شعب الایمان — حدیث نمبر 9250
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ سِنَانٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : إِذَا قُبِضَ وَلَدُ الْعَبْدِ ، قَالَ : وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا قَالَ الْعَبْدُ ، قَالَ : يَسْأَلُ اللَّهُ الْمَلَائِكَةَ قَالَ : قَبَضْتُمْ وَلَدَ فُلَانٍ ؟ قَالُوا : نَعَمْ رَبَّنَا ، قَالَ : فَمَاذَا قَالَ عَبْدِي ؟ قَالَ : حَمِدَكَ وَاسْتَرْجَعَ ، فَقَالَ : أَخَذْتُمْ ثَمَرَةَ فُؤَادِهِ وَحَمِدَنِي وَاسْتَرْجَعَ ، ابْنُوا لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَسَمُّوهُ بَيْتَ الْحَمْدِ .سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب بندے کے بیٹے کی روح قبض کی جاتی ہے تو اللہ خوب جانتا ہے کہ بندے نے کیا کہا، پھر بھی اللہ فرشتوں سے پوچھتا ہے: ’کیا تم نے فلاں کے بیٹے کی روح قبض کی ہے؟‘ وہ عرض کرتے ہیں: ’جی ہاں، اے ہمارے رب!‘ اللہ فرماتا ہے: ’تو میرے بندے نے کیا کہا؟‘ وہ عرض کرتے ہیں: ’اس نے تیری حمد کی اور استرجاع کیا۔‘ تو اللہ فرماتا ہے: ’تم نے اس کے دل کا پھل لے لیا اور اس نے میری حمد کی اور استرجاع کیا، لہٰذا اس کے لیے جنت میں ایک گھر بناؤ اور اس کا نام ”بیتُ الحمد“ رکھو۔‘“
• أبو أسامة هو حماد بن أسامة.
• عيسى بن سنان هو القسملي ضعيف.