شعب الایمان — حدیث نمبر 7565
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھپنویں شاخ: صلہ رحمی کا باب۔
السادس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في صلة الأرحام
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا الْأَصَمُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقُرَشِيُّ بِهَرَاةَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي الْمُزَرَّدِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ ، مَنْ وَصَلَهَا وَصَلَتْهُ ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعَتْهُ " .
وَفِي رِوَايَةِ الصَّغَانِيِّ : " الرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ اللَّهِ ، مَنْ وَصَلَهَا وَصَلَهُ ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعَهُ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رحم (رشتہ داری) رحمٰن کی طرف سے ایک شاخ (پیوستہ رشتہ) ہے، جو اسے جوڑتا ہے وہ (اللہ) اسے جوڑتا ہے، اور جو اسے کاٹتا ہے وہ اسے کاٹ دیتا ہے۔“
اور (محمد بن اسحاق) صغانی رحمہ اللہ کی روایت میں یوں ہے: ”رحم اللہ کی طرف سے ایک شاخ (پیوستہ رشتہ) ہے، جو اسے جوڑتا ہے اللہ اسے جوڑتا ہے، اور جو اسے کاٹتا ہے اللہ اسے کاٹ دیتا ہے۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ابن ابی مریم رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• أبو عبد الله محمد بن إسحاق القرشي الهروي لم أظفر له بترجمة وقد تقدم. ولكن ذكر أبو نعيم في "ذكر أخبار أصبهان" (١/ ١١٢) أحمد بن إسحاق بن عبد الله الهروي ولم يذكر فيه جرحا ولا تعديلا. وقع في الأصل "أحمد بن إسحاق الدمشقي".
تشریح، فوائد و مسائل
بہت سے امام نام نہاد دیندار اپنے گنہگار بھائیوں سے بالکل غیر متعلق ہو جاتے ہیں اور اسے تقویٰ جانتے ہیں۔
جو بالکل خیال باطل ہے۔
(1)
ان احادیث سے صلہ رحمی کی اہمیت کا پتا چلتا ہے کہ رشتے داری قائم رکھنے والے سے اللہ تعالیٰ اپنا تعلق قائم رکھتا ہے اور اسے ختم کرنے والے سے اللہ تعالیٰ اپنا تعلق ختم کرلیتا ہے۔
دور حاضر میں بہت سے دیندار اپنے دنیادار بھائیوں سے بالکل قطع تعلق ہوجاتے ہیں اور اسے تقویٰ کا اعلی معیار شمار کیا جاتا ہے۔
یہ بالکل غلط خیال ہے۔
ایسے لوگوں کو اپنے کردار پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
قرآن مجید میں قطع رحمی کی مذمت ان الفاظ میں کی گئی ہے: ’’اور جن تعلقات کو اللہ تعالیٰ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے وہ انھیں توڑتے ہیں۔
‘‘ (الرعد13: 25)
در حقیقت رشتے داری کے کئی مراتب ہیں: پہلا یہ کہ آپس میں ایسی رشتے داری ہو جس سے باہمی نکاح حرام ہوتا ہے، دوسرے یہ کہ وہ ایک دوسرے کے وارث بنتے ہیں، تیسرے یہ کہ ان دونوں کے علاوہ کسی بھی وجہ سے قرابت ہو۔
ان میں سب سے زیادہ حق ماں کا ہے، پھر باپ کا، پھر حسب مراتب دوسرے عزیزواقارب کا ہے۔
(2)
اگرچہ صلہ رحمی تمام عزیزو اقارب کا حق ہے مگر درجہ بدرجہ یہ حق بڑھتا چلا جاتا ہے۔
صلہ رحمی کا کم از کم درجہ یہ ہے کہ آپس میں سلام وکلام کا سلسلہ قائم رہے۔
اگر یہ بھی باقی نہ رہا تو صلہ رحمی کیسی؟ اس کے بعد عزیزواقارب کے احوال کی خبرگیری، مال وجان سے ان کا تعاون، ان کی غلطیوں سے درگزر اور ان کی عزت وآبرو کی حفاظت کرنا یہ صلہ رحمی کی مختلف صورتیں ہیں۔
والله أعلم