شعب الایمان — حدیث نمبر 7168
باب: ایمان کی شاخوں میں سے باونویں شاخ: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا باب۔
الثاني والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : ذَكَرَ سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ نَهَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيَسْأَلُ الْعَبْدَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيَقُولُ : مَا لَكَ إِذَا رَأَيْتَ الْمُنْكَرَ فَلَمْ تُنْكِرْهُ ؟ - قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : - " فَإِذَا لَقَّنَ اللَّهُ عَبْدًا حُجَّتَهُ ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ خِفْتُ النَّاسَ وَرَجَوْتُكَ " .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ : وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ هَذَا فِيمَنْ يَخَافُ سَطْوَتَهُمْ وَهُوَ يَسْتَطِيعُ دَفْعَهَا عَنْ نَفْسِهِ .سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عز وجل قیامت کے دن بندے سے سوال فرمائے گا اور کہے گا: تجھے کیا ہوا تھا کہ جب تو نے برائی دیکھی تو اس پر نکیر نہ کی؟“ رسول اللہ ﷺ نے (مزید) فرمایا: ”پھر جب اللہ تعالیٰ بندے کو اس کی دلیل سکھا دے گا تو وہ کہے گا: اے میرے رب! میں لوگوں سے ڈرا اور تجھ سے امید رکھی۔“
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور اس بات کا احتمال ہے کہ یہ (وعید) اس شخص کے بارے میں ہو جو لوگوں کے غلبے اور زور سے ڈرتا ہو جبکہ وہ اس کو اپنے آپ سے دور کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔“
• أبو بكر القطان هو محمد بن الحسين بن الحسن القطان.
• سفيان هو الثوري، تقدما. ولم أجد هذا الحديث بهذا الوجه.