شعب الایمان — حدیث نمبر 9249
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، قَالَ : دَفَنْتُ ابْنِي سِنَانًا وَأَبُو طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيُّ جَالِسٌ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ فَقَالَ : حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِذَا قَبَضَ اللَّهُ ابْنَ لْعَبْدِ قَالَ لِمَلَائِكَتِهِ : مَا قَالَ عَبْدِي ؟ قَالُوا : حَمِدَكَ فَاسْتَرْجَعَ ، قَالَ : ابْنُوا لَهُ بَيْتًا وَسَمُّوهُ بَيْتَ الْحَمْدِ " .
وَقَفَهُ أَبُو أُسَامَةَ كَمَا .ابوسنان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے بیٹے سنان کو دفن کیا، اس وقت ابوطلحہ خولانی رحمہ اللہ قبر کے کنارے بیٹھے تھے، انہوں نے کہا: ”مجھے ضحاک بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے واسطے سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بیٹے کی روح قبض کر لیتا ہے تو اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے نے کیا کہا؟ وہ عرض کرتے ہیں: اس نے تیری حمد بیان کی اور استرجاع کیا۔ تب اللہ فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے ایک گھر بناؤ اور اس کا نام ”بیتُ الحمد“ رکھو۔‘“
ابو اسامہ رحمہ اللہ نے اسے موقوف روایت کیا ہے۔
• أبو داود هو الطيالسي سليمان بن داود.
• أبو سنان هو الحنفي عيسى بن سنان القسملي، لين الحديث وضعفه ابن معين وغيره.
• أبو طلحة الخولاني قيل: اسمه سفيان بن عبد الله وقال أبو حاتم: اسمه نعيم بن زياد، مقبول من الثالثة (ت).
• الضحاك بن عبد الرحمن هو ابن عرزب، أبو عبد الرحمن الطبراني.
تشریح، فوائد و مسائل
ابوسنان کہتے ہیں کہ میں نے اپنے بیٹے سنان کو دفن کیا اور ابوطلحہ خولانی قبر کی منڈیر پر بیٹھے تھے، جب میں نے (قبر سے) نکلنے کا ارادہ کیا تو وہ میرا ہاتھ پکڑ کر کہا: ابوسنان! کیا میں تمہیں بشارت نہ دوں؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں ضرور دیجئیے، تو انہوں نے کہا: مجھ سے ضحاک بن عبدالرحمٰن بن عرزب نے بیان کیا کہ ابوموسیٰ اشعری کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب بندے کا بچہ ۱؎ فوت ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے پوچھتا ہے: تم نے میرے بندے کے بیٹے کی روح قبض کر لی؟ تو وہ کہتے ہیں: ہاں، پھر فرماتا ہے: ت۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الجنائز/حدیث: 1021]
وضاحت: 1؎: بچہ سے مراد مطلق اولاد ہے خواہ مذکرہویامؤنث۔