شعب الایمان — حدیث نمبر 855

باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔

الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى

حدیث نمبر: 855
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ بُكَيْرًا يَعْنِي ابْنَ فَيْرُوزَ يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ خَافَ أَدْلَجَ وَمَنْ أَدْلَجَ بَلَغَ الْمَنْزِلَ ، أَلَا وَإِنَّ سِلْعَةَ اللَّهِ لَغَالِيَةٌ ، أَلَا وَإِنَّ سِلْعَةَ اللَّهِ الْجَنَّةُ " .
وَأَخْبَرَنَا بِهِ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ فَقَالَ عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو (دشمن یا منزل نہ ملنے سے) ڈرا، وہ رات کے ابتدائی حصے میں چل پڑا، اور جو رات کے ابتدائی حصے میں چل پڑا وہ منزل تک پہنچ گیا۔ خبردار! بے شک اللہ کا سودا بہت قیمتی ہے۔ خبردار! بے شک اللہ کا سودا جنت ہے۔“
اور انہوں نے (امام بیہقی رحمہ اللہ نے) ایک اور مقام پر ہمیں یہی روایت بیان کی تو (یزید بن سنان کے بجائے) برد بن سنان سے روایت کیا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي عشر من شعب الايمان وهو باب في الخوف من الله تعالى / حدیث: 855
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 881
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (954 و 2335) ، المشكاة (5348 / التحقيق الثانى) (سنن الترمذي 2450) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, يزيد بن سنان: ضعيف,انوار الصحيفة ص 257 (سنن الترمذي 2450) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 266) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2450، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 7921، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 4173»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2450 | رياض الصالحين: 410 | شعب الإيمان: 10092
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو النضر هو هاشم بن القاسم.
• وأبو عقيل الثقفي هو عبد الله بن عقيل- تقدما.
• يزيد بن سنان بن يزيد التيمي، أبو فروة الرهاوي. ضعيف. مرّ أيضًا.
• بكير بن فيروز الرهاوي. مقبول. من الثالثة (ت).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2450 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو دشمن کے حملہ سے ڈرا اور شروع رات ہی میں سفر میں نکل پڑا وہ منزل کو پہنچ گیا ۱؎، آگاہ رہو! اللہ تعالیٰ کا سامان بڑی قیمت والا ہے، آگاہ رہو! اللہ تعالیٰ کا سامان جنت ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2450]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ ایک مثل ہے جو ان لوگوں کے لیے بیان کی گئی ہے جنہوں نے آخرت کے راستہ کو اپنا رکھا ہے، اور اس پر گامزن ہیں، کیوں کہ شیطان ایسے لوگوں کے بہکانے کے لیے اپنے تمام ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے، اس لیے اس راہ پر چلنے والے اگر شروع ہی سے بیدار رہے اور پورے اخلاص کے ساتھ عمل پر قائم رہے تو ایسے لوگ شیطان کے مکر اور اس کی چال سے محفوظ رہیں گے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2450 سے ماخوذ ہے۔