شعب الایمان — حدیث نمبر 8344

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔

الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين

حدیث نمبر: 8344
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : ذَكَرَ سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ ، وَإِنِّي خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي ، وَإِذَا مَاتَ صَاحِبُكُمْ فَدَعُوهُ " .
يَعْنِي : لَا تَقَعُوا فِيهِ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہو، اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہتر ہوں، اور جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اسے چھوڑ دو۔“
یعنی اس کی (برائی کرنے میں) نہ پڑو۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الستون من شعب الايمان وهو باب في حقوق الاولاد والاهلين / حدیث: 8344
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8718
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (285) (سنن الترمذي 3895) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (3252) (سنن الترمذي 3895) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 164) . »
«أخرجه البيهقي فى (الآداب) رقم 52»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3895
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو بكر القطان هو محمد بن الحسين بن الحسن بن خليل النيسابوري.
• محمد بن يوسف هو الفريابي.
• سفيان هو الثوري، تقدموا.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3895 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کی فضیلت کا بیان`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں اور جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے خیر باد کہہ دو، یعنی اس کی برائیوں کو یاد نہ کرو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3895]
اردو حاشہ:
1؎: یہ اور اس کے بعدکی دونوں حدیثوں کی اس باب سے کوئی مناسبت نہیں، یہ گویا اس کتاب کی متفرق چھوٹی چھاٹی احادیث کے طورپر یہاں درج کی گئی ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3895 سے ماخوذ ہے۔