شعب الایمان — حدیث نمبر 9088

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سڑسٹھویں شاخ: پڑوسی کے اکرام کا باب۔

السابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في إكرام الجار

حدیث نمبر: 9088
أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْصُورٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارَهُ بَوَائِقَهُ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کا پڑوسی اس کی ایذا رسانیوں اور شرارتوں سے محفوظ نہ ہو۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں قتیبہ رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والستون من شعب الايمان وهو باب في اكرام الجار / حدیث: 9088
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9535
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 87) . »
«أخرجه ابن منده فى (الإيمان) 1/ 445 رقم 304، 1/ 446 رقم 305، 1/ 446 رقم 306، وأبو يعلى فى (مسنده) 11/ 375 رقم 6490، والبغوي فى (شرح السنة) 13/ 72 رقم 3489، والشهاب القضاعي فى (مسنده) 2/ 56 رقم 875، وأبو عوانة فى (مسنده) 1/ 30»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 305 | صحيح مسلم: 46

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 46 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس کے پڑوسی اس کی ایذا رسانی سے محفوظ نہ ہوں وہ جنّت میں نہیں جائے گا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:172]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: بَوَائِقَ: بَائِقَةٌ کی جمع ہے، شر، فساد و بگاڑ، تکلیف دہ اور ہلاکت وتباہی کا باعث چیز، آفت۔
فوائد ومسائل:
پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک اور ایسا شریفانہ برتاؤ کہ ان کو ہماری طرف سے پورا اطمینان وتسکین رہے، اور ہماری جانب سے کسی ظلم وزیادتی اورشرارت وبدسلوکی کا اندیشہ نہ رہے، یہ ایمان کے ان شرائط اور لوازم میں سے ہے، جن کے بغیر ایمان، گویا کالعدم ہے، اصل مقصد شریفانہ برتاؤ پر آمادہ کرناہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 172 سے ماخوذ ہے۔