شعب الایمان — حدیث نمبر 4492

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔

الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه

حدیث نمبر: 4492
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ أَبِي عَلِيٍّ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ التَّيْمِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْعَبْدَ لَيَقُولُ الْكَلِمَةَ لَا يَقُولُهَا إِلَّا لِيُضْحِكَ بِهَا أَهْلَ الْمَجْلِسِ يَهْوِي بِهَا أَبَعْدَ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَزِلُّ عَلَى لِسَانِهِ أَشَدَّ مَا يَزِلُّ عَلَى قَدَمَيْهِ "
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بندہ کبھی ایسی بات کہہ دیتا ہے جسے وہ صرف اس لیے کہتا ہے کہ اس کے ذریعے محفل والوں کو ہنسائے، اس کے سبب وہ آسمان و زمین کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ گہرائی میں جا گرتا ہے۔ اور آدمی اپنی زبان سے اتنا پھسلتا ہے جتنا اپنے قدموں سے بھی نہیں پھسلتا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه / حدیث: 4492
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4832
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن دون قوله: " لوددت.... "، ابن ماجة (4190) (سنن الترمذي 2312) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, (سنن الترمذي 2312) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف والحديث حسن لطرقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف والحديث حسن لطرقه (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 472) . »
«أخرجه ابن المبارك فى (الزهد) ص 255 رقم 734، ص 479 رقم 392، والبغوي 14/ 319، وهناد فى (الزهد) 2/ 552 رقم 1144، وابن المبارك ص 332 رقم 948، وأبو نعيم فى (لحلية) 3/ 164، والذهبي س فى (الميزان) 2/ 67، وابن أبي الدنيا فى (كتاب الصمت) رقم 71، والترمذي فى (الزهد) 4/ 557 رقم 2314، والبخاري فى (صحيحه) 7/ 184، وأحمد فى (مسنده) 2/ 236، 2/ 355، 533، وابن أبي الدنيا فى (إلصمت) رقم 72، وأحمد فى (الزهد) ص 15، 394»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عتبة هو أحمد بن الفرج الحجازي.
• إسماعيل هو ابن عياش الحمصي.
• يحيى بن عبيد الله التيمي، متروك.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2312 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ جو مجھے معلوم ہے وہ اگر تمہیں معلوم ہو جائے تو بہت کم ہنسو گے اور بہت زیادہ روؤ گے​۔`
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک میں وہ چیز دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ سن رہا ہوں جو تم نہیں سنتے۔ بیشک آسمان چرچرا رہا ہے اور اسے چرچرانے کا حق بھی ہے، اس لیے کہ اس میں چار انگل کی بھی جگہ نہیں خالی ہے مگر کوئی نہ کوئی فرشتہ اپنی پیشانی اللہ کے حضور رکھے ہوئے ہے، اللہ کی قسم! جو میں جانتا ہوں اگر وہ تم لوگ بھی جان لو تو ہنسو گے کم اور رؤ گے زیادہ اور بستروں پر اپنی عورتوں سے لطف اندوز نہ ہو گے، اور یق۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2312]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(حدیث میں (لوددت ...) کا جملہ مرفوع نہیں ہے، ابوذر رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2312 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4190 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´غمگین ہونے اور رونے کا بیان۔`
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک میں وہ چیز دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے، اور سن رہا ہوں جو تم نہیں سنتے، بیشک آسمان چرچرا رہا ہے اور اس کو حق ہے کہ وہ چرچرائے، اس میں چار انگل کی بھی کوئی جگہ نہیں ہے مگر کوئی نہ کوئی فرشتہ اپنی پیشانی اللہ کے حضور سجدے میں رکھے ہوئے ہے، اللہ کی قسم! اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ، اور تم بستروں پر اپنی عورتوں سے لطف اندوز نہ ہوتے، اور تم میدانوں کی طرف نکل جاتے اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتے ہوئے "، اللہ کی قسم! میری تمنا ہے کہ میں ایک درخت ہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4190]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ تعالی نے اپنے نبی ﷺ کو جنت، جہنم اور آسمانوں کے حالات دکھا دیے تھے، اس لیے نبی ﷺ کو تقویٰ اور خوف الہی کی وہ کیفیت حاصل تھی جو دسوروں کو حاصل نہیں ہوسکتی۔

(2)
  فرشتے اللہ تعالی کی عظیم ترین مخلوق ہیں اور اللہ کی عظمت سے کما حقہ واقف ہونے کی وجہ سے وہ اللہ کے سامنے انتہائی عاجزی کا اظہار کرتے ہیں۔

(3)
انسان کمزور اور محتاج، مخلوق ہے، اسے خشیت وانابت کی زیادہ ضرورت ہے۔

(4)
سجدہ فرشتوں کی عبادت میں بھی شامل ہے اور یہ بندے کو اللہ کے قریب کرنے والا عظیم ترین عمل ہے۔

(5)
اللہ کے خوف کا تقاضہ ہے کہ اس کی عظمت کا احساس کرکے اور اپنے گناہوں اور کمزوریوں پر نظر کرکے ندامت پیدا ہو، اور اللہ کے سامنے رو رو کر اس سے معافی مانگی جائے۔

(6)
آسمان بہت مضبوط مخلوق ہے لیکن اللہ تعالی کی عظمت کے احساس سے اس میں ایسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے کسی تخت یا کجاوے پر بہت زیادہ وزنی چیز رکھ دینے سے پیدا ہوتی ہے۔

(7)
آسمان کا چرچرانا عقل کے خلاف نہیں، لہٰذا اس کی تاویل کی ضرورت نہیں۔

(8)
حدیث کا آخری جملہ (والله لوددت۔
۔
۔
۔
تعضد)
 ’’قسم ہے اللہ کی! میرا جی چاہتا ہے۔
۔
۔
۔
۔‘‘
مدرج ہے، یعنی یہ جملہ رسول کریم ﷺ کا ارشاد گرامی نہیں بلکہ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4190 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1702 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´روزے کا ارادہ رکھتے ہوئے صبح تک جنبی رہنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رب کعبہ کی قسم! یہ بات کہ کوئی جنابت کی حالت میں صبح کرے تو روزہ توڑ دے، میں نے نہیں کہی بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہی ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1702]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ حکم منسوخ ہے۔
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوجب تک اس کے منسوخ ہونے کا علم نہیں تھا۔
اس وقت تک یہ فتویٰ دیتے تھے۔
حضرت ابو بکر بن عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مسئلہ معلوم کیا۔
اور حضرت ابو ہریرہرضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بتایا کہ جنابت کی حالت میں صبح ہوجانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔
چنانچہ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے پہلے فتوے سے رجوع فرما لیا۔ (صحیح المسلم، الصیام، باب صحة صوم من طلع علیه الفجر وھو جنب، حدیث: 1109)

(2)
جنابت خواہ احتلام کی وجہ سے ہو یا جماع کی وجہ سے دونوں صورتوں میں مسئلہ یہی ہے۔
صبح صادق ہو جانے کے بعد غسل کرکے روزہ مکمل کرسکتے ہیں۔

(3)
جنابت کی حالت میں کھانا پینا جائز ہے۔
عورت اس حالت میں کھانا بھی تیار کرسکتی ہے۔
البتہ وضو کرلینا بہتر ہے۔
دیکھئے: (سنن ابن ماجة، الطھارۃ، حدیث: 593، 592)
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1702 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيفه همام بن منبه / حدیث: 33 کی شرح از حافظ عبداللہ شمیم ✍️
´جنبی کے لیے روزے کا حکم`
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" جب نماز صبح کے لیے اذان دی جائے جب کہ تم میں سے کوئی جنبی ہو تو وہ اس دن کا روزہ نہ رکھے۔" [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 33]
شرح الحديث: سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ کی بیان کردہ حدیث مراسیلِ صحابہ میں سے ہے اور مراسیلِ کے متعلق محدیثین کا متفقہ اصول ہے کہ یہ احادیث مقبول ہیں۔ تفصیل دیکھیں: [شرح نخبة الفكر لابن حجر]
مزید یہ کہ بذات خود سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے یہ حدیث (مرسل) فضل بن عباس رضی الله عنہما سے سماعت کی ہے۔ جب کہ صحیح بخاری، کتاب الصیام، باب الصائم یصبح جنباً میں رسول الله کے روزہ کے متعلق بیان کیا گیا ہے، جس کے راوی ابو بکرہ رضی الله عنہ ہیں، وہ بیان فرماتے ہیں۔ کہ میرے باپ عبدالرحمن رضی الله عنہ نے مروان رضی الله عنہ کو بتایا کہ مجھے سیدة عائشہ و ام سلمة رضی الله عنہما نے بیان فرمایا ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم اپنی ازواج سے مباشرت کے سبب غسل کرتے، پھر روزہ رکھتے، جب کہ انہیں ادراک ہوتا تھا کہ صبح ہو چکی ہے۔ اس واقعہ کے آخر میں یہ بات بھی مذکور ہے کہ جناب عبدالرحمن رضی الله عنہ جب سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے ملے، تو انہیں کہا کہ میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہ رہا تھا اور اگر مجھے مروان نے قسم نہ دی ہوتی، تو میں اس معاملہ کو آپ کے حضور (قطعاً) پیش نہ کرتا۔ بعدازاں جناب عبدالرحمن رضی الله عنہ نے سیدہ عائشہ و ام سلمہ رضی الله عنہما کی ذکر کردہ حدیث بیان کی تو سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ نے یہ سن کر فرمایا کہ مجھے تو یہ روایت فضل بن عباس رضی الله عنہ نے بیان کی تھی یعنی «فَلَا يَصُوْمُ يَوْمَئِذٍ» حالانکہ امہات المومنین رضی الله عنھن اس معاملہ کو (ہم سے) بہتر جانتی ہیں۔ اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد امام بخاری رحمة الله علیہ فرماتے ہیں: سلف و خلف عبدالله بن عمر رضی الله عنہما کے بیٹے نے سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے روایت کرنے میں ہمام کی متابعت کی ہے کہ "جو شخص حالت جنابت میں صبح کرتا، رسول الله صلی الله علیہ وسلم اسے روزہ توڑنے کا حکم صادر فرماتے۔ "
امام بخاری رحمة الله علیہ مزید لکھتے ہیں: "گزشتہ روایت جس میں امہات المومنین رضی الله عنھن کے حوالے سے روزہ رکھنے کی صراحت ملتی ہے، وہ روزہ نہ رکھنے والی روایت سے زیادہ پایۂ ثبوت کو پہنچی ہوئی ہے۔ "
مذکورہ دو حدیثوں کی بنیاد پر اس مسئلہ کے متعلق علمائے سلف و خلف میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک فریق کا کہنا ہے کہ وہ شخص حالت جنابت میں اس دن روزہ نہ رکھے، جیسا کہ حدیث کے (ظاہری) مفہوم سے واضح ہوتا ہے۔ اور دوسرے فریق کا کہنا ہے کہ اگر وہ شخص صبح کا وقت پائے، تو غسل کر کے روزہ رکھ سکتا ہے، جیسا که امہات المومنین رضی الله عنھن کی روایت سے معلوم ہوتا ہے۔
امام بخاری رحمة الله علیہ کے مذکورہ بالا واقعہ کو بغور دیکھا جائے، تو یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس روایت کی بنیاد پر جو نظریہ قائم کیا تھا (جو شخص حالت جنابت میں صبح کرے، تو اسے چاہیے کہ وہ اس دن کا روزہ نہ رکھے) بعد میں اس سے رجوع کر لیا تھا۔ اور اس کی دلیل یہ ہے کہ جب ان کے سامنے امہات المومنین رضی الله عنھن والی روایت پیش کی گئی، تو انہوں نے فرمایا: " امہات المومنین رضی الله عنھن اس مسئلہ کو ہم سے زیادہ جانتی ہیں، مزید یہ کہ سعید بن مسیب رحمة الله علیہ سے مروی ہے کہ بعد میں سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ نے اس مسئلہ سے رجوع کر لیا تھا۔ دیکھئے: [الاعتبار فى الناسخ والمنسوخ من الآثار، ص: 262]

ایک اشکال: امام بخاری رحمة الله علیہ مذکورہ حدیثوں کو بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ پہلی روایت اصح یعنی زیادہ صحیح ہے۔ (سیدہ عائشہ و ام سلمہ رضی الله عنہما والی) جب کہ خود امام بخاری رحمة الله علیہ ھمام بن منبہ کی سند سے بے شمار روایات اپنی کتاب میں لائے ہیں، لیکن اس مقام پر ھمام والی روایت کو تعلیقاً ذکر کر کے اس کے الٹ دوسری روایت کو "اسند" کیوں کہہ رہے ہیں۔ ازالہ: حافظ ابن حجر رحمة الله علیہ فرماتے ہیں: "جو بات میری دانست میں آئی ہے وہ یہ ہے کہ امام بخاری رحمة الله علیہ کا پہلی روایت کو اسند کہنے سے مقصود یہ ہے کہ وہ سند اور رجحان دونوں حیثیتوں سے قوی معلوم ہوتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سیدہ عائشہ و ام سلمہ رضی الله عنہما کی روایت متعدد طرق سے ایک ہی معنی میں بلکہ تواتر تک پہنچی ہوئی ہے" تبھی اس روایت کے اسند ہونے کے متعلق حافظ ابن حجر رحمة الله علیہ کی اس عبارت سے واضح ہوا کہ امام بخاری رحمة الله علیہ کا حدیث عائشہ و ام سلمہ رضی الله عنہما کو ترجیح دینا فقط کثرت طرق اور ایک ہی معنی میں آنے کی وجہ سے تھا نہ کہ ھمام کی روایت میں نقص کی وجہ سے، بلکہ اس طریقہ سے تو ھمام کی سند کی صحت میں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔
اس حدیث کی حیثیت علماء کی نظر میں یہ ہے کہ اس حدیث کو صحتِ سند کے اعتبار سے تو کوئی شخص بھی رد نہیں کر سکتا، مگر حد افسوس کہ اس مذکورہ حدیث میں بیان کردہ مسئلے کو بڑے بڑے علماء نے قبول نہیں کیا، حالانکہ معقول اور درست رائے سبھی کی یہی ہے کہ "جو شخص حالت جنابت میں صبح پائے وہ غسل کرکے روزہ رکھ سکتا ہے۔ "
اس کے علاوہ امام شافعی رحمة الله علیہ نے بھی مذکورہ دونوں حدیثوں میں سے طریقۂ راجح اختیار کیا ہے، البتہ ان کا طریقۂ ترجیح کثرتِ طرق فی معنی واحد کی وجہ سے نہیں، بلکہ مختلف وجوہات کی بناء پر تھا جن میں بنیادی اور اہم وجہ یہ تھی کہ اس مسئلہ کے متعلق امہات المومنین رضی الله عنھن بخوبی علم رکھنے والی ہیں۔ لہٰذا ان سے مروی حدیث کو قابل ترجیح تصور کیا جائے۔ [الاعتبار، ص: 262]
اور بعض اہل علم نے ان مذکورہ دونوں حدیثوں میں ناسخ و منسوخ کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر امام ابو سلیمان الخطابی رحمة الله علیہ فرماتے ہیں: "میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ کی غیر مرجح روایت کے متعلق جو بھی مباحث و اقوال سنے ہیں، ان سب میں بہترین اور نفیس بات یہی ہے کہ اس روایت کو منسوخ قرار دیا جائے۔ "
نیز امام ابن خزیمہ رضی الله عنہ بھی انہی محدیثین میں سے ہیں، جو اس روایت کو منسوخ قرار دیتے ہیں۔ چناچہ امام صاحب اپنی کتاب "صحیح ابن خزیمہ" میں اپنے مؤقف کی تائید میں اس حدیث کی توثیق اور سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ کو اس حدیث میں غلط فہمی کا شکار گرداننے والوں پر رد کرتے ہوئے رقم طراز ہیں: "اس روایت کا بیان کہ جو شخص حالت جنابت میں صبح پائے وہ روزہ نہ رکھے۔ "
بعض اہل علم اس حدیث کا معنی و مفہوم نہ سمجھنے کی وجہ سے اس کا انکار کر بیٹھے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ انہیں یہ وہم بھی لاحق ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ کو باوجود ایک جلیل القدر اور صحابہ کرام میں بلند مقام رکھنے كے غلط فہمی درپیش آئی ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی، بلکہ یہ روایت صحیح اور ثابت شدہ ہے، البتہ (یہ بات الگ ہے کہ) یہ حدیث منسوخ کا درجہ رکھتی ہے۔
علاوہ ازیں بخاری رحمة الله علیہ کے مثل حدیث رقم کرنے کے بعد فرماتے ہیں: سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ نے یہ حدیث نبی صادق سے سماعت فرمائی ہے۔ اور یہ (اسی روایت) حدیث میں (بالکل) درست ہیں اور انہیں کسی قسم کے کوئی واہمے یا غلط فہمی سے دوچار نہیں ہونا پڑا، البتہ ان کی نقل کردہ حدیث منسوخ (کا درجہ رکھتی) ہے۔
امام ابن خزیمہ رحمة الله علیہ مذکورہ حدیث کے نسخ پر دلیل دیتے ہوئے رقم طراز ہیں: الله تبارک و تعالیٰ نے جب امتِ محمدیہ پر ابتداءً روزے فرض کیے، تو اس کا روزہ اس وقت شروع ہو جاتا تھا اور تمام جائز امور یعنی کھانا، پینا اور جماع کرنا وغیرہ اس پر ممنوع ہو جاتے۔ (اس چیز کو اگر زیر نظر رکھا جائے تو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ممکن ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ نے جو حدیث فضل بن عباس رضی الله عنہ سے نقل کی ہے وہ اسی زمانہ کی ہو۔
البتہ اب وہ تمام امور جو ابتداءً ناجائز تھے: طلوع فجر تک جائز اور حلال ہیں اور جنبی شخص روزہ بھی رکھ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر کوئی شخص شب کے آخری حصہ میں مجامعت کرتا ہے اور اس کے متصل ہی فجر طلوع ہو جاتی ہے، تو اب اس صورت میں اس شخص کو غسل کا وقت تو مل ہی نہیں پایا اور صبح ہوگئی۔ ایسی صورت میں اس کی صبح حالتِ جنابت میں ہوگی (تو اب وہ بلا کراہت) روزہ رکھ سکتا ہے۔
معلوم ہوا کہ حدیث عائشہ و ام سلمہ رضی الله عنہما یعنی نبی صلی الله علیہ وسلم جنبی حالت میں صبح پانے کے باوجود روزہ رکھا کرتے تھے، فضل بن عباس رضی الله عنہ کی حدیث کی ناسخ ہے، کیونکہ اس میں آپ صلی الله عیہ وسلم کا فعل بتایا جا رہا ہے۔ اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا یہ فعل اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ جماع کے طلوع فجر تک کی اباحت سے بعد کا ہے۔
اس حدیث کے متعلق یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس صورت پر محمول ہے کہ جو شخص حالتِ جنابت میں ہو اور جاننے کے باوجود سو رہا ہو، حتی کہ صبح ہو جائے، تو اس کے لیے روزہ کی اجازت نہیں، ہاں اگر وہ غیر دانستہ نیند میں پڑا رہا، تو وہ شخص روزہ رکھ سکتا ہے۔ [الاعتبار، ص: 259]

استدلالات:
ان تمام مذکورہ بالا مباحث و تطبیقات سے ایک تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ جنبی شخص اگر حالت جنابت میں صبح کر لے، تو وہ روزہ رکھ سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس صحیفہ ہمام بن منبہ شرح حافظ عبداللہ شمیم، حدیث/صفحہ نمبر: 33 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 1048 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
1048- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے یہ بات نہیں کہی: جو شخص جنات کی حالت میں صبح کرتا ہے اس کا روزہ نہیں ہوتا، بلکہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کعبہ کے پروردگار کی قسم ہے، یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1048]
فائدہ:
اس روایت کے متعلق حافظ ابن حجر رحمہ اللہ عسقلانی رحمہ اللہ، فرماتے ہیں: ´´ لا يصح ذلك عن ابي هريرة لأنه من رواية عمر بن قيس وهو متروك ``
" یہ روایت سیدنا ابوہریرہ﷜ سے صحيح ثابت نہیں ہے، کیونکہ یہ عمر بن قیس سے ہے اور وہ متروک ہے "۔ (فتح الباری: 146/4)
ویسے بھی ماقبل یہ حدیث گزر چکی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی حالت میں سحری کرتے تھے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1047 سے ماخوذ ہے۔