شعب الایمان — حدیث نمبر 9087
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سڑسٹھویں شاخ: پڑوسی کے اکرام کا باب۔
السابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في إكرام الجار
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ، قَالَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْبَاقِرْحِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ ثَلَاثًا " قَالُوا : وَمَنَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : "الْجَارُ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ " قَالُوا : وَمَا بَوَائِقُهُ ؟ قَالَ : "شَرُّهِ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَلِيٍّ .سیدنا ابوشریح کعبی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں۔“ آپ ﷺ نے تین بار یہ فرمایا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ پڑوسی جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہ ہو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: ”اس کی شرارتیں کیا ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا شر۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں عاصم بن علی رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
• المقبري هو سعيد بن أبي سعيد.
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
اس حدیث سے پڑوسی کی عظمت کا پتا چلتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ایسے انسان کے ایمان کی نفی کی ہے جس کی اذیتوں اور تکلیفوں نے پڑوسی کی ناک میں دم کر رکھا ہو، اگرچہ ایمان کی نفی سے مراد کمالِ ایمان کی نفی ہے، یعنی وہ شخص کامل ایمان والا نہیں ہے کیونکہ یہ ایک معصیت اور نافرمانی ہے اور معصیت کا مرتکب دائرۂ ایمان سے خارج نہیں ہوتا۔
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے اپنے پڑوسی کی شکایت کی، آپ نے فرمایا: ’’جاؤ، صبر کرو۔
‘‘ وہ پھر آپ کے پاس آیا یا تین مرتبہ آیا تو آپ نے فرمایا: ’’جا، اپنا سامان راستے میں رکھ دو۔
‘‘ چنانچہ وہ گیا اور اپنا سازوسامان راستے میں رکھ دیا۔
لوگ اس سے پوچھنے لگے تو اس نے انھیں اپنے پڑوسی کے کردار سے آگاہ کیا۔
لوگ اس پڑوسی کو طعن وملامت کرنے لگے: اللہ اس کے ساتھ ایسا کرے، ایسا کرے، چنانچہ وہ ہمسایہ اس کے پاس آیا اور کہنے لگا: اپنے گھر واپس چلے جاؤ، آئندہ میری طرف سے کوئی ناپسندیدہ حرکت نہیں دیکھو گے۔
(سنن أبي داود، الأدب، حدیث: 5153)
اس حدیث میں ہمسائے کی اذیتوں اور تکلیفوں سے علاج کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
واللہ المستعان