شعب الایمان — حدیث نمبر 8115

باب: فصل: بردباری، سنجیدگی اور تمام کاموں میں نرمی۔

فصل في الحلم والتؤدة والرفق في الأمور كلها

حدیث نمبر: 8115
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِلَالٍ ، سَمِعَ أَبَاهُ يُحَدِّثُ ، قَالَ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَهُوَ يُحَدِّثُنَا : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْلِسُ مَعَنَا فِي (الْمَجْلِسِ) يُحَدِّثُنَا ، فَإِذَا قَامَ قُمْنَا قِيَامًا ، حَتَّى نَرَاهُ قَدْ دَخَلَ بَعْضَ بُيُوتِ أَزْوَاجِهِ ، فَحَدَّثَنَا يَوْمًا فَقُمْنَا حِينَ قَامَ ، فَنَظَرْنَا إِلَى أَعْرَابِيٍّ قَدْ أَدْرَكَهُ فَجَبَذَ بِرِدَائِهِ فَحَمَّرَ رَقَبَتَهُ ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : وَكَانَ رِدَاءً خَشِنًا ، فَالْتَفَتَ ، فَقَالَ لَهُ الْأَعْرَابِيُّ : احْمِلْنِي عَلَى بَعِيرَيَّ هَذَيْنِ ، فَإِنَّكَ لَا تَحْمِلُنِي مِنْ مَالِكَ وَلَا مِنْ مَالِ أَبِيكَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ ، لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ ، لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ ، لَا أُحِلُّكَ حَتَّى تُقِيدَنِي مِنْ جَبْذَتِكَ الَّتِي جَبَذْتَنِي " .
وَكُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ لَهُ الْأَعْرَابِيُّ : لَا أَقِيدُكَهَا ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ثُمَّ دَعَا رَجُلًا ، فَقَالَ لَهُ : " احْمِلْ لَهُ بَعِيرَيْهِ هَذَيْنِ : عَلَى بَعِيرٍ شَعِيرًا ، وَعَلَى الْآخَرِ تَمْرًا " .
ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا ، فَقَالَ : " انْصَرِفُوا عَلَى بَرَكَةِ اللَّهِ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ مجلس میں ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہم سے گفتگو فرمایا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ اٹھتے تو ہم بھی کھڑے ہو جاتے اور اس وقت تک کھڑے رہتے جب تک دیکھ نہ لیتے کہ آپ ﷺ اپنی کسی زوجہ محترمہ کے گھر میں داخل ہو گئے ہیں۔ ایک دن آپ ﷺ نے ہم سے گفتگو فرمائی، پھر جب آپ ﷺ اٹھے تو ہم بھی اٹھ کھڑے ہوئے، تو ہم نے دیکھا کہ ایک اعرابی آپ ﷺ کو آ ملا اور اس نے آپ ﷺ کی چادر کھینچی جس سے آپ ﷺ کی گردن سرخ ہو گئی۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”وہ چادر کھردری تھی۔ آپ ﷺ اس کی طرف متوجہ ہوئے تو اعرابی نے کہا: ”میرے ان دونوں اونٹوں پر (سامان) لدوا دیجیے، کیونکہ آپ مجھے اپنے مال سے دیتے ہیں نہ اپنے باپ کے مال سے۔“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، اور میں اللہ سے استغفار کرتا ہوں، نہیں، اور میں اللہ سے استغفار کرتا ہوں، نہیں، اور میں اللہ سے استغفار کرتا ہوں، میں تمہیں اس وقت تک کچھ نہیں دوں گا جب تک تم مجھے اس کھینچنے کا بدلہ نہ دو جو تم نے مجھے کھینچا ہے۔“
اور ہر بار اعرابی آپ ﷺ سے یہی کہتا رہا: ”میں آپ کو اس کا بدلہ نہیں دوں گا۔“ پھر راوی نے (پوری) حدیث ذکر کی، پھر آپ ﷺ نے ایک آدمی کو بلایا اور اس سے فرمایا: ”اس کے ان دونوں اونٹوں پر لاد دو: ایک اونٹ پر جَو اور دوسرے پر کھجوریں۔“
پھر آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اللہ کی برکت کے ساتھ لوٹ جاؤ۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 8115
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8473
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف لكن قصة الأعرابي وجبذه وأمره صلى الله عليه وسلم له بعطاء في ق (سنن النسائي 4780) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (4775) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 356 (سنن النسائي 4780) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 34) . »
«أخرجه النسائي فى (سننه) 8/ 33، وأحمد فى (مسنده) 2/ 228»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4775 | سنن نسائي: 4780
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو داود هو سليمان بن الأشعث السجستاني.
• أبو عامر هو العقدي عبد الملك بن عمرو.
• محمد بن هلال هو ابن أبي هلال المدني صدوق، تقدموا.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4775 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ اور تحمل و بردباری کا بیان۔`
ہلال بیان کرتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کرتے ہوئے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ مجلس میں بیٹھا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے باتیں کرتے تھے تو جب آپ اٹھ کھڑے ہوتے تو ہم بھی اٹھ کھڑے ہوتے یہاں تک کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے کہ آپ اپنی ازواج میں سے کسی کے گھر میں داخل ہو گئے ہیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ایک دن گفتگو کی، تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے ہم بھی کھڑے ہو گئے، تو ہم نے ایک اعرابی کو دیکھا کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ کر اور آ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4775]
فوائد ومسائل:
یہ روایت سندَا ضعیف ہے۔
مگر حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے صحییحن میں اس سے قریب قریب ایک دوسرا واقع روایت کیا گیا ہے۔
دیکھیئے (صحیح البخاری، الأدب، باب التبسم والضحك، حدیث6088) اس قسم کے واقعات میں رسول اللہ ﷺ کے متحمل مزاج ہونے اور درشت طبیعت لوگوں سے بھی نرم انداز میں معاملہ کرنے کا بیان ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4775 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 4780 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´پکڑ کر کھینچنے کے قصاص کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں بیٹھا کرتے تھے، جب آپ کھڑے ہوتے، ہم کھڑے ہو جاتے، ایک دن آپ کھڑے ہوئے تو ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے یہاں تک کہ جب آپ مسجد کے بیچوں بیچ پہنچے تو ایک شخص نے آپ کو پکڑا اور پیچھے سے آپ کی چادر پکڑ کر کھینچے لگا، وہ چادر بہت کھردری تھی، آپ کی گردن سرخ ہو گئی، وہ بولا: " اے محمد! میرے لیے میرے ان دو اونٹوں کو لاد دیجئیے، آپ کوئی اپنے مال سے تو کسی کو دیتے نہیں اور نہ اپنے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4780]
اردو حاشہ: یہ روایت اس سیاق سے سنداً ضعیف ہے، تاہم اعرابی کے سوال کرنے اور چادر گلے میں ڈالنے کا واقعہ حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے صحیح بخاری میں مروی ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الأدب، حدیث: 6088)
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4780 سے ماخوذ ہے۔