شعب الایمان — حدیث نمبر 8890

باب: فصل: چھینکنے والا الحمد للہ نہ کہے تو اسے جواب نہ دینا۔

فصل في ترك تشميت العاطس إذا لم يحمد الله

حدیث نمبر: 8890
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ حَلِيمٍ ، سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ بْنِ سَعِيدٍ يَذْكُرُ عَنْ مَشَايِخِهِ ، قَالُوا : شُكِيَ سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَاضِيُّ إِلَى أَبِي جَعْفَرٍ الْمَنْصُورِ ، وَأُثْنِيَ عَلَيْهِ عِنْدَهُ شَرًّا ، قَالَ فَاسْتَقْدَمَهُ فَلَمَّا أَنْ قَدِمَ دَخَلَ عَلَيْهِ ، فَعَطَسَ الْمَنْصُورُ فَلَمْ يُشَمِّتْهُ سَوَّارٌ ، فَقَالَ : مَا يَمْنَعُكَ مِنَ التَّشْمِيتِ ؟ فَقَالَ : لِأَنَّكَ لَمْ تَحْمَدِ اللَّهَ ، قَالَ : حَمِدْتُ فِي نَفْسِي ، فَقَالَ : فَقَدْ شَمَّتُّكَ فِي نَفْسِي ، فَقَالَ : ارْجِعْ إِلَى عَمَلِكَ ، فَإِنَّكَ إِنْ لَمْ تُحَابِنِي لَا تُحَابِي غَيْرِي .
ترجمہ

ابو العباس بن سعید رحمہ اللہ اپنے مشایخ سے ذکر کرتے ہیں، انہوں نے کہا: قاضی سوار بن عبداللہ رحمہ اللہ کی ابو جعفر منصور کے پاس شکایت کی گئی اور اس کے سامنے ان کی برائی کے ساتھ تذکرہ کیا گیا، راوی کہتے ہیں: تو اس نے انہیں بلوا بھیجا، پھر جب وہ آئے اور اس کے پاس گئے تو منصور کو چھینک آئی اور سوار رحمہ اللہ نے اس کی چھینک کا جواب نہ دیا۔ منصور نے کہا: ”تمہیں چھینک کا جواب دینے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے کہا: ”اس لیے کہ آپ نے اللہ کی حمد نہیں کی۔“ اس نے کہا: ”میں نے دل میں حمد کی تھی۔“ تو انہوں نے کہا: ”تو میں نے بھی دل ہی میں آپ کی چھینک کا جواب دے دیا ہے۔“ اس پر منصور نے کہا: ”اپنے کام پر واپس جاؤ، کیونکہ اگر تم میری رعایت نہیں کرتے تو کسی اور کی بھی رعایت نہیں کرو گے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والستون من شعب الايمان وهو باب في تشميت العاطس / حدیث: 8890
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9333
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه جهالة
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه جهالة (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 493) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) 5/ 168 رقم 4833، والترمذي فى (الزهد) 4/ 589 رقم 2378، وابن أبي الدنيا فى (الإخوان) رقم 37، والبيهقي فى (الآداب) رقم 307»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو العباس بن سعيد لعله علي بن سعيد بن عبد الله أبو الحسن العسكري الإمام المحدث الرحال وثقه ابن مردويه والحاكم.
• سوار بن عبد الله القاضي، هو العنبري.