حدیث نمبر: 5871
" فَصْلٌ فِيمَا يَقُولُ إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا "
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ إِمْلَاءً ، قَالَ : قُرِئَ عَلَى يَحْيَى بْنِ جَعْفَرٍ وَأَنَا أَسْمَعُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا سَمَّاهُ بِاسْمِهِ ، إِمَّا قَمِيصًا أَوْ عِمَامَةً ، ثُمَّ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ ، أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ ، وَخَيْرِ مَا صَنَعَ لَهُ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ ، وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ " .
قَالَ أَبُو نَضْرَةَ : وَكَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَبِسَ أَحَدَهُمْ ثَوْبًا جَدِيدًا قِيلَ لَهُ : تُبْلِي وَيُخْلِفُ اللَّهُ .
وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ بِشْرَانَ قَالَ أَبُو نَضْرَةَ : وَكَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَوْا عَلَى أَحَدِهِمْ ثَوْبًا قَالُوا : تُبْلِي وَيُخْلِفُ اللَّهُ .
وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ : قَمِيصًا أَوْ إِزَارًا أَوْ عِمَامَةً يَقُولُ : وَالْبَاقِي سَوَاءٌ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی نیا کپڑا پہنتے تو اس کا نام لیتے، خواہ قمیص ہو یا پگڑی، پھر یہ دعا پڑھتے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ، أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ، وَخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ، وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے، تو نے مجھے یہ پہنایا ہے، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس چیز کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کے لیے یہ بنایا گیا، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس کے شر سے اور اس چیز کے شر سے جس کے لیے یہ بنایا گیا۔“
ابو نضرہ رحمہ اللہ نے کہا: ”نبی ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے جب کوئی نیا کپڑا پہنتا تو اس سے کہا جاتا: «تُبْلِي وَيُخْلِفُ اللَّهُ» ”تم اسے پرانا کرو اور اللہ اس کی جگہ اور عطا فرمائے۔“
ابن بشران رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ ابو نضرہ رحمہ اللہ نے کہا: ”نبی ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم جب کسی کے بدن پر (نیا) کپڑا دیکھتے تو کہتے: «تُبْلِي وَيُخْلِفُ اللَّهُ» ”تم اسے پرانا کرو اور اللہ اس کی جگہ اور عطا فرمائے۔“
اور حدیث میں انہوں نے (یوں) کہا: ”قمیص یا تہبند یا پگڑی“، (راوی) کہتے ہیں: باقی روایت اسی طرح ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 5871
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6284
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4020) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4342), أخرجه الترمذي (1767 وسنده حسن) (سنن أبي داود 4020) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 307) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 4/ 239 رقم 1767، والبغوي فى (شرح السنة) 12/ 40 رقم 3111، وأحمد فى (مسنده) 3/ 30، وو 3/ 50، وأبو داود فى (سننه) 4/ 310 رقم 4021»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1767 | سنن ابي داود: 4020 | رياض الصالحين: 812
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الوهاب هو ابن عطاء الخفاف.
• الجريري هو سعيد بن إياس.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4020 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´نیا لباس پہنے تو کون سی دعا پڑھے؟`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نیا کپڑا پہنتے تو قمیص یا عمامہ (کہہ کر) اس کپڑے کا نام لیتے پھر فرماتے: «اللهم لك الحمد أنت كسوتنيه أسألك من خيره وخير ما صنع له وأعوذ بك من شره وشر ما صنع له» " اے اللہ! سب تعریفیں تیرے لیے ہیں تو نے ہی مجھے پہنایا ہے، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس کے لیے یہ کپڑا بنایا گیا ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کی برائی اور جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے اس کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‏‏‏‏" ابونضرہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے جب کوئی نیا کپڑا پہنتا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4020]
فوائد ومسائل:
1۔
نیا کپڑا پہننے پر مذکورہ بالا دعا پڑھنا مسنون اور مستحب ہے، اسی طرح کپڑا پہننے والےکوبھی دعا دی جائے۔

2: کپڑا ہو یاکوئی اورچیز۔
۔
۔
۔
۔
۔
ہرایک میں بھلائی اور برائی کے دونوں پہلو ہوتے ہیں۔
کپڑے میں بھلائی یہ ہے کہ انسان کے لئےستر اور زینت ہو موسم کے مطابق مفید ہو۔
انسان اسے پہن کر خیر کے کاموں میں مشغول ہو تو یہ اس کی بھلائی ہے اور اس کے برخلاف اس کی برائی ہے۔
مزید یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انسان اسے پہن کر دکھلاوا کرے اور اترتا پھیرے تو اور بھی قبیح ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4020 سے ماخوذ ہے۔