شعب الایمان — حدیث نمبر 10092

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 10092
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي عُقَيْلٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ بُكَيْرَ بْنَ فَيْرُوزٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ خَافَ أَدْلَجَ ، وَمَنْ أَدْلَجَ بَلَغَ الْمَنْزِلَ ، أَلَا إِنَّ سِلْعَةَ اللَّهِ غَالِيَةٌ ، أَلَا إِنَّ سِلْعَةَ اللَّهِ الْجَنَّةُ " .
قُلْتُ : كَذَا قَالَ بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَكَذَا قَالَهُ أَبُو عِيسَى التِّرْمِذِيُّ فِي " كِتَابِهِ " يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو (دشمن کے حملے سے) ڈرتا ہے وہ رات کے آغاز ہی میں سفر شروع کر دیتا ہے، اور جو رات کے آغاز میں سفر شروع کر دے وہ منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ خبردار! اللہ کا سودا بہت قیمتی ہے۔ خبردار! اللہ کا سودا جنت ہے۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: برد بن سنان نے اسی طرح (برد بن سنان) کہا ہے، اور بعض نے ”یزید بن سنان“ کہا ہے، اور امام ابو عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ نے بھی اپنی کتاب میں اسی طرح ”یزید بن سنان“ کہا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 10092
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10576
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (954 و 2335) ، المشكاة (5348 / التحقيق الثانى) (سنن الترمذي 2450) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, يزيد بن سنان: ضعيف,انوار الصحيفة ص 257 (سنن الترمذي 2450) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 150) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2450 | رياض الصالحين: 410 | شعب الإيمان: 855
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عقيل الثقفي هو عبد الله بن عقيل الكوفِى صدوق.
• برد بن سنان هو أبو العلاء الدمشقي، صدوق رمي بالقدر.
• بكير بن فيروز هو الرهاوي مقبول.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2450 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو دشمن کے حملہ سے ڈرا اور شروع رات ہی میں سفر میں نکل پڑا وہ منزل کو پہنچ گیا ۱؎، آگاہ رہو! اللہ تعالیٰ کا سامان بڑی قیمت والا ہے، آگاہ رہو! اللہ تعالیٰ کا سامان جنت ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2450]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ ایک مثل ہے جو ان لوگوں کے لیے بیان کی گئی ہے جنہوں نے آخرت کے راستہ کو اپنا رکھا ہے، اور اس پر گامزن ہیں، کیوں کہ شیطان ایسے لوگوں کے بہکانے کے لیے اپنے تمام ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے، اس لیے اس راہ پر چلنے والے اگر شروع ہی سے بیدار رہے اور پورے اخلاص کے ساتھ عمل پر قائم رہے تو ایسے لوگ شیطان کے مکر اور اس کی چال سے محفوظ رہیں گے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2450 سے ماخوذ ہے۔