ریاض الصالحین — حدیث نمبر 305
باب: پڑوسی کا حق اور اس کے بارے میں (حسنِ سلوک کی) وصیت
باب حق الجار والوصية بِهِ
حدیث نمبر: 305
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «واللهِ لاَ يُؤْمِنُ، وَاللهِ لاَ يُؤْمِنُ، وَاللهِ لاَ يُؤْمِنُ!» قِيلَ: مَنْ يَا رَسُول الله؟ قَالَ: «الَّذِي لاَ يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ!». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لمسلم: «لا يَدْخُلُ الجَنَّةَ مَنْ لاَ يَأمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ».
«البَوَائِقُ»: الغَوَائِلُ والشُّرُورُ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں (اور تکلیفوں) سے محفوظ نہ ہو۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہ ہو۔“
«البَوَائِقُ»: یعنی ہلاکت خیز آفتیں اور شرارتیں۔