍ، وَلهُ يَوْمَئذٍ تِسْعَةُ بَنينَ وَتِسْعُ بَنَات. قَالَ عَبدُ الله: فَجَعلَ يُوصينِي بدَيْنِهِ وَيَقُولُ: يَا بُنَيَّ، إنْ عَجَزْتَ عَن شَيْءٍ مِنْهُ فَاسْتَعِنْ عَلَيهِ بِمَوْلاَيَ. قَالَ: فَوَاللهِ مَا دَرَيْتُ مَا أرَادَ حَتَّى قُلْتُ: يَا أبَتِ مَنْ مَوْلاَكَ؟ قَالَ: الله. قَالَ: فَوَاللهِ مَا وَقَعْتُ في كُرْبةٍ مِنْ دَيْنِهِ إلاَّ قُلْتُ: يَا مَوْلَى الزُّبَيْرِ اقْضِ عَنْهُ دَيْنَهُ فَيَقْضِيَهُ. قَالَ: فَقُتِلَ الزُّبَيْرُ وَلَم يَدَعْ دِينَارًا وَلاَ دِرْهمًا إلاَّ أرَضِينَ، مِنْهَا الغَابَةُ وإحْدَى عَشْرَةَ دَارًا بالمَدِينَةِ، وَدَارَيْنِ بالبَصْرَةِ، ودَارًا بالكُوفَةِ، ودَارًا بمِصْرَ. قَالَ: وَإِنَّمَا كَانَ دَيْنُهُ الَّذِي كَانَ عَلَيهِ أنَّ الرَّجُلَ كَانَ يَأتِيهِ بالمال، فَيَسْتَودِعُهُ إيَّاهُ، فَيَقُولُ الزُّبَيْرُ: لا، وَلَكِنْ هُوَ سَلَفٌ إنِّي أخْشَى عَلَيهِ الضَّيْعَةَ. وَمَا وَليَ إمَارَةً قَطُّ وَلا جِبَايَةً ولا خراجًا وَلاَ شَيئًا إلاَّ أَنْ يَكُونَ في
غَزْوٍ مَعَ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - أَوْ مَعَ أَبي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ - رضي الله عنهما - قَالَ عَبدُ الله: فَحَسَبْتُ مَا كَانَ عَلَيهِ مِن الدَّيْنِ فَوَجَدْتُهُ ألْفيْ ألْفٍ وَمئَتَي ألْف! فَلَقِيَ حَكِيمُ بنُ حِزَام عَبْدَ الله بْنَ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أخِي، كَمْ عَلَى أخي مِنَ الدَّيْنِ؟ فَكَتَمْتُهُ وَقُلْتُ: مِائَةُ ألْف. فَقَالَ حَكيمٌ: واللهِ مَا أرَى أمْوَالَكُمْ تَسَعُ هذِهِ. فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: أرَأيْتُكَ إنْ كَانَتْ ألْفَي ألف وَمئَتَيْ ألْف؟ قَالَ: مَا أرَاكُمْ تُطيقُونَ هَذَا، فَإنْ عَجَزْتُمْ عَنْ شَيءٍ مِنْهُ فَاسْتَعِينُوا بي، قَالَ: وَكَانَ الزُّبَيرُ قَد اشْتَرَى الغَابَةَ بِسَبْعِينَ ومئة ألف، فَبَاعَهَا عَبدُ اللهِ بِألْفِ ألْف وَسِتّمِئَةِ ألْف، ثُمَّ قَامَ فَقَالَ: مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى الزُّبَيرِ شَيْء فَلْيُوافِنَا بِالغَابَةِ، فَأتَاهُ عَبدُ اللهِ بنُ جَعفَر، وَكَانَ لَهُ عَلَى الزُّبَيرِ أرْبَعمئةِ ألْف، فَقَالَ لعَبدِ الله: إنْ شِئْتُمْ تَرَكْتُهَا لَكمْ؟ قَالَ عَبدُ الله: لا، قَالَ: فَإنْ شِئتُمْ جَعَلْتُمُوهَا فِيمَا تُؤَخِّرُونَ إنْ إخَّرْتُمْ، فَقَالَ عَبدُ الله: لا، قَالَ: فَاقْطَعُوا لِي قطْعَةً، قَالَ عَبدُ الله: لَكَ مِنْ هاهُنَا إِلَى هَاهُنَا. فَبَاعَ عَبدُ اللهِ مِنهَا فَقَضَى عَنْهُ دَينَه وَأوْفَاهُ، وَبَقِيَ مِنْهَا أرْبَعَةُ أسْهُم وَنِصْفٌ، فَقَدِمَ عَلَى مُعَاوِيَة وَعنْدَهُ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، وَالمُنْذِرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَابْنُ زَمْعَةَ، فَقَالَ لَهُ مُعَاويَةُ: كَمْ قُوِّمَتِ الغَابَةُ؟ قَالَ: كُلُّ سَهْم بمئَة ألف، قَالَ: كَمْ بَقِيَ مِنْهَا؟ قَالَ: أرْبَعَةُ أسْهُم وَنصْفٌ، فَقَالَ المُنْذِرُ بْنُ الزُّبَيرِ: قَدْ أخَذْتُ مِنْهَا سَهمًا بِمئَةِ ألف، قَالَ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ: قَدْ أخَذْتُ مِنْهَا سَهْمًا بمئَةِ ألْف. وَقالَ ابْنُ زَمْعَةَ: قَدْ أخَذْتُ سَهْمًا بِمئَةِ ألْف، فَقَالَ مُعَاويَةُ: كَمْ بَقِيَ مِنْهَا؟ قَالَ: سَهْمٌ ونصْفُ سَهْم، قَالَ: قَدْ أخَذْتُهُ بخَمْسِينَ وَمئَةِ ألْف. قَالَ: وَبَاعَ عَبدُ الله بْنُ جَعفَر نَصيبهُ مِنْ مَعَاوِيَةَ بستِّمِئَةِ ألْف، فَلَمَّا فَرَغَ ابْنُ الزُّبَيرِ مِنْ قَضَاءِ دَيْنِهِ، قَالَ بَنُو الزُّبَيرِ: اقسمْ بَينَنَا ميراثَنا، قَالَ: وَاللهِ لا أقْسِمُ بَيْنَكُمْ حَتَّى أنَادِي بالمَوْسم أرْبَعَ سنينَ: ألا مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى الزُّبَيرِ دَيْنٌ فَلْيَأتِنَا فَلْنَقْضِهِ. فَجَعَلَ كُلّ سَنَةٍ يُنَادِي في المَوْسِمِ، فَلَمَّا مَضَى أرْبَعُ سنينَ قَسَمَ بيْنَهُمْ وَدَفَعَ الثُّلُثَ. وَكَانَ للزُّبَيْرِ أرْبَعُ نِسْوَةٍ، فَأصَابَ كُلَّ امرَأةٍ ألْفُ ألف وَمِئَتَا ألْف، فَجَميعُ مَالِه خَمْسُونَ ألف ألْف وَمِئَتَا ألْف. رواه البخاري.
ترجمہ

سیدنا ابوخبیب — خاء معجمہ پر پیش کے ساتھ — عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب جنگِ جمل کے دن (سیدنا) زبیر (رضی اللہ عنہ) کھڑے ہوئے تو انہوں نے مجھے بلایا، میں ان کے پہلو میں کھڑا ہو گیا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! آج ظالم یا مظلوم ہی قتل ہو گا، اور میرا خیال ہے کہ میں آج مظلوم قتل کیا جاؤں گا، اور مجھے سب سے بڑی فکر اپنے قرض کی ہے، کیا تمہارا خیال ہے کہ ہمارا قرض ہمارے مال میں سے کچھ باقی چھوڑے گا؟ پھر فرمایا: اے میرے بیٹے! ہمارا مال بیچ دینا اور میرا قرض ادا کر دینا۔ اور انہوں نے تہائی (مال) کی وصیت کی، اور اس تہائی کے تہائی کی اپنے (پوتوں) کے لیے، یعنی عبداللہ بن زبیر کے بیٹوں کے لیے تہائی کا تہائی۔ فرمایا: اگر قرض کی ادائیگی کے بعد ہمارے مال میں سے کچھ بچ جائے تو اس کا تہائی تمہارے بیٹوں کے لیے ہے۔ ہشام (راوی) نے کہا: اور عبداللہ کے بعض بیٹے (عمر میں) زبیر کے بعض بیٹوں، خبیب اور عباد، کے برابر تھے، اور ان (زبیر) کے اس وقت نو بیٹے اور نو بیٹیاں تھیں۔ عبداللہ نے کہا: وہ مجھے اپنے قرض کے بارے میں وصیت کرتے رہے اور فرماتے رہے: اے میرے بیٹے! اگر تم اس میں سے کسی چیز (کی ادائیگی) سے عاجز آ جاؤ تو اس پر میرے مولیٰ سے مدد مانگنا۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نہیں سمجھا کہ ان کی مراد کیا ہے، یہاں تک کہ میں نے پوچھا: ابا جان! آپ کا مولیٰ کون ہے؟ فرمایا: اللہ۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں ان کے قرض کی وجہ سے جب بھی کسی مشکل میں پڑا تو میں نے کہا: اے زبیر کے مولیٰ! ان کی طرف سے ان کا قرض ادا کر دے، تو وہ اسے ادا کر دیتا۔ انہوں نے کہا: پھر زبیر قتل کر دیے گئے اور انہوں نے کوئی دینار یا درہم نہیں چھوڑا، سوائے کچھ زمینوں کے، جن میں سے ایک غابہ تھی، اور مدینہ میں گیارہ گھر، بصرہ میں دو گھر، کوفہ میں ایک گھر اور مصر میں ایک گھر۔ انہوں نے کہا: ان پر جو قرض تھا وہ اس طرح ہوا کہ کوئی آدمی ان کے پاس مال لے کر آتا اور اسے ان کے پاس امانت رکھوانا چاہتا تو زبیر فرماتے: نہیں، بلکہ یہ قرض ہے، کیونکہ مجھے اس کے ضائع ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ اور انہوں نے کبھی کوئی امارت، محصول کی وصولی، خراج یا کوئی (اور عہدہ) نہیں سنبھالا، سوائے اس کے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ، یا ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے ساتھ کسی غزوے میں ہوتے۔ عبداللہ نے کہا: میں نے ان پر موجود قرض کا حساب لگایا تو اسے بائیس لاکھ پایا! پھر حکیم بن حزام عبداللہ بن زبیر سے ملے اور کہا: اے میرے بھتیجے! میرے بھائی پر کتنا قرض ہے؟ میں نے ان سے چھپایا اور کہا: ایک لاکھ۔ تو حکیم نے کہا: اللہ کی قسم! میرا خیال نہیں کہ تمہارے اموال اس کی گنجائش رکھتے ہیں۔ تو عبداللہ نے کہا: آپ کا کیا خیال ہے اگر وہ بائیس لاکھ ہو؟ انہوں نے کہا: میرا خیال نہیں کہ تم اس کی طاقت رکھتے ہو، اگر تم اس میں سے کسی چیز سے عاجز آ جاؤ تو مجھ سے مدد لینا۔ (راوی نے) کہا: زبیر نے غابہ ایک لاکھ ستر ہزار میں خریدی تھی، تو عبداللہ نے اسے سولہ لاکھ میں بیچا، پھر کھڑے ہو کر اعلان کیا: جس کا زبیر پر کچھ (قرض) ہو وہ غابہ میں ہم سے آ کر ملے۔ تو عبداللہ بن جعفر ان کے پاس آئے، ان کا زبیر پر چار لاکھ (قرض) تھا، انہوں نے عبداللہ سے کہا: اگر تم چاہو تو میں یہ (قرض) تمہارے لیے چھوڑ دیتا ہوں؟ عبداللہ نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: اگر تم چاہو تو اسے ان (قرضوں) میں رکھ لو جنہیں تم مؤخر کرو، اگر تم (کسی کو) مؤخر کرو۔ عبداللہ نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: تو میرے لیے (زمین کا) ایک ٹکڑا کاٹ دو۔ عبداللہ نے کہا: آپ کے لیے یہاں سے یہاں تک ہے۔ پھر عبداللہ نے اس (زمین) میں سے بیچ کر ان کا قرض ادا کر دیا اور پورا پورا چکا دیا، اور اس میں سے ساڑھے چار حصے باقی رہ گئے۔ پھر وہ (عبداللہ بن زبیر) معاویہ (رضی اللہ عنہ) کے پاس آئے، ان کے پاس عمرو بن عثمان، منذر بن زبیر اور ابن زمعہ (بیٹھے) تھے، تو معاویہ نے ان سے پوچھا: غابہ کی کتنی قیمت لگائی گئی؟ انہوں نے کہا: ہر حصہ ایک لاکھ کا۔ پوچھا: اس میں سے کتنا باقی ہے؟ کہا: ساڑھے چار حصے۔ تو منذر بن زبیر نے کہا: میں نے اس میں سے ایک حصہ ایک لاکھ میں لے لیا۔ عمرو بن عثمان نے کہا: میں نے اس میں سے ایک حصہ ایک لاکھ میں لے لیا۔ اور ابن زمعہ نے کہا: میں نے ایک حصہ ایک لاکھ میں لے لیا۔ تو معاویہ نے پوچھا: اس میں سے (اب) کتنا باقی ہے؟ کہا: ڈیڑھ حصہ۔ فرمایا: میں نے اسے ڈیڑھ لاکھ میں لے لیا۔ (راوی نے) کہا: اور عبداللہ بن جعفر نے اپنا حصہ معاویہ کو چھ لاکھ میں بیچ دیا۔ جب ابن زبیر ان کے قرض کی ادائیگی سے فارغ ہو گئے تو زبیر کے بیٹوں نے کہا: ہماری میراث ہمارے درمیان تقسیم کر دیجیے۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں تمہارے درمیان اس وقت تک تقسیم نہیں کروں گا جب تک چار سال تک حج کے موسم میں یہ اعلان نہ کر لوں: سنو! جس کا زبیر پر کوئی قرض ہو وہ ہمارے پاس آئے، ہم اسے ادا کریں گے۔ چنانچہ وہ ہر سال حج کے موسم میں اعلان کرتے رہے، جب چار سال گزر گئے تو ان کے درمیان (میراث) تقسیم کی اور تہائی (وصیت والا حصہ) ادا کیا۔ اور زبیر کی چار بیویاں تھیں، تو ہر بیوی کو بارہ لاکھ ملے، اور ان کا کل مال پانچ کروڑ دو لاکھ تھا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
«يَوْمَ الجَمَل» : جنگِ جمل وہ مشہور معرکہ ہے جو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور ان کے ساتھیوں کے درمیان ہوا، اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک بڑے اونٹ پر سوار تھیں اور لوگ اس اونٹ کے گرد لڑ رہے تھے یہاں تک کہ اونٹ کی کونچیں کاٹ دی گئیں۔ (دلیل الفالحین 1/318)
«وَازى» : موازاۃ کا معنی ہے: مقابل اور آمنے سامنے ہونا۔ (النہایہ 5/182)
«الغَابَةُ» : مدینہ کے قریب شام کی جانب ایک جگہ۔ (مراصد الاطلاع 2/980)
«الضَّيْعَةَ» : ضائع اور تلف ہو جانا۔ (النہایہ 3/108)
«جِبَايَةً» : اموال کو ان کے مقامات سے وصول کرنا۔ (النہایہ 1/238)
«خراجًا» : خراج وہ (مال) ہے جو لوگ سال میں اپنے مال میں سے ایک مقررہ مقدار میں نکالتے (اور ادا کرتے) ہیں۔ (لسان العرب 4/54)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 202
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 106 (3129).
يوم الجمل: هي الوقعة المشهورة بين علي بن أبي طالب ومن معه وبين عائشة ومن معها، وسميت بهذا الاسم لأن عائشة كانت راكبة على جمل عظيم والناس يقاتلون حول الجمل حتى عقر الجمل. دليل الفالحين ١/ ٣١٨.
الموازاة: المقابلة والمواجهة. النهاية ٥/ ١٨٢.
الغابة: موضع قرب المدينة من ناحية الشام. مراصد الاطلاع ٢/ ٩٨٠.
الضيعة: أن يضيع ويتلف. النهاية ٣/ ١٠٨.
الجباية: استخراج الأموال من مظانها. النهاية ١/ ٢٣٨.
الخراج: هو شيء يخرجه القوم في السنة من مالهم بقدر معلوم. اللسان ٤/ ٥٤ (خرج).