شعب الایمان — حدیث نمبر 8114
باب: فصل: بردباری، سنجیدگی اور تمام کاموں میں نرمی۔
فصل في الحلم والتؤدة والرفق في الأمور كلها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ ، يُخْبِرُنَا عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ ، فَأَدْرَكَهُ أَعْرَابِيٌّ فَجَبَذَهُ مِنْ خَلْفِهِ جَبْذَةً حَتَّى رَأَيْتُ صَفْحَةَ عُنُقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَثَّرَتْ بِهِ حَاشِيَةُ الْبُرْدِ مِنْ شِدَّةِ جَبْذَتِهِ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ أَعْطِنِي مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي عِنْدَكَ ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَحِكَ ، ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءٍ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ النَّاقِدِ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُلَيْمَانَ . سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چل رہا تھا، آپ ﷺ پر نجران کی بنی ہوئی ایک چادر تھی جس کے کنارے موٹے اور کھردرے تھے، کہ ایک اعرابی آپ ﷺ کے پاس آ پہنچا اور اس نے پیچھے سے آپ ﷺ کی چادر کو زور سے کھینچا، یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ اس کے زور سے کھینچنے کی وجہ سے چادر کے کنارے نے رسول اللہ ﷺ کی گردن کے پہلو پر نشان ڈال دیا تھا۔ پھر اس نے کہا: ”اے محمد! اللہ کے اس مال میں سے جو آپ کے پاس ہے مجھے بھی دیجیے۔“ نبی ﷺ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور ہنس پڑے، پھر اسے کچھ عطیہ دینے کا حکم دیا۔“
اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے عمرو بن ناقد سے، انہوں نے اسحاق بن سلیمان سے روایت کیا ہے۔
• حامد بن أبي حامد المقرئ هو حامد بن محمود بن حرب أبو علي النيسابوري.
تشریح، فوائد و مسائل
یہ حدیث صاف آپ کی نبوت کی دلیل ہے۔
(صلی اللہ علیہ وسلم)
فداہ روحي صلی اللہ علیه وسلم۔
جسم مبارک پر چادر تھی۔
باب اور حدیث میں یہی مطابقت ہے۔
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق فاضلہ سے متصف تھے۔
آپ نے اس گنوار کی حرکت کا کوئی نوٹس نہ لیا بلکہ مسکرا کر اسے ٹال دیا اور اسے خیرات بھی دی۔
اس وقت آپ کے جسم مبارک پر ایک چادر تھی اسی سے امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب ثابت کیا ہے۔
(2)
دراصل آپ جس سے اسلام لانے کی امید کرتے، اس پر سختی نہ فرماتے تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق عظیم کی قرآن کریم نے بھی شہادت دی۔
فداه أبي و أمي و روحي۔
صلی الله عليه وسلم۔