ریاض الصالحین — حدیث نمبر 289
باب: اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان
باب النفقة عَلَى العيال
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوف﴾ [البقرة: ٢٣٣]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿لِيُنْفِقْ ذُو سَعَةٍ مِنْ سَعَتِهِ وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنْفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللهُ لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلاَّ مَا آتَاهَا﴾ [الطلاق: ٧]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُه﴾ [سبأ: ٣٩].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور جس کا بچہ ہے (یعنی باپ) اس کے ذمے ان (ماؤں) کا کھانا اور ان کا لباس دستور کے مطابق ہے۔“ (سورۃ البقرہ: 233)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”وسعت والے کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیے، اور جس پر اس کا رزق تنگ کر دیا گیا ہو تو وہ اس میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے، اللہ کسی جان کو اس سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جتنا اس نے اسے دیا ہے۔“ (سورۃ الطلاق: 7)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور تم جو چیز بھی خرچ کرتے ہو تو وہ اس کی جگہ اور دے دیتا ہے۔“ (سورۃ سبا: 39)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «دِينَارٌ أنْفَقْتَهُ في سَبيلِ اللهِ، وَدِينار أنْفَقْتَهُ في رَقَبَةٍ، وَدِينارٌ تَصَدَّقْتَ بِهِ عَلَى مِسْكِينٍ، وَدِينَارٌ أنْفَقْتَهُ عَلَى أهْلِكَ، أعْظَمُهَا أجْرًا الَّذِي أنْفَقْتَهُ عَلَى أهْلِكَ». رواه مسلم.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک دینار وہ ہے جو تم نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی گردن (غلام) کو آزاد کرانے میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی مسکین پر صدقہ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا، ان میں سب سے زیادہ اجر والا وہ ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)