شعب الایمان — حدیث نمبر 913
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّوفِيُّ ، بِمَرْوَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ نَصْرٍ الْعَبْدِيُّ قَالَ : " نَادَى مُنَادٍ فِي مَجْلِسِ صَالِحٍ الْمُرِّيِّ لِيَقُمُ الْبَاكُونَ الْمُشْتَاقُونَ إِلَى الْجَنَّةِ فَقَامَ أَبُو جَهْثٍ فَقَالَ : اقْرَأْ يَا صَالِحُ ( وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَنْثُورًا أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا ) .
فَقَالَ أَبُو جَهْثٍ : أَرْدِدْهَا يَا صَالِحُ فَمَا فَرَغَ مِنَ الْآيَةِ حَتَّى مَاتَ أَبُو جَهْثٍ " .اسماعیل بن نصر عبدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”صالح مری رحمہ اللہ کی مجلس میں ایک منادی نے پکارا: ”جنت کے مشتاق رونے والے کھڑے ہو جائیں!“ تو ابو جہث کھڑے ہوئے اور کہا: ”اے صالح! پڑھیے۔“ (صالح رحمہ اللہ نے یہ آیت پڑھی:) ﴿وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَنْثُورًا أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا﴾ (اور ہم ان کے کیے ہوئے ہر عمل کی طرف بڑھیں گے تو اسے بکھری ہوئی دھول بنا دیں گے۔ اس دن جنت والے ٹھکانے کے اعتبار سے بہتر اور آرام گاہ کے اعتبار سے خوب تر ہوں گے۔)
ابو جہث نے کہا: ”اے صالح! اسے دوبارہ پڑھیے۔“ ابھی وہ آیت سے فارغ بھی نہ ہوئے تھے کہ ابو جہث وفات پا گئے۔“
• محمد بن يونس القرشي، هو الكديمي.
• صالح المري هو صالح بن بشير. ضعفوه. قال أحمد: هو صاحب قصص.