شعب الایمان — حدیث نمبر 8889
باب: فصل: چھینکنے والا الحمد للہ نہ کہے تو اسے جواب نہ دینا۔
فصل في ترك تشميت العاطس إذا لم يحمد الله
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الزَّاهِدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : عَطَسَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا أَشْرَفُ مِنَ الْآخَرِ فَعَطَسَ الشَّرِيفُ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ فَلَمْ يُشَمِّتْهُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَطَسَ الْآخَرُ فَحَمِدَ اللَّهُ ، فَشَمَّتَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَقَالَ الشَّرِيفُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ عَطَسْتُ فَلَمْ تُشَمِّتْنِي ، وَعَطَسَ هَذَا فَشَمَّتَّهُ ؟ فَقَالَ : " إِنَّ هَذَا ذَكَرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَذَكَرْتُهُ ، وَإِنَّكَ نَسِيتَ اللَّهَ فَنَسِيتُكَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی، ان میں سے ایک دوسرے سے زیادہ معزز تھا۔ چنانچہ معزز آدمی کو چھینک آئی تو اس نے الحمدللہ نہ کہا، اس لیے نبی کریم ﷺ نے اس کی چھینک کا جواب نہ دیا، اور دوسرے کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد کی، تو نبی کریم ﷺ نے اس کی چھینک کا جواب دیا۔ راوی کہتے ہیں: تو اس معزز آدمی نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے چھینک آئی تو آپ ﷺ نے میری چھینک کا جواب نہیں دیا، اور اس کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے اس کا جواب دیا؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے اللہ عز و جل کو یاد کیا تو میں نے اسے یاد کیا، اور تم نے اللہ کو بھلا دیا تو میں نے تمہیں بھلا دیا۔“
• أبو خليفة هو الفضل بن الحباب بن عمرو الجمحي البصري.
• عبد الرحمن بن إسحاق هو المدني، صدوق.