شعب الایمان — حدیث نمبر 9278

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔

السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة

حدیث نمبر: 9278
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ جَارِيَةَ اللَّخْمِيُّ ، أَخْبَرَنِي أَبُو أُمَيَّةَ الشَّعْبَانِيُّ ، قَالَ : أَتَيْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ فَقُلْتُ : يَا أَبَا ثَعْلَبَةَ ، كَيْفَ تَقُولُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ : ( عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ) ، فَقَالَ : أَمَا وَاللَّهِ سَأَلْتُ عَنْهَا خَبِيرًا ، سَأَلْتُ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : "بَلِ ائْتَمِرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَتَنَاهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ ، حَتَّى إِذَا رَأَيْتَ شُحًّا مُطَاعًا وَهَوًى مُتَّبَعًا وَدُنْيَا مُؤْثَرَةً وَإِعْجَابَ كُلِّ ذِي رَأْيٍ بِرَأْيِهِ ، فَعَلَيْكَ نَفْسَكَ ، وَدَعْ أَمْرَ الْعَوَامِّ فَإِنَّ مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامَ الصَّبْرِ الصَّبْرُ فِيهِنَّ مِثْلُ قَبْضٍ عَلَى الْجَمْرِ ، لِلْعَامِلِ فِيهِنَّ مِثْلُ أَجْرِ خَمْسِينَ رَجُلًا يَعْمَلُونَ بِمِثْلِ عَمَلِهِ " .
قَالَ : وَأَخْبَرَنِي غَيْرُهُ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَجْرُ خَمْسِينَ مِنْهُمْ ؟ قَالَ : "أَجْرُ خَمْسِينَ مِنْكُمْ " .
ترجمہ

ابو امیہ شعبانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے ابو ثعلبہ! اس آیت کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں: ﴿عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ﴾؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”خبردار! اللہ کی قسم! تم نے اس کے بارے میں ایک باخبر شخص سے پوچھا ہے، میں نے اس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ تم نیکی کا حکم دیتے رہو اور برائی سے ایک دوسرے کو روکتے رہو، یہاں تک کہ جب تم دیکھو کہ بخل کی پیروی کی جا رہی ہے، خواہش نفس کے پیچھے چلا جا رہا ہے، دنیا کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ہر صاحبِ رائے اپنی رائے پر اترا رہا ہے، تو پھر تم اپنی فکر کرو اور عام لوگوں کا معاملہ چھوڑ دو، کیونکہ تمہارے پیچھے صبر کے ایسے دن آنے والے ہیں جن میں صبر کرنا انگارے کو مٹھی میں پکڑنے کی مانند ہو گا، ان دنوں میں عمل کرنے والے کو ان پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر اجر ملے گا جو اس جیسا عمل کریں۔“
راوی (ابو امیہ رحمہ اللہ) کہتے ہیں: اور مجھے ان کے علاوہ کسی اور نے بتایا کہ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ان میں سے پچاس کے اجر کے برابر؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم میں سے پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9278
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9731
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف لكن فقرة أيام الصبر ثابتة (سنن أبي داود 4341) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, أخرجه الترمذي (3058 وسنده حسن) ورواه ابن ماجه (4014 وسنده حسن) (سنن أبي داود 4341) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 201) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3058 | سنن ابي داود: 4341 | سنن ابن ماجه: 4014 | شعب الإيمان: 7147
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الربيع الزهراني هو سليمان بن داود العتكي البصري.
• عتبة بن أبي حكيم هو الهمداني الأزدي صدوق.
• عمرو بن جارية اللخمي شامي مقبول.
• أبو أمية الشعباني اسمه يحمد أو عبد الله مقبول.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3058 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ المائدہ سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوامیہ شعبانی کہتے ہیں کہ میں نے ابوثعلبہ خشنی رضی الله عنہ کے پاس آ کر پوچھا: اس آیت کے سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا: کون سی آیت؟ میں نے کہا: آیت یہ ہے: «يا أيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل إذا اهتديتم» انہوں نے کہا: آگاہ رہو! قسم اللہ کی تم نے اس کے متعلق ایک واقف کار سے پوچھا ہے، میں نے خود اس آیت کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا، آپ نے فرمایا: " بلکہ تم اچھی باتوں کا حکم کرتے رہو اور بری باتوں سے روکتے رہو، یہاں تک کہ جب تم دیکھو کہ لوگ بخالت کے راستے پر چل پڑے ہیں، خواہشات نفس کے پی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3058]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عمرو بن جاریہ اورابوامیہ شعبانی لین الحدیث راوی ہیں، مگراس کے بعض ٹکڑے صحیح ہیں، دیکھیے سابقہ حدیث)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3058 سے ماخوذ ہے۔