شعب الایمان — حدیث نمبر 634

باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔

فصل في إدامة ذكر الله عز وجل

حدیث نمبر: 634
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبَيْدٍ قَالَ : قَالَ حُذَيْفَةُ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُدْخِلَنِي لِسَانِي النَّارَ ، إِنِّي رَجُلٌ ذَرِبُ اللِّسَانِ عَلَى أَهْلِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ " .
ترجمہ

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ سے عرض کیا: ”مجھے اندیشہ ہے کہ میری زبان مجھے جہنم میں داخل کر دے گی، میں اپنے گھر والوں کے معاملے میں تیز زبان آدمی ہوں۔“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم استغفار سے کہاں غافل ہو؟ میں تو دن میں سو مرتبہ اللہ سے استغفار کرتا ہوں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 634
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 643
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن الترمذي 3259) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, صحيح بخاري (سنن الترمذي 3259) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لم أعرف شبخ الحاكم
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لم أعرف شبخ الحاكم (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 149) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 5/ 558 رقم 3559، والمروزي فى (مسند أبي بكر الصديق) رقم 122، وأبو يعلى فى (مسنده) 1/ 124 رقم 138، 1/ 124 رقم 137، وابن جرير فى (تفسيره) 4/ 98، وابن السني فى (عمل اليوم والليلة) رقم 363، وأبو داود فى (سننه) 2/ 177 رقم 1514، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 1/ 880، وأبو يعلى 1/ 124 رقم 139، والبغوي فى (شرح السنة) 5/ 80»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن شاذان هو أبو سعيد الأصمّ، ثقة، مرّ.
• عبد الحميد بن عبد الرحمن الحمّاني، أبو يحيى الكوفي (م ٢٠٢ هـ). صدوق يخطئ ورُمي بالإرجاء. من التاسعة (خ م د ت ق).
• عثمان بن واقد بن محمد بن زيد بن عبد الله بن عمر العمري صدوق ربما وهم. من السابعة (د ت).
• أبو نُصيرَة الواسطي. اسمه مسلم بن عبيد. ثقة. من الخامسة (د ت).
• تمتام هو محمد بن غالب بن حرب، أبو جعفر، ثقة، مرّ.
• أبوحذيفة هو موسى بن مسعود النهدي. صدوق سيئ الحفظ وكان يصحف من صغار التاسعة.
• سفيان هو الثوري، وأبو إسحاق هو السبيعي.
• عبيد أبو المغيرة البجلي، الكوفي. اختلف فيه اسمه فقيل، عبيد بن المغيرة- وقيل: ابن عمر- وقيل، المغيرة بن أبي عبيد، وقيل الوليد أبو المغيرة، روى عنه أبو إسحاق السبيعي وحده، قال ابن حجر: مجهول. من الثالثة (سي ق) وراجع "الميزان" (٤/ ٥٧٦).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6307 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6307. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا: "اللہ کی قسم! میں ایک دن میں اللہ کے حضور ستر مرتبہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:6307]
حدیث حاشیہ:
(1)
حدیث کے ظاہری الفاظ کا تقاضا یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغفرت طلب کرتے اور توبہ کا عزم کرتے تھے، خواہ کوئی بھی الفاظ ہوں جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درج ذیل الفاظ سو مرتبہ شمار کرتے تھے: (رب اغفرلي و تب علي، إنك أنت التواب الغفور)
''میرے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رجوع فرما۔
بلاشبہ تو ہی بے حد بخشنے والا بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔
'' (مسند أحمد: 2/21) (2)
ممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیث میں مذکور الفاظ ہی استعمال کرتے ہوں جیسا کہ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ آپ ان الفاظ سے دعا کرتے تھے۔
(أستغفرُاللهَ الذي لا الهَ إلا هو الحيُّ القيومُ و أَتوبُ إليه)
''میں اس اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
وہ زندہ جاوید اور قائم رہنے والا ہے اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
'' (جامع الترمذي، تفسیر القرآن، حدیث: 3397) (3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا توبہ استغفار کرنا درج ذیل وجوہات کی بنا پر تھا: ٭ اظہار عبودیت کے لیے۔
٭ امت کو تعلیم دینے کے لیے۔
٭ تواضع اور انکسار کے لیے۔
٭ ترک اولیٰ کی بنا پر استغفار کرتے تھے، پھر دوسری احادیث میں وضاحت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے استغفار کی تعداد سو تک پہنچتی تھی۔
(جامع الترمذي، تفسیر القرآن، حدیث: 3259)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6307 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3259 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ محمد سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: «واستغفر لذنبك وللمؤمنين والمؤمنات» " تو اپنے گناہوں کے لیے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے مغفرت مانگ " (محمد: ۱۹)، کی تفسیر میں فرمایا: " میں اللہ سے ہر دن ستر بار مغفرت طلب کرتا ہوں۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3259]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
تو اپنے گناہوں کے لیے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے مغفرت مانگ۔
 (محمد: 19)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3259 سے ماخوذ ہے۔