شعب الایمان — حدیث نمبر 9277

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔

السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة

حدیث نمبر: 9277
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا عُمَارَ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "إِنَّ الْمُسْلِمَ الَّذِي يُخَالِطُ النَّاسَ ، يَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ أَفْضَلُ مِنَ الَّذِي لَا يُخَالِطُ النَّاسَ ، وَلَا يَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ " .
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”وہ مسلمان جو لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اور ان کی ایذا پر صبر کرتا ہے، اس مسلمان سے افضل ہے جو لوگوں سے میل جول نہیں رکھتا اور نہ ان کی ایذا پر صبر کرتا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9277
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9730
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (4032) (سنن الترمذي 2507) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, مشكوة المصابيح (5087) (سنن الترمذي 2507) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 201) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 4/ 662 رقم 2507، والبخاري فى (الأدب المفرد) رقم 388، وأحمد فى (مسنده) 2/ 43، والطيالسي فى (مسنده) ص 156 رقم 1876، وابن الجعد فى (مسنده) 1/ 449 رقم 767، والبغوي فى (شرح السنة) 13/ 163 رقم 3585، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1338 رقم 4032»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2507 | سنن ابن ماجه: 4032 | بلوغ المرام: 1330 | شعب الإيمان: 7748
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عمار بن عبد الجبار هو المروزي، أبو الحسن صدوق قاله أبو حاتم، وقال السليماني: فيه نظر.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4032 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´آفات و مصائب پر صبر کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " وہ مومن جو لوگوں سے مل جل کر رہتا ہے، اور ان کی ایذاء پر صبر کرتا ہے، تو اس کا ثواب اس مومن سے زیادہ ہے جو لوگوں سے الگ تھلگ رہتا ہے، اور ان کی ایذاء رسانی پر صبر نہیں کرتا ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4032]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
لوگوں سے میل جول میں اچھے برے ہر قسم کے آدمی سے واسطہ پڑتا ہے۔
برے آدمی کے برائی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے لیکن خود نیکی پر قائم رہنا چاہیے۔

(2)
معاشرے میں برائی زیادہ ہو جائے تب بھی سب سے الگ تھلگ ہوکر راہبوں کی طرح جنگلوں یا غاروں میں چلے جانا جائز نہیں بلکہ معاشرے میں رہ کر اصلاح کی کوشش کرنا ضروری ہے۔

(3)
جب ایمان کو خطرہ ہو تب خلوت نشینی جائز ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4032 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 1330 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان`
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو مومن لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اور ان کی جانب سے اذیت رسانی پر صبر کرتا ہے وہ اس مومن سے بہتر اور اچھا ہے جو لوگوں سے ملتا جلتا نہیں اور ان کی جانب سے اذیت رسانی پر صبر بھی نہیں کرتا۔ " اس حدیث کو ابن ماجہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ نیز یہ حدیث ترمذی میں بھی ہے مگر اس نے صحابی رضی اللہ عنہ کا نام نہیں لیا۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1330»
تخریج:
«أخرجه ابن ماجه، الفتن، باب الصبر علي البلاء، حديث:4032، والترمذي، صفة القيامة، حديث:2507 بألفاظ مختلفة.»
تشریح: اس حدیث میں اس آدمی کو بہتر قرار دیا گیا ہے جو لوگوں میں مل جل کر رہتا ہے‘ ان سے میل جول اور ملاقات رکھتا ہے‘ دین کی تبلیغ کرتا ہے‘ ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا ہے اور تبلیغ دین کے سلسلے میں ان کی جانب سے جو تکلیف اور اذیت پہنچتی ہے اسے صبر و تحمل سے برداشت کرتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ یہ تکلیف اسے دین کی وجہ سے دی گئی ہے‘ لہٰذا وہ اس شخص سے بدرجہا بہتر ہے جو لوگوں میں آتا جاتا نہیں‘ ان سے میل ملاقات نہیں رکھتا‘ نہ وہ دین کی تبلیغ کرتا ہے اور نہ ہی ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا ہے‘ نہ کسی سے تعاون لیتا ہے اور نہ دیتا ہے‘ البتہ جو آدمی ایذا رسانی کو برداشت نہیں کر سکتا بلکہ اس سے اس کی اپنی دینداری کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے تو ایسی صورت میں اس شخص کے لیے عزلت اور کنارہ کشی کی گنجائش ہے۔
امام غزالی رحمہ اللہ نے ’’احیاء العلوم‘‘ میں اس پر سیر حاصل بحث کی ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1330 سے ماخوذ ہے۔