شعب الایمان — حدیث نمبر 7592
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھپنویں شاخ: صلہ رحمی کا باب۔
السادس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في صلة الأرحام
حدیث نمبر: 7592
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، قَالَ : كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ جَالِسًا بَعْدَ الصُّبْحِ فِي حَلْقَةٍ ، فَقَالَ : أَنْشُدُ اللَّهَ قَاطِعَ رَحِمٍ لَمَا قَامَ عَنَّا ، فَإِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَدْعُوَ رَبَّنَا ، وَإِنَّ أَبْوَابَ السَّمَاءِ مُرَتَجَةٌ دُونَ قَاطِعِ الرَّحِمِ .ترجمہ
امام اعمش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نماز فجر کے بعد ایک حلقے میں بیٹھے ہوئے تھے، تو انہوں نے فرمایا: ”میں اللہ کا واسطہ دے کر قطع رحمی کرنے والے سے کہتا ہوں کہ وہ ہمارے پاس سے اٹھ جائے، کیونکہ ہم اپنے رب سے دعا کرنا چاہتے ہیں اور قطع رحمی کرنے والے کے لیے آسمان کے دروازے بند ہوتے ہیں۔“