حدیث نمبر: 406
وعن أَبي ذر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنِّي أَرَى مَا لاَ تَرَوْنَ، أطَّتِ السَّمَاءُ وَحُقَّ لَهَا أَنْ تَئِطَّ، مَا فِيهَا مَوضِعُ أرْبَع أصَابعَ إلاَّ وَمَلَكٌ وَاضِعٌ جَبْهَتَهُ سَاجِدًا للهِ تَعَالَى. والله لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، وَمَا تَلَذَّذْتُمْ بالنِّساءِ عَلَى الفُرُشِ، وَلَخَرَجْتُمْ إِلَى الصُّعُدَاتِ تَجْأرُونَ إِلَى اللهِ تَعَالَى». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن».
وَ«أطَّت» بفتح الهمزة وتشديد الطاءِ و«تئط» بفتح التاءِ وبعدها همزة مكسورة، وَالأطيط: صوتُ الرَّحْلِ وَالقَتَبِ وَشِبْهِهِمَا، ومعناه: أنَّ كَثرَةَ مَنْ في السَّماءِ مِنَ المَلائِكَةِ العَابِدِينَ قَدْ أثْقَلَتْهَا حَتَّى أطّتْ. وَ«الصُّعُدات» بضم الصاد والعين: الطُّرُقات: ومعنى: «تَجأَرُون»: تَستَغيثُونَ.
ترجمہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً میں وہ کچھ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے، آسمان چرچرا رہا ہے اور اسے چرچرانا ہی چاہیے، اس میں چار انگلیوں کے برابر بھی جگہ نہیں مگر وہاں کوئی فرشتہ اللہ تعالیٰ کے لیے سجدے میں اپنی پیشانی رکھے ہوئے ہے۔ اللہ کی قسم! اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم تھوڑا ہنسو اور زیادہ روؤ، اور بستروں پر عورتوں سے لذت حاصل نہ کرو، اور (جنگلوں کے) راستوں کی طرف نکل جاؤ (اور) اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتے پھرو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«أَطَّتْ»: (ہمزہ پر زبر اور طاء پر تشدید کے ساتھ) اور «تَئِطُّ»: (تاء پر زبر اور اس کے بعد ہمزہ پر زیر کے ساتھ)، اور «الأَطِيطُ»: پالان اور اونٹ کے کجاوے وغیرہ کی (بوجھ سے پیدا ہونے والی چرچراہٹ کی) آواز کو کہتے ہیں۔ اس کا معنی یہ ہے کہ آسمان میں عبادت گزار فرشتوں کی کثرت نے اسے بوجھل کر دیا ہے یہاں تک کہ وہ چرچرانے لگا ہے۔
«الصُّعُدَاتُ»: (صاد اور عین پر پیش کے ساتھ) راستے۔
«تَجْأَرُونَ» کا معنی ہے: تم فریاد کرو گے۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 406
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن دون قوله: " لوددت.... "، ابن ماجة (4190) (الترمذي 2312)
تخریج حدیث أخرجه: ابن ماجه (4190)، والترمذي (2312) وقال: «حديث حسن غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2312 | سنن ابن ماجه: 4190

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2312 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ جو مجھے معلوم ہے وہ اگر تمہیں معلوم ہو جائے تو بہت کم ہنسو گے اور بہت زیادہ روؤ گے​۔`
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک میں وہ چیز دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ سن رہا ہوں جو تم نہیں سنتے۔ بیشک آسمان چرچرا رہا ہے اور اسے چرچرانے کا حق بھی ہے، اس لیے کہ اس میں چار انگل کی بھی جگہ نہیں خالی ہے مگر کوئی نہ کوئی فرشتہ اپنی پیشانی اللہ کے حضور رکھے ہوئے ہے، اللہ کی قسم! جو میں جانتا ہوں اگر وہ تم لوگ بھی جان لو تو ہنسو گے کم اور رؤ گے زیادہ اور بستروں پر اپنی عورتوں سے لطف اندوز نہ ہو گے، اور یق۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2312]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(حدیث میں (لوددت ...) کا جملہ مرفوع نہیں ہے، ابوذر رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2312 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4190 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´غمگین ہونے اور رونے کا بیان۔`
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک میں وہ چیز دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے، اور سن رہا ہوں جو تم نہیں سنتے، بیشک آسمان چرچرا رہا ہے اور اس کو حق ہے کہ وہ چرچرائے، اس میں چار انگل کی بھی کوئی جگہ نہیں ہے مگر کوئی نہ کوئی فرشتہ اپنی پیشانی اللہ کے حضور سجدے میں رکھے ہوئے ہے، اللہ کی قسم! اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ، اور تم بستروں پر اپنی عورتوں سے لطف اندوز نہ ہوتے، اور تم میدانوں کی طرف نکل جاتے اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتے ہوئے "، اللہ کی قسم! میری تمنا ہے کہ میں ایک درخت ہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4190]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ تعالی نے اپنے نبی ﷺ کو جنت، جہنم اور آسمانوں کے حالات دکھا دیے تھے، اس لیے نبی ﷺ کو تقویٰ اور خوف الہی کی وہ کیفیت حاصل تھی جو دسوروں کو حاصل نہیں ہوسکتی۔

(2)
  فرشتے اللہ تعالی کی عظیم ترین مخلوق ہیں اور اللہ کی عظمت سے کما حقہ واقف ہونے کی وجہ سے وہ اللہ کے سامنے انتہائی عاجزی کا اظہار کرتے ہیں۔

(3)
انسان کمزور اور محتاج، مخلوق ہے، اسے خشیت وانابت کی زیادہ ضرورت ہے۔

(4)
سجدہ فرشتوں کی عبادت میں بھی شامل ہے اور یہ بندے کو اللہ کے قریب کرنے والا عظیم ترین عمل ہے۔

(5)
اللہ کے خوف کا تقاضہ ہے کہ اس کی عظمت کا احساس کرکے اور اپنے گناہوں اور کمزوریوں پر نظر کرکے ندامت پیدا ہو، اور اللہ کے سامنے رو رو کر اس سے معافی مانگی جائے۔

(6)
آسمان بہت مضبوط مخلوق ہے لیکن اللہ تعالی کی عظمت کے احساس سے اس میں ایسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے کسی تخت یا کجاوے پر بہت زیادہ وزنی چیز رکھ دینے سے پیدا ہوتی ہے۔

(7)
آسمان کا چرچرانا عقل کے خلاف نہیں، لہٰذا اس کی تاویل کی ضرورت نہیں۔

(8)
حدیث کا آخری جملہ (والله لوددت۔
۔
۔
۔
تعضد)
 ’’قسم ہے اللہ کی! میرا جی چاہتا ہے۔
۔
۔
۔
۔‘‘
مدرج ہے، یعنی یہ جملہ رسول کریم ﷺ کا ارشاد گرامی نہیں بلکہ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4190 سے ماخوذ ہے۔