شعب الایمان — حدیث نمبر 6618

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھیالیسویں شاخ: نیکی پر خوش ہونے اور برائی پر غمگین ہونے کا باب۔

السادس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في السرور بالحسنة والاغتمام بالسيئة

حدیث نمبر: 6618
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ أَبِي ثُبَيْتٍ الرَّاسِبِيُّ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَهْلُ الْجَنَّةِ مَنْ مَلَأَ أُذُنَيْهِ مِنْ خَيْرٍ سَمِعَهُ ، وَأَهْلُ النَّارِ مَنْ مَلَأَ أُذُنَيْهِ مِنْ شَرٍّ سَمِعَهُ .
قَالَ مُسْلِمٌ : بَلَغَنِي عَنْ عُقْبَةَ هَذَا أَنَّهُ كَانَ يَدْعُو الطَّيْرَ فَيُجِيئْنَهُ .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جنت وہ شخص ہے جس کے کان اس بھلائی سے بھر جائیں جو اس نے سنی، اور اہلِ جہنم وہ شخص ہے جس کے کان اس برائی سے بھر جائیں جو اس نے سنی۔“
مسلم بن ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”مجھے اس عقبہ کے بارے میں یہ بات پہنچی ہے کہ وہ پرندوں کو بلاتا تو وہ اس کے پاس آ جاتے تھے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والاربعون من شعب الايمان وهو باب في السرور بالحسنة والاغتمام بالسيئة / حدیث: 6618
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7018
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح (سنن ابن ماجه 4224) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 244) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (الزهد) 2/ 1412 رقم 4224، والطبراني فى (الكبير) 12/ 170 رقم 12787، والبيهقي فى (الزهد الكبير) رقم 808، وأبو نعيم فى (الحلية) 3/ 80»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 4224
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو هلال هو محمد بن سليم الراسبي البصري المكفوف.
• عقبة بن أبي ثُبَيْت الراسبي البصري، ثقة، من السادسة (ق).
• أبو الجوزاء هو أوس بن عبد الله الربعي البصري، تقدم.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4224 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´لوگوں کی عمدہ تعریف و توصیف کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جنتی وہ ہے جس کے کان اللہ تعالیٰ لوگوں کی اچھی تعریف سے بھر دے، اور وہ اسے سنتا ہو، اور جہنمی وہ ہے جس کے کان اللہ تعالیٰ لوگوں کی بری تعریف سے بھر دے، اور وہ اسے سنتا ہو۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4224]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نیک آدمی کی عدم موجودگی میں بھی اسی کی تعریف کی جاتی ہے اور یہ باتیں اس کے کانوں تک بھی پہنچ جاتی ہیں۔

(2)
جب کسی کو معلوم ہو کہ لوگ اس کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں تو اسے چاہیے کہ اللہ کا شکر ادا کرے اور نیکی کے راستے پر قائم رہنے کی اور زیادہ کوشش کرے اور اللہ سے استقامت کی دعا کرے۔

(3)
جب کسی کو معلوم ہو کہ لوگ اس کے بارے میں بری رائے رکھتے ہیں تواسے چاہیے کہ توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرے تاکہ اس کے گزشتہ گناہ معاف ہوجائیں اور آئندہ نیکی کی توفیق ملے۔

(4)
سامنے کی تعریف کا اعتبار نہیں کیونکہ لوگ خوشامد کے طور پر بھی تعریف کرتے ہیں-
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4224 سے ماخوذ ہے۔