شعب الایمان — حدیث نمبر 8343
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔
الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين
حدیث نمبر: 8343
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِيفٍ الْفَرَّاءُ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ الرَّافِقِيُّ إِمْلَاءً بِمِصْرَ ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دِينَارٌ أَعْطَيْتَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَدِينَارٌ أَعْطَيْتَهُ مِسْكِينًا ، وَدِينَارٌ أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ . - قَالَ : - الدِّينَارُ الَّذِي تُنْفِقُهُ عَلَى أَهْلِكَ أَعْظَمُهَا أَجْرًا " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ وَكِيعٍ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک دینار وہ ہے جو تم نے اللہ کی راہ میں دیا، ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی مسکین کو دیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔ ان سب میں اجر کے اعتبار سے سب سے بڑا وہ دینار ہے جو تم اپنے گھر والوں پر خرچ کرتے ہو۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے وکیع رحمہ اللہ کی حدیث سے، انہوں نے ثوری رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سفيان هو الثوري.
• سفيان هو الثوري.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 995 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا ہے ایک دینار وہ ہے جسے تونے گردن کی آزادی کے لیے خرچ کیا ہے۔ ایک دینار وہ ہے جس نے مسکین پر صدقہ کیا ہے اور ایک دینار وہ جسے تو نے اپنے اہل پر صرف کیا ہے۔ ان سب سے زیادہ اجر تمھیں اس دینار پر ملے گا جسے تونے اپنے اہل پر خرچ کیا ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:2311]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا اور ان کے نان و نفقہ کا انتظام کرنا انسان کی شخصی ذمہ داری ہے اور فرض ہے۔
اور ظاہر ہے فرض کی ادائیگی انسان کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کا اجرو ثواب بھی سب سے بڑھ کر ہے، کیونکہ باقی کام ہر موقع پر یا ہر وقت فرض عین نہیں ہو تے اس لیے ان کا درجہ بھی بعد میں ہے فرض کے بعد نوافل کی باری آتی ہے۔
اور ظاہر ہے فرض کی ادائیگی انسان کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کا اجرو ثواب بھی سب سے بڑھ کر ہے، کیونکہ باقی کام ہر موقع پر یا ہر وقت فرض عین نہیں ہو تے اس لیے ان کا درجہ بھی بعد میں ہے فرض کے بعد نوافل کی باری آتی ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2311 سے ماخوذ ہے۔