شعب الایمان — حدیث نمبر 911
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
حدیث نمبر: 911
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ قَالَ : " أَمَّنَا زُرَارَةُ بْنُ أَوْفَى فِي مَسْجِدِ قُشَيْرٍ فَقَرَأَ الْمُدَّثِّرَ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى هَذِهِ الْآيَةِ ( فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ ) .
خَرَّ مَيِّتًا قَالَ بَهْزٌ : فَكُنْتُ فِيمَنْ حَمَلَهُ " .ترجمہ
بہز بن حکیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”زرارہ بن اوفی رحمہ اللہ نے قشیر کی مسجد میں ہماری امامت کی اور سورۃ المدثر پڑھی، جب وہ اس آیت پر پہنچے: ﴿فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ﴾ (پھر جب صور میں پھونکا جائے گا)
تو مردہ ہو کر گر پڑے۔“ بہز رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے انہیں اٹھایا۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إسحاق بن إبراهيم هو إسحاق بن أبي إسرائيل بن كامجرا، أبو يعقوب المروزي (م ٢٤٥ هـ). صدوق تكلم فيه، لوقفه في القرآن. من كبار العاشرة (بخ د س).
• عتاب بن المثنى بن خولان، القشيري، أبو المثنى، البصري. مقبول. من الثامنة (ت). وفي (ن) والأصل "غياث".
• زرارة بن أوفى العامري، الحرشي، أبرحاجب (م ٩٣ هـ). قاضي البصرة، ثقة عابد. من الثالثة. (ع). وفي- (ن) زرارة بن أبي أوفى. والخبر أخرجه الحاكم في "المستدرك" (٢/ ٥٠٦) بنفس الإسناد وصححه.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 1790 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´جو شخص تہجد کی نماز سے سو جائے یا کسی تکلیف کی وجہ سے اسے نہ پڑھ سکے تو وہ (دن میں) کتنی رکعتیں پڑھے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو نماز نہیں پڑھ پاتے خواہ نیند نے آپ کو اس سے روکا ہو یا کسی تکلیف نے تو دن کو آپ بارہ رکعتیں پڑھتے۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1790]

1790۔ اردو حاشیہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عموماً گیارہ رکعات پڑھتے تھے، لیکن جب کبھی مذکورہ وجوہات کی بنا پر رات کی یہ نماز نہ پڑھ سکتے تو دن کے وقت گیارہ کی بجائے ایک رکعت کا اضافہ فرما کر ان کو جفت بنا لیتے اور بارہ رکعات پڑھ لیتے۔ اگر گیارہ کی بجائے دس پڑھتے تو نوافل میں کمی رہ جاتی لیکن آپ نے کمی کو پسند نہیں فرمایا۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1790 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 445 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´تہجد پڑھے بغیر سو جائے تو اسے دن میں پڑھنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات میں تہجد نہیں پڑھ پاتے تھے اور نیند اس میں رکاوٹ بن جاتی یا آپ پر نیند کا غلبہ ہو جاتا تو دن میں (اس کے بدلہ میں) بارہ رکعتیں پڑھتے ۱؎۔ [سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 445]

اردو حاشہ:
1؎:
صحیح مسلم میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: جس کی رات کی نفل (نمازِ تہجد) قضا ہو جائے، اور وہ انہیں طلوع فجر اور ظہر کے بیچ پڑھ لے توغافلوں میں نہیں لکھا جائے گا، شاید بارہ کبھی اس لیے پڑھی ہوں گی کہ وتراس رات عشاء کے بعد ہی پڑھ چکے ہوں گے، اور وتر دو بار نہیں پڑھی جاتی، یا جس رات میں یہ اندازہ ہوتا کہ پوری گیارہ رکعتیں آج نہیں پڑھ پاؤں گا اس رات وتر رات ہی پڑھ لیتے ہوں گے یا یہ ہے کہ آپ ﷺ جب دن کے وقت بارہ رکعت پڑھتے تھے تو وتر کو جُفت کر لیتے ہوں گے، واللہ اعلم۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 445 سے ماخوذ ہے۔