باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ العلماءُ: التَّوْبَةُ وَاجبَةٌ مِنْ كُلِّ ذَنْب، فإنْ كَانتِ المَعْصِيَةُ بَيْنَ العَبْدِ وبَيْنَ اللهِ تَعَالَى لاَ تَتَعلَّقُ بحقّ آدَمِيٍّ فَلَهَا ثَلاثَةُ شُرُوط:
أحَدُها: أَنْ يُقلِعَ عَنِ المَعصِيَةِ.
والثَّانِي: أَنْ يَنْدَمَ عَلَى فِعْلِهَا.
والثَّالثُ: أَنْ يَعْزِمَ أَنْ لا يعُودَ إِلَيْهَا أَبَدًا.
فَإِنْ فُقِدَ أَحَدُ الثَّلاثَةِ لَمْ تَصِحَّ تَوبَتُهُ.
وإنْ كَانَتِ المَعْصِيةُ تَتَعَلقُ بآدَمِيٍّ فَشُرُوطُهَا أرْبَعَةٌ: هذِهِ الثَّلاثَةُ، وأَنْ يَبْرَأَ مِنْ حَقّ صَاحِبِها، فَإِنْ كَانَتْ مالًا أَوْ نَحْوَهُ رَدَّهُ إِلَيْه، وإنْ كَانَت حَدَّ قَذْفٍ ونَحْوَهُ مَكَّنَهُ مِنْهُ أَوْ طَلَبَ عَفْوَهُ، وإنْ كَانْت غِيبَةً استَحَلَّهُ مِنْهَا. ويجِبُ أَنْ يَتُوبَ مِنْ جميعِ الذُّنُوبِ، فَإِنْ تَابَ مِنْ بَعْضِها صَحَّتْ تَوْبَتُهُ عِنْدَ أهْلِ الحَقِّ مِنْ ذلِكَ الذَّنْبِ وبَقِيَ عَلَيهِ البَاقي. وَقَدْ تَظَاهَرَتْ دَلائِلُ الكتَابِ والسُّنَّةِ، وإجْمَاعِ الأُمَّةِ عَلَى وُجوبِ التَّوبةِ.
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ [النور: ٣١]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَأَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ﴾ [هود: ٣]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحا﴾ [التحريم: ٨].

علماء نے فرمایا ہے: ہر گناہ سے توبہ واجب ہے، پھر اگر گناہ بندے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ہو، کسی آدمی کے حق سے متعلق نہ ہو، تو اس (توبہ) کی تین شرطیں ہیں:
پہلی: یہ کہ وہ گناہ سے باز آ جائے۔
دوسری: یہ کہ وہ اس کے کرنے پر نادم ہو۔
تیسری: یہ کہ وہ پختہ عزم کرے کہ کبھی دوبارہ اس کی طرف نہیں لوٹے گا۔
اگر ان تینوں میں سے ایک بھی نہ پائی گئی تو اس کی توبہ صحیح نہیں ہوگی۔
اور اگر گناہ کسی آدمی (کے حق) سے متعلق ہو تو اس کی شرطیں چار ہیں: یہی تین، اور یہ کہ وہ صاحبِ حق کے حق سے بری ہو جائے، پس اگر وہ مال یا اس جیسی کوئی چیز ہو تو اسے واپس کرے، اور اگر حدِ قذف یا اس جیسی کوئی چیز ہو تو اسے اس پر (حد لگانے کا) موقع دے یا اس سے معافی طلب کرے، اور اگر غیبت ہو تو اس سے معاف کروائے۔ اور واجب ہے کہ وہ تمام گناہوں سے توبہ کرے، اگر اس نے بعض گناہوں سے توبہ کی تو اہل حق کے نزدیک اس گناہ سے اس کی توبہ صحیح ہوگی اور باقی (گناہ) اس کے ذمے رہیں گے۔ اور توبہ کے وجوب پر کتاب و سنت کے دلائل اور امت کا اجماع واضح طور پر موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اے ایمان والو! تم سب اللہ کی طرف توبہ کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔“ (سورۃ النور: 31)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور یہ کہ اپنے رب سے بخشش مانگو، پھر اس کی طرف توبہ کرو۔“ (سورۃ ہود: 3)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے ایمان والو! اللہ کی طرف خالص توبہ کرو۔“ (سورۃ التحریم: 8)

حدیث نمبر: 13
وعن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - قَالَ: سمعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «واللهِ إِنِّي لأَسْتَغْفِرُ اللهَ وأَتُوبُ إِلَيْه فِي اليَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً». رواه البخاري.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی قسم! میں دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 13
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 83 (6307).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6307 | سنن ترمذي: 3259 | سنن ابن ماجه: 3815 | معجم صغير للطبراني: 1067 | رياض الصالحين: 1870

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6307 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6307. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا: "اللہ کی قسم! میں ایک دن میں اللہ کے حضور ستر مرتبہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:6307]
حدیث حاشیہ:
(1)
حدیث کے ظاہری الفاظ کا تقاضا یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغفرت طلب کرتے اور توبہ کا عزم کرتے تھے، خواہ کوئی بھی الفاظ ہوں جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درج ذیل الفاظ سو مرتبہ شمار کرتے تھے: (رب اغفرلي و تب علي، إنك أنت التواب الغفور)
''میرے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رجوع فرما۔
بلاشبہ تو ہی بے حد بخشنے والا بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔
'' (مسند أحمد: 2/21) (2)
ممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیث میں مذکور الفاظ ہی استعمال کرتے ہوں جیسا کہ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ آپ ان الفاظ سے دعا کرتے تھے۔
(أستغفرُاللهَ الذي لا الهَ إلا هو الحيُّ القيومُ و أَتوبُ إليه)
''میں اس اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
وہ زندہ جاوید اور قائم رہنے والا ہے اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
'' (جامع الترمذي، تفسیر القرآن، حدیث: 3397) (3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا توبہ استغفار کرنا درج ذیل وجوہات کی بنا پر تھا: ٭ اظہار عبودیت کے لیے۔
٭ امت کو تعلیم دینے کے لیے۔
٭ تواضع اور انکسار کے لیے۔
٭ ترک اولیٰ کی بنا پر استغفار کرتے تھے، پھر دوسری احادیث میں وضاحت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے استغفار کی تعداد سو تک پہنچتی تھی۔
(جامع الترمذي، تفسیر القرآن، حدیث: 3259)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6307 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3259 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ محمد سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: «واستغفر لذنبك وللمؤمنين والمؤمنات» " تو اپنے گناہوں کے لیے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے مغفرت مانگ " (محمد: ۱۹)، کی تفسیر میں فرمایا: " میں اللہ سے ہر دن ستر بار مغفرت طلب کرتا ہوں۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3259]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
تو اپنے گناہوں کے لیے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے مغفرت مانگ۔
 (محمد: 19)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3259 سے ماخوذ ہے۔