شعب الایمان — حدیث نمبر 912
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنِي عَمَّارُ بْنُ عُثْمَانَ الْحَلَبِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي حِصْنُ بْنُ الْقَاسِمِ الْوَرَّاقُ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ وَهُوَ يَعِظُ فَنَادَاهُ رَجُلٌ مِنْ نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ : كُفَّ يَا أَبَا عُبَيْدَةَ لَقَدْ كَشَفْتَ قِنَاعَ قَلْبِي فَلَمْ يَلْتَفِتْ عَبْدُ الْوَاحِدِ إِلَى ذَلِكَ فَمَرَّ فِي الْمَوْعِظَةِ فَلَمْ يَزَلِ الرَّجُلُ يَقُولُ : " كُفَّ يَا أَبَا عُبَيْدَةَ لَقَدْ كَشَفْتَ قِنَاعَ قَلْبِي وَعَبْدُ الْوَاحِدِ يَعِظُ لَا يَقْطَعُ مَوْعِظَتَهُ حَتَّى وَاللَّهِ حَشْرَجَ الرَّجُلُ حَشْرَجَةَ الْمَوْتِ ، وَخَرَجَتْ نَفْسُهُ وَأَنَا وَاللَّهِ شَهِدْتُ جَنَازَتَهُ يَوْمَئِذٍ مَا رَأَيْتُ بِالْبَصْرَةِ يَوْمًا أَكْثَرَ بَاكِيًا مِنْ يَوْمِئِذٍ " .حصن بن قاسم وراق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم عبدالواحد بن زیاد رحمہ اللہ کے پاس تھے اور وہ وعظ کہہ رہے تھے کہ مسجد کے ایک کونے سے ایک آدمی نے انہیں پکارا: ”اے ابو عبیدہ! رک جائیے، آپ نے میرے دل کا پردہ چاک کر دیا ہے۔“ عبدالواحد رحمہ اللہ نے اس کی طرف توجہ نہ کی اور وعظ جاری رکھا۔ وہ آدمی برابر یہی کہتا رہا: ”اے ابو عبیدہ! رک جائیے، آپ نے میرے دل کا پردہ چاک کر دیا ہے“، اور عبدالواحد رحمہ اللہ وعظ کہتے رہے، اسے منقطع نہ کیا، یہاں تک کہ اللہ کی قسم! اس آدمی کو موت کی سی گھرگھراہٹ شروع ہو گئی اور اس کی جان نکل گئی۔ اللہ کی قسم! میں اس دن اس کے جنازے میں حاضر تھا، میں نے بصرہ میں اس دن سے زیادہ رونے والے کسی دن نہیں دیکھے۔“