شعب الایمان — حدیث نمبر 9276
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي قِمَاشٍ ، [ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ] عَنْ عَسْعَسِ بْنِ سَلَامَةَ قَالَ : كُنَّا فِي الْجَبَّانَةِ وَمَعَنَا أَبُو حَاضِرٍ الْأَسَدِيُّ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : وَدِدْتُ أَنَّ لَنَا فِي هَذَا الْجَبَلِ قَصْرًا فِيهِ مِنَ الطَّعَامِ وَاللِّبَاسِ مَا يَكْفِينَا حَتَّى الْمَوْتِ ، أَخْبِرْ يَا رَجُلُ ، فَقَالَ أَبُو حَاضِرٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدَ بَعْضَ أَصْحَابِهِ فَسَأَلَ عَنْهُ ، فَقِيلَ : إِنَّهُ قَدْ تَفَرَّدَ فِي بَعْضِ هَذِهِ الْقُفْرَانِ يَتَعَبَّدُ ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَأَتَى بِهِ ، فَقَالَ : "مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعَتَ ؟ " فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَبِرَتْ سِنِّي ، وَرَقَّ عَظْمِي ، وَقَرُبَ أَجَلِي ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَخْلُوَ بِعِبَادَةِ رَبِّي ، قَالَ : فَنَادَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَى صَوْتِهِ ، وَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُعَلِّمَ النَّاسَ أَمْرًا نَادَى بِهِ فِينَا : "أَلَا إِنَّ مَوْطِنًا مِنْ مَوَاطِنِ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ سِتِّينَ سَنَةً " قَالَهَا نَادَى بِهَا ثَلَاثًا .عسعس بن سلامہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم قبرستان (یا کھلے میدان) میں تھے اور ہمارے ساتھ سیدنا ابو حاضر اسدی رضی اللہ عنہ تھے، تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: ”میری خواہش ہے کہ اس پہاڑ میں ہمارا ایک محل ہوتا جس میں اتنا کھانا اور لباس ہوتا جو موت تک ہمیں کافی ہو جاتا۔ اے شخص! (ابو حاضر سے) کچھ بتائیے۔“ تو سیدنا ابو حاضر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنے بعض صحابہ کو (اپنے درمیان) نہ پایا تو ان کے بارے میں پوچھا، کہا گیا: ”وہ ان ویران جگہوں میں سے کسی میں الگ ہو کر عبادت کر رہے ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے ان کی طرف پیغام بھیجا اور انہیں لایا گیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں اس کام پر کس چیز نے آمادہ کیا جو تم نے کیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، میری ہڈی کمزور پڑ گئی ہے اور میری موت قریب آ گئی ہے، تو میں نے چاہا کہ اپنے رب کی عبادت کے لیے تنہائی اختیار کروں۔“ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ ﷺ نے بلند آواز سے پکارا، اور آپ ﷺ کی عادت تھی کہ جب لوگوں کو کوئی بات سکھانا چاہتے تو ہمیں بلند آواز سے پکار کر بتاتے: ”خبردار! مسلمانوں کے مواقف میں سے کسی ایک موقف میں شریک ہونا، آدمی کے اکیلے ساٹھ سال عبادت کرنے سے افضل ہے۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ پکار کر فرمائی۔
• أبو حاضر الأسدي صحابي، ذكره البغوي وابن الجارود والباوردي وابن حبان وابن الأثير في الصحابة وقال الذهبي: لا أدري له صحبة أم لا، وقال البغوي: لم ينسب، وقال ابن منده: له ذكر في الصحابة. راجع "الإصابة" (٤/ ٤١) "أسد الغابة" (٦/ ٦٤) "الثقات" (٣/ ٤٥٣).