شعب الایمان — حدیث نمبر 764

باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔

الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى

حدیث نمبر: 764
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، إِمْلَاءً أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ الْغِفَارِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ ) حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ قَالَ : " إِنِّي أَرَى مَا لَا تَرَوْنَ ، وَأَسْمَعُ مَا لَا تَسْمَعُونَ أَطَّتِ السَّمَاءُ وَحُقَّ لَهَا أَنْ تَئِطَّ ، وَمَا فِيهَا مَوْضِعُ قَدْرِ أَرْبَعِ أَصَابِعَ ، إِلَّا وَمَلَكٌ وَاضِعٌ جَبْهَتَهُ سَاجِدًا لِلَّهِ ، وَاللَّهِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا ، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا ، وَمَا تَلَذَّذْتُمْ بِالنِّسَاءِ عَلَى الْفُرُشِ ، وَلَخَرَجْتُمْ إِلَى الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي شَجَرَةٌ تُعْضَدُ " .
وَرُوِيَ ذَلِكَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ وَفِي آخِرِهِ قَالَ أَبُو ذَرٍّ : يَا لَيْتَنِي كُنْتُ شَجَرَةً تُعْضَدُ ، جَعَلَهُ مِنْ قَوْلِ أَبِي ذَرٍّ .
ترجمہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ﴿هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ﴾ پڑھی یہاں تک کہ اسے مکمل کیا، پھر فرمایا: ”بے شک میں وہ کچھ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ کچھ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے۔ آسمان چرچرا اٹھا، اور اس کا حق ہے کہ وہ چرچرائے، اس میں چار انگلیوں کے برابر بھی کوئی جگہ نہیں مگر وہاں کوئی فرشتہ اپنی پیشانی رکھے اللہ کے حضور سجدے میں پڑا ہے۔ اللہ کی قسم! اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ، اور بستروں پر عورتوں سے لطف اندوز نہ ہوتے، اور تم کھلے راستوں کی طرف نکل پڑتے، اللہ عزوجل کے حضور گڑگڑا کر فریاد کرتے۔ اللہ کی قسم! میری تو آرزو ہے کہ کاش میں ایک درخت ہوتا جسے کاٹ دیا جاتا۔“
اور یہ روایت اسحاق بن منصور رحمہ اللہ سے، انہوں نے اسرائیل رحمہ اللہ سے نقل کی گئی ہے، اور اس کے آخر میں ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کاش! میں ایک درخت ہوتا جسے کاٹ دیا جاتا۔“ اس (راوی) نے اسے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ہی کا قول بنا دیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي عشر من شعب الايمان وهو باب في الخوف من الله تعالى / حدیث: 764
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 783
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن دون قوله: " لوددت.... "، ابن ماجة (4190) (سنن الترمذي 2312) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, (سنن الترمذي 2312) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 226) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2312، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4190، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21005، والبزار فى (مسنده) برقم: 3925، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 3938، 8677، 8766، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1135، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 4172»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2312 | سنن ابن ماجه: 4190 | رياض الصالحين: 406 | شعب الإيمان: 4492
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إبراهيم بن مهاجر بن جابر البجلى، الكوفي. صدوق لين الحفظ. من الخامسة (م-٤).
• موزق بن مُشَمْرج بن عبد الله العجلي، أبوالمعتمر، البصري. ثقة عابد. من كبار الثالثة (ع).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2312 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ جو مجھے معلوم ہے وہ اگر تمہیں معلوم ہو جائے تو بہت کم ہنسو گے اور بہت زیادہ روؤ گے​۔`
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک میں وہ چیز دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ سن رہا ہوں جو تم نہیں سنتے۔ بیشک آسمان چرچرا رہا ہے اور اسے چرچرانے کا حق بھی ہے، اس لیے کہ اس میں چار انگل کی بھی جگہ نہیں خالی ہے مگر کوئی نہ کوئی فرشتہ اپنی پیشانی اللہ کے حضور رکھے ہوئے ہے، اللہ کی قسم! جو میں جانتا ہوں اگر وہ تم لوگ بھی جان لو تو ہنسو گے کم اور رؤ گے زیادہ اور بستروں پر اپنی عورتوں سے لطف اندوز نہ ہو گے، اور یق۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2312]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(حدیث میں (لوددت ...) کا جملہ مرفوع نہیں ہے، ابوذر رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2312 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4190 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´غمگین ہونے اور رونے کا بیان۔`
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک میں وہ چیز دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے، اور سن رہا ہوں جو تم نہیں سنتے، بیشک آسمان چرچرا رہا ہے اور اس کو حق ہے کہ وہ چرچرائے، اس میں چار انگل کی بھی کوئی جگہ نہیں ہے مگر کوئی نہ کوئی فرشتہ اپنی پیشانی اللہ کے حضور سجدے میں رکھے ہوئے ہے، اللہ کی قسم! اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ، اور تم بستروں پر اپنی عورتوں سے لطف اندوز نہ ہوتے، اور تم میدانوں کی طرف نکل جاتے اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتے ہوئے "، اللہ کی قسم! میری تمنا ہے کہ میں ایک درخت ہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4190]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ تعالی نے اپنے نبی ﷺ کو جنت، جہنم اور آسمانوں کے حالات دکھا دیے تھے، اس لیے نبی ﷺ کو تقویٰ اور خوف الہی کی وہ کیفیت حاصل تھی جو دسوروں کو حاصل نہیں ہوسکتی۔

(2)
  فرشتے اللہ تعالی کی عظیم ترین مخلوق ہیں اور اللہ کی عظمت سے کما حقہ واقف ہونے کی وجہ سے وہ اللہ کے سامنے انتہائی عاجزی کا اظہار کرتے ہیں۔

(3)
انسان کمزور اور محتاج، مخلوق ہے، اسے خشیت وانابت کی زیادہ ضرورت ہے۔

(4)
سجدہ فرشتوں کی عبادت میں بھی شامل ہے اور یہ بندے کو اللہ کے قریب کرنے والا عظیم ترین عمل ہے۔

(5)
اللہ کے خوف کا تقاضہ ہے کہ اس کی عظمت کا احساس کرکے اور اپنے گناہوں اور کمزوریوں پر نظر کرکے ندامت پیدا ہو، اور اللہ کے سامنے رو رو کر اس سے معافی مانگی جائے۔

(6)
آسمان بہت مضبوط مخلوق ہے لیکن اللہ تعالی کی عظمت کے احساس سے اس میں ایسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے کسی تخت یا کجاوے پر بہت زیادہ وزنی چیز رکھ دینے سے پیدا ہوتی ہے۔

(7)
آسمان کا چرچرانا عقل کے خلاف نہیں، لہٰذا اس کی تاویل کی ضرورت نہیں۔

(8)
حدیث کا آخری جملہ (والله لوددت۔
۔
۔
۔
تعضد)
 ’’قسم ہے اللہ کی! میرا جی چاہتا ہے۔
۔
۔
۔
۔‘‘
مدرج ہے، یعنی یہ جملہ رسول کریم ﷺ کا ارشاد گرامی نہیں بلکہ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4190 سے ماخوذ ہے۔