شعب الایمان — حدیث نمبر 7566
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھپنویں شاخ: صلہ رحمی کا باب۔
السادس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في صلة الأرحام
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا الرَّدَّادِ اللَّيْثِيَّ أَخْبَرَهُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : أَنَا الرَّحْمَنُ ، أَنَا خَلَقْتُ الرَّحِمَ ، وَشَقَقْتُ لَهَا (اسْمًا) مِنِ اسْمِي ، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ ، وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ "
وَرُوِّينَا مِنْ حَدِيثِ مَعْمَرٍ ، وَابْنِ عُيَيْنَةَ عَالِيًا فِي كِتَابِ " السُّنَنِ " فِي " بَابِ قَسْمِ الصَّدَقَاتِ "
قَالَ الْحَلِيمِيُّ : فَأَصْلُ قَوْلِهِ : أَنَا الرَّحْمَنُ وَهِيَ الرَّحِمُ ، شَقَقْتُ لَهَا (اسْمًا) مِنِ اسْمِي : أَنَّ الرَّحْمَنَ ، وَالرَّحِمَ اسْمَانِ مُشْتَقَّانِ مِنَ الرَّحْمَةِ ، فَأَنَا الرَّحْمَنُ لَمَّا وَسِعَ كُلَّ شَيْءٍ مِنْ رَحْمَتِي ، وَهِيَ الرَّحِمُ ؛ لِأَنَّ الْجِوَارَ فِي الرَّحِمِ مُوجِبٌ لِلرَّحْمَةِ ، فَمَنْ عَرَفَ هَذَا الْحَقَّ جَزَيْتُهُ خَيْرًا ، وَمَنْ أَغْفَلَهُ حَرَمْتُهُ ذَلِكَ الْخَيْرَ .سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: میں رحمٰن ہوں، میں نے رحم کو پیدا کیا اور اس کے لیے اپنے نام سے (ایک نام) نکالا، لہٰذا جو اسے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا، اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ پھینکوں گا۔“
اور ہم نے معمر رحمہ اللہ اور ابن عیینہ رحمہ اللہ کی حدیث سے اسے عالی سند کے ساتھ ”السنن“ میں ”باب قسم الصدقات“ کے تحت روایت کیا ہے۔
امام حلیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے فرمان ”میں رحمٰن ہوں“ اور (دوسری طرف) وہ رحم ہے، ”میں نے اس کے لیے اپنے نام سے (ایک نام) نکالا“ کی اصل یہ ہے کہ رحمٰن اور رحم دونوں نام رحمت سے مشتق ہیں۔ چنانچہ ”میں رحمٰن ہوں“ اس معنی میں کہ میری رحمت ہر چیز کو محیط ہے، اور وہ رحم ہے، کیونکہ رحم میں قرب و پڑوس رحمت کا موجب ہے۔ پس جو اس حق کو پہچانے گا میں اسے بھلائی کا بدلہ دوں گا، اور جو اس سے غفلت برتے گا میں اسے اس بھلائی سے محروم کر دوں گا۔“
• أبو الرداد الليثي يقال رداد والأول أصوب، حجازي، مقبول، من الثانية (بخ د) وذكره ابن حبان في "الثقات" (٤/ ٢٤١). والحديث أخرجه أحمد في "مسنده" (١/ ١٩٤) عن بشر بن شعيب بن أبي حمزة بنفس الطريق ورواه البخاري في "الأدب المفرد" (رقم ٥٣) والحاكم في "المستدرك" (٥٤/ ١٥٨) من طريق محمد بن أبي عتيق عن ابن شهاب به ورواه الحاكم في "المستدرك" (٤/ ١٥٨) بنفس الإسناد هنا.
تشریح، فوائد و مسائل
ابوسلمہ کہتے ہیں کہ ابوالرداد لیثی بیمار ہو گئے، عبدالرحمٰن بن عوف رضی الله عنہ ان کی عیادت کو گئے، ابوالرداء نے کہا: میرے علم کے مطابق ابو محمد (عبدالرحمٰن بن عوف) لوگوں میں سب سے اچھے اور صلہ رحمی کرنے والے ہیں، عبدالرحمٰن بن عوف نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا: میں اللہ ہوں، میں رحمن ہوں، میں نے «رحم» (یعنی رشتے ناتے) کو پیدا کیا ہے، اور اس کا نام اپنے نام سے (مشتق کر کے) رکھا ہے، اس لیے جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) جوڑے رکھوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں بھی ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1907]
وضاحت:
1؎:
سند میں ابوالرداد ہے، اور امام ترمذی کے کلام میں نیچے ’’رداد‘‘ آیا ہے، حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ ’’رداد‘‘ کو بعض لوگوں نے ’’ابوالرداد‘‘ کہا ہے، اور یہ زیادہ صحیح ہے، (تقریب التہذیب)
صلۂ رحمی کی اہمیت و فضیات ثابت ہوتی ہے، آج کل صلۂ رحمی کا یہ مطلب سمجھا جاتا ہے کہ جو آپ سے رشتہ داری جوڑ نا چاہے، آپ بھی اس سے رشتہ داری جوڑ لیں، حالانکہ صلہ رحمی میں یہ صورت بھی شامل ہے، البتہ دوسری صورت جو اس سے بھی کئی گنا اہم ہے، وہ بھی شامل ہے اور وہ یہ ہے کہ جو آپ سے رشتہ داری توڑنا چا ہے، آپ پھر بھی اس سے رشتہ داری قائم کر یں۔ لفظ رحم’’رحمٰن‘‘ سے ہے، اور لفظ ’’رحمٰن‘‘ اللہ تعالی کا نام ہے۔