شعب الایمان — حدیث نمبر 8888
باب: فصل: چھینکنے والا الحمد للہ نہ کہے تو اسے جواب نہ دینا۔
فصل في ترك تشميت العاطس إذا لم يحمد الله
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْأَهْوَازِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي قُمَاشٍ ، قَالَ حَدَّثَنَا سَعْدَوَيْهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، قَالَ عَطَسْتُ عِنْدَ أَبِي فَشَمَّتَنِي ، وَعَطَسَ عِنْدَهُ ابْنُهُ فَلَمْ يُشَمِّتْهُ ، فَذَهَبَ ابْنُهُ إِلَى أُمِّهِ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهَا ، فَجَاءَتْ أُمُّهُ إِلَى أَبِيهِ فَقَالَتْ : عَطَسَ عِنْدَكَ ابْنُكَ فَشَمَّتَّهُ ، وَعَطَسَ ابْنِي فَلَمْ تُشَمِّتْهُ ؟ فَقَالَ : إِنَّ ابْنَكِ عَطَسَ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ فَلَمْ أُشَمِّتْهُ وَعَطَسَ ابْنِي فَحَمِدَ اللَّهَ فَشَمَّتُّهُ ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَحَمِدَ اللَّهَ فَشَمِّتُوهُ ، وَإِنْ لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ فَلَا تُشَمِّتُوهُ " .ابو بردہ بن ابی موسیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے اپنے والد (سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے پاس چھینک آئی تو انہوں نے میری چھینک کا جواب دیا، اور ان کے پاس ان کے (دوسرے) بیٹے کو چھینک آئی تو انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔ اس کا بیٹا اپنی ماں کے پاس گیا اور انہیں یہ بات بتائی، تو اس کی ماں اس کے والد کے پاس آئیں اور کہا: ”آپ کے پاس آپ کے بیٹے کو چھینک آئی تو آپ نے اس کا جواب دیا، اور میرے بیٹے کو چھینک آئی تو آپ نے اس کا جواب نہیں دیا؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”تمہارے بیٹے کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد نہیں کی، اس لیے میں نے اس کا جواب نہیں دیا، اور میرے بیٹے کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد کی، اس لیے میں نے اس کا جواب دیا۔ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے اور وہ اللہ کی حمد کرے تو اس کا جواب دو، اور اگر وہ اللہ کی حمد نہ کرے تو اس کا جواب نہ دو۔““
• عاصم هو ابن كليب الجرمي، صدوق. راجع الحديث السابق لتخريجه.