شعب الایمان — حدیث نمبر 8896
باب: فصل: چھینکنے والا جواب کے جواب میں کیا کہے۔
فصل فيما يقول العاطس في جواب التشميت
حدیث نمبر: 8896
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي الْحَفِيدَ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الرَّحَبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، حَدَّثَنِي ابْنُ أَخِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى، عَنْ أَبِي، عَنْ عَلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ : الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلْيَقُلْ لَهُ : يَرْحَمُكُمُ اللَّهُ، وَلْيَقُلْ : يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ " .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”سب تعریف اللہ کے لیے ہے“، اور (سننے والا) اس سے کہے: «يَرْحَمُكُمُ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے“، اور (چھینکنے والا) کہے: «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» ”اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست فرما دے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يحيى بن سعيد هو القطان.
• يحيى بن سعيد هو القطان.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3715 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´چھینک کا جواب۔`
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو «الحمد لله» کہے، اس کے پاس موجود لوگ «يرحمك الله» کہیں، پھر چھینکنے والا ان کو جواب دے «يهديكم الله ويصلح بالكم» " اللہ تمہیں ہدایت دے، اور تمہاری حالت درست کرے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3715]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہےکہ مذکورہ روایت سے بخاری کی روایت (6324)
کفایت کرتی ہے۔
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت ہمارے شیخ کے نزدیک قابل حجت ہے۔
علاوہ ازیں دیگر محققین نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے، لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔
بنا بریں اس حدیث سے چھینکنے والے کو دعا دینے کا طریقہ معلوم ہوتا۔
واللہ أعلم۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3715 سے ماخوذ ہے۔