شعب الایمان — حدیث نمبر 8895
باب: فصل: چھینکنے والا جواب کے جواب میں کیا کہے۔
فصل فيما يقول العاطس في جواب التشميت
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا مُكْرَمُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِي بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا عَدِيٌّ أَبُو الْهَيْثَمِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَخِيهِ، وَالْحَكَمُ بْنُ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ : الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلْيَرُدَّ عَلَيْهِ يَرْحَمُكَ اللَّهُ، وَلْيَرُدَّ عَلَيْهِمْ يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ " .
عَدِيٌّ هَذَا هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَافَقَ شُعْبَةَ فِي إِسْنَادِهِ، وَزَادَ فِي الْإِسْنَادِ الْحَكَمَ بْنَ عُتَيْبَةَ .
وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، فَخَالَفَهُمَا فِي إِسْنَادِهِ .سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”سب تعریف اللہ کے لیے ہے“، اور (سننے والا) اسے جواب میں کہے: «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» ”اللہ تجھ پر رحم فرمائے“، اور چھینکنے والا ان کو جواب میں کہے: «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» ”اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست فرما دے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ عدی، ابن عبدالرحمن ہیں؛ انہوں نے اس کی سند میں شعبہ رحمہ اللہ کی موافقت کی ہے، اور سند میں حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ کا اضافہ کیا ہے۔
اور اسے یحییٰ بن سعید قطان رحمہ اللہ نے محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، تو انہوں نے سند میں ان دونوں کی مخالفت کی ہے۔
• أبو معمر هو عبد الله بن عمرو بن أبي الحجاج التميمي المنقري.
• عبد الوارث هو ابن سعيد.
• عدي بن عبد الرحمن أبو الهيثم الطائي. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ٢٩١) ولم يبين حاله من العدالة والضعف. وانظر "الجرح والتعديل" (٧/ ٣) "التاريخ الكبير" (٤/ ١/ ٤٥).