شعب الایمان — حدیث نمبر 7167
باب: ایمان کی شاخوں میں سے باونویں شاخ: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا باب۔
الثاني والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُجَبَّرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، عَنْ نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ لَيَسْأَلُ الْعَبْدَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَسْأَلَ مَا مَنَعَكَ إِذَا رَأَيْتَ الْمُنْكَرَ أَنْ تُنْكِرَهُ ، فَإِذَا لَقَّنَ اللَّهُ عَبْدًا حُجَّتَهُ قَالَ : يَا رَبِّ وَثِقْتُ بِكَ ، وَفَرَقْتُ مِنَ النَّاسِ " .
تَابَعَهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي طُوَالَةَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .نہار عبدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بندے سے (اس حد تک) سوال فرمائے گا کہ یہ بھی پوچھے گا: تجھے کس چیز نے روکا تھا کہ جب تو نے برائی دیکھی تو اس پر نکیر نہ کی؟ پھر جب اللہ تعالیٰ بندے کو اس کی دلیل سکھا دے گا تو وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! میں نے تجھ پر بھروسا کیا اور لوگوں سے ڈر گیا۔“
یحییٰ بن سعید اور اسماعیل بن جعفر نے ابو طوالہ عبداللہ بن عبدالرحمن سے (روایت کرنے میں) اس کی متابعت کی ہے۔
• محمد بن عبد الرحمن بن مجبر هو ابن عبد الرحمن بن عمر بن الخطاب، ضعفه ابن معين والفلاس وأبو زرعة وغيرهم، تقدم.
• نهار بن عبد الله العبدي، المدني، صدوق، من الرابعة (د).
تشریح، فوائد و مسائل
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: " اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بندے سے سوال کرے گا یہاں تک کہ وہ پو چھے گا کہ تم نے جب خلاف شرع کام ہوتے دیکھا تو اسے منع کیوں نہ کیا؟ تو جب اس سے کوئی جواب نہ بن سکے گا تو اللہ تعالیٰ خود اس کو جواب سکھائے گا اور وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! میں نے تیرے رحم کی امید رکھی، اور لوگوں کا خوف کیا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4017]
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ تعالی بعض اوقات کسی نیکی کی وجہ سے گناہ معاف فرمادیتا ہے۔
(2)
جسے اللہ تعالی معاف فرمانا چاہے گا۔
اس کے دل میں صحیح جواب ڈال دے گا۔
(3)
اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے لیکن اس پر اعتماد کرکے گناہوں میں بے باک ہوجانا اور نیکیوں کے بارے بے پروا ہوجانا سراسر گمراہی ہے۔