شعب الایمان — حدیث نمبر 7590
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھپنویں شاخ: صلہ رحمی کا باب۔
السادس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في صلة الأرحام
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِدَامٍ الْأَسْلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ فِي حَلْقَةٍ ، فَقَالَ : " إِنَّا لَا نُحِلُّ لِرَجُلٍ أَمْسَى قَاطِعَ رَحِمٍ إِلَّا قَامَ عَنَّا " ، فَلَمْ يَقُمْ إِلَّا فَتًى كَانَ فِي أَقْصَى الْحَلْقَةِ ، فَأَتَى خَالَةً لَهُ فَقَالَتْ : مَا جَاءَ بِكَ ؟ مَا هَذَا عَنْ أَمْرِكَ ؟ فَأَخْبَرَهَا بِمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ رَجَعَ ، فَجَلَسَ فِي مَجْلِسِهِ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا لِي لَمْ أَرَ أَحَدًا قَامَ مِنَ الْحَلْقَةِ غَيْرَكَ ؟ " فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ لِخَالَتِهِ وَمَا قَالَتْ لَهُ ، فَقَالَ : " اجْلِسْ فَقَدْ أَحْسَنْتَ ، أَلَا إِنَّهَا لَا تَنْزِلُ الرَّحْمَةُ عَلَى قَوْمٍ فِيهِمْ قَاطِعُ رَحِمٍ " .سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم عرفہ کی شام رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک حلقے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم کسی ایسے شخص کے لیے (اپنے ساتھ بیٹھنا) جائز نہیں سمجھتے جس نے قطع رحمی کی حالت میں شام کی ہو، وہ ہمارے پاس سے اٹھ جائے۔“ تو حلقے کے سب سے آخری کنارے پر بیٹھے ہوئے ایک نوجوان کے سوا کوئی نہ اٹھا۔ وہ اپنی ایک خالہ کے پاس گیا تو اس نے کہا: ”تمہیں کیا چیز یہاں لائی ہے؟ یہ تو تمہاری عادت نہیں تھی۔“ اس نے نبی ﷺ کی بات اسے بتائی، پھر وہ واپس آ کر اپنی جگہ بیٹھ گیا۔ نبی ﷺ نے اس سے فرمایا: ”کیا بات ہے کہ حلقے میں سے تمہارے سوا کوئی نہیں اٹھا؟“ تو اس نے جو کچھ اپنی خالہ سے کہا تھا اور جو کچھ اس نے اس سے کہا تھا، آپ ﷺ کو بتا دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ، تم نے اچھا کیا۔ خبردار! جس قوم میں کوئی قطع رحمی کرنے والا ہو اس پر رحمت نازل نہیں ہوتی۔“
• أبو إدام الأسلمي أو أبوآدم سليمان بن زيد وقيل ابن يزيد المحاربي أو الأزدي الكوفي، ضعيف، رماه يحيى بن معين، من الخامسة (بخ)، وذكره الدولابي في "الكنى" (١/ ١١٦) "أبو آدم" وقال عن يحيى بن معين: ليس بثقة هو كذاب ليس يسوى حديثه فلسا، وراجع "تاريخ ابن معين" (٢/ ٢٣١). وقع في "الأصل" "أبو حماد" وفي "ن" "أبو دائم" كلاهما خطأ والتصويب من "ل".