شعب الایمان — حدیث نمبر 7591

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھپنویں شاخ: صلہ رحمی کا باب۔

السادس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في صلة الأرحام

حدیث نمبر: 7591
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ ابْنِ دِينَارٍ ، أَنَّ كَعْبَ الْأَحْبَارِ جَلَسَ يَوْمًا يَقُصُّ بِدِمَشْقَ ، حَتَّى إِذَا فَرَغَ ، قَالَ : إِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَدْعُوَ ، فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ، وَكَانَ قَاطِعًا إِلَّا قَامَ عَنَّا ، فَقَامَ فَتًى مِنَ الْقَوْمِ فَوَلَّى إِلَى عَمَّةٍ لَهُ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا (مَحْرَمٌ) ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا فَصَالَحَهَا ، فَقَالَتْ : مَا بَدَا لَكَ ؟ ، قَالَ : سَمِعْتُ كَعْبًا يَقُولُ كَذَا وَكَذَا ، وَقَالَ كَعْبٌ : إِنَّ الْأَعْمَالَ تُعْرَضُ كُلَّ يَوْمِ خَمِيسٍ وَاثْنَيْنِ ، إِلَّا عَمَلَ قَاطِعٍ يَتَجَلْجَلُ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ .
ترجمہ

کعب الاحبار رحمہ اللہ ایک دن دمشق میں بیٹھے وعظ کہہ رہے تھے، جب فارغ ہوئے تو کہا: ”ہم دعا کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا تم میں سے جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اور قطع رحمی کرنے والا ہو وہ ہمارے پاس سے اٹھ جائے۔“ چنانچہ لوگوں میں سے ایک نوجوان اٹھا اور اپنی ایک پھوپھی کے پاس گیا جس کے اور اس کے درمیان (کچھ ناراضی تھی) اور وہ اس کی محرم تھی۔ وہ اس کے پاس گیا اور اس سے صلح کر لی۔ اس نے پوچھا: ”تمہیں اچانک کیا سوجھی؟“ اس نے کہا: ”میں نے کعب رحمہ اللہ کو یہ یہ کہتے سنا ہے۔“ اور کعب رحمہ اللہ نے کہا تھا: ”ہر جمعرات اور پیر کو اعمال پیش کیے جاتے ہیں، سوائے قطع رحمی کرنے والے کے عمل کے، کہ وہ آسمان اور زمین کے درمیان گونجتا اور لٹکا رہتا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والخمسون من شعب الايمان وهو باب في صلة الارحام / حدیث: 7591
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7963
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: جيد
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: جيد (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 339) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• قدامة بن موسى بن عمر بن قدامة بن مظعون الجمحي، المدني (م ١٥٣ هـ). ثقة، من الخامسة (خت م د ت ق).